yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

کابل یونیورسٹی،دہشتگردحملے میں ایرانی سفیر بال بال بچ گئے،طالبان کا اعلان لاتعلقی

MH Kazmi November 2, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے کے افتتاح سے کچھ دیر قبل خونریز حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے پر شدت پسندوں کے ایک بڑے حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے۔ حملے کے فوراﹰ بعد شروع ہونے والی لڑائی میں تینوں شدت پسند بھی مارے گئے۔ یہ حملہ کابل یونیورسٹی میں اہتمام کردہ ایرانی کتب کے اس میلے پر کیا گیا، جس میں افغانستان میں ایران کے سفیر کو بھی شرکت کرنا تھی۔ بظاہر اس حملے کا مقصد ایرانی سفیر کو نشانہ بنانا بھی تھا کیونکہ عسکریت پسندوں نے یہ خونریز کارروائی اس بک فیئر کے افتتاح سے کچھ ہی دیر پہلے کی۔ اس وقت متعدد اہم حکومتی اور سفارتی شخصیات اس میلے کے افتتاح کے لیے وہاں پہنچنے ہی والی تھیں۔ اس خونریز واقعے میں تین مسلح حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں کتاب میلے کی جگہ پر پہنچ کر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی۔ کچھ ہی دیر بعد سکیورٹی دستے بھی وہاں پہنچ گئے، اور ان کا حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے آغاز کے پانچ گھنٹے بعد تک بھی کابل یونیورسٹی سے وقفے وقفے سے فائرنگ اور دستی بموں کے دھماکوں کی آوازیں سناتی دے رہی تھیں۔کابل یونیورسٹی افغانستان کا نہ صرف سے سے بڑا بلکہ سب سے پرانا تعلیمی ادارہ بھی ہے، جہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 17 ہزار کے قریب بنتی ہے۔ اس یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر کیا جانے والا حملہ اس ادارے کے مشرقی حصے میں کیا گیا، جہاں قانون اور صحافت کے تعلیمی شعبے واقع ہیں۔جس وقت یہ خونریز حملہ کیا گیا، اس وقت بک فیئر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں کئی اہم شخصیات پہنچ چکی تھیں۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس میلے کی افتتاحی تقریب میں کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان اور ایرانی سفارت خانے کے کلچرل اتاشی کو بھی شرکت کرنا تھی اور میلے کا تو افتتاح بھی ایرانی سفیر ہی کو کرنا تھا۔اس بک فیئر میں 40 ایرانی پبلشرز کی شائع کردہ کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اپنی نشریات میں یہ تو بتایا کہ کابل یونیورسٹی میں ایک خونریز حملہ ہوا ہے، تاہم اس میلے میں جن ایرانی سفارت کاروں اور سرکردہ شخصیات کو شرکت کرنا تھی، ان کے بارے میں تہران میں سرکاری میڈیا نے کچھ نہ کہا۔
کابل یونیورسٹی افغانستان کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے اور وہاں آج پیر دو نومبر کو کیے گئے ہلاکت خیز حملے کے بارے میں ملکی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے صحافیوں کو بتایا، ”یہ حملہ افغانستان کے دشمنوں اور تعلیم کے دشمنوں نے کیا، جس میں اب تک کم از کم انیس افراد کی ہلاکت اور بائیس دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے۔‘‘طارق آریان کے مطابق، ”حملہ آور تین تھے، جو سکیورٹی دستوں کے ساتھ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔‘‘ ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ تاہم افغان طالبان نے اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا ہے کہ یہ حملہ نہ تو طالبان کے جنگجوؤن نے کیا اور نہ ہی طالبان کا اس سے کوئی تعلق ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post تعلیمی ادارے میں دہشتگردی کاعمل حقیر ہے، محمد صادق
Next Post بنگلہ دیش، فرانسیسی سفارتخانے کے قریب فرانس مخالف ریلی میں 50ہزار افراد کی شرکت

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.