yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

طالبان کے حملوں سے افغان امن عمل کو خطرات لاحق ہیں، اشرف غنی

MH Kazmi July 7, 2020July 7, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طالبان کی طرف سے افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے سے افغان امن عمل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق اشرف غنی نے افغان امن سے متعلق ورچوئل کانفرنس کی صدارت کی جس میں طالبان سے امن مذاکرات کے بارے میں عالمی برادری کو تفصیلات بتائیں جہاں فریقین تقریباً دو دہائی سے جاری اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ افغان حکام اور طالبان بین الافغان مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد جنگ زدہ ملک میں پائیدار امن کا قیام ہے اور امریکا، طالبان معاہدے کے تحت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔مئی میں طالبان کی جانب سے سیزفائر کی پیشکش کے بعد تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم حالیہ عرصے میں اس میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار اور شہری مارے گئے۔ پیر کو اشرف غنی نے تین آن لائن کانفرنس میں سے پہلی کانفرنس کی میزبانی کی جس میں عالمی برادری کو ممکنہ امن مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اشرف غنی بقیہ دونوں آن لائن کانفرنسز کا انعقاد بھی رواں ہفتے ہی کریں گے۔ انہوں نے کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا کو آن لائن سیشن میں بتایا کہ اگر طالبان لڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو افغان امن عمل سنگین خطرات سے دوچار ہو جائے گا اور بدقسمتی سے اس وقت پرتشدد واقعات گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ امریکا، روس سمیت اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کے حکام بھی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر شریک ممالک میں پاکستان، بھارت، چین، ایران، مصر اور قطر شامل ہیں۔ آن لائن کانفرنس سے قبل افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر طالبان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدیق صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں امن عمل کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ طالبان سنجیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان نے تشدد میں کمی کے لیے بڑی تعداد میں طالبان قیدیوں کو رہا کیا ہے لیکن پرتشدد واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں 9/11 کے حملے کے بعد امریکا نے القاعدہ اور طالبان کے خاتمے کے لیے افغانستان پر چڑھائی کی تھی۔
افغان حکام فروری میں ہوئے معاہدے کے تحت 5 ہزار میں سے 4 ہزار قیدیوں کو رہا کر چکے ہیں جہاں مذکورہ معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں غیرملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی راہ ہموار ہو گی۔
مذکورہ معاہدے کے تحت امریکا نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8 ہزار 600 کردی ہے اور معاہدے کے موقع پر 12ہزار سے زائد امریکی اہلکار موجود تھے۔
طالبان نے حالیہ عرصے میں ہونے والے اکثر حملوں کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے قبول کیا ہے کہ ان کے جنگجو دیہی علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post الحمد للہ ! دوست ملک نے پاکستانی پائلٹس کی بحالی کا عندیہ دیدیا، سخت موقف اپنانے پر دیگر ممالک کے ہوابازی کے ادارے پاکستان سے سبق سیکھیں، رزق القمر
Next Post فرانس کا پاکستانی طلبا اورمحققین کیلئے خصوصی ویزوں کے اجرا کا آغاز، اے جی فرنچ ویزا آفس میں اہم ترین سہولیات کا آغاز

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.