yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شیطان کی اپنے چیلوں کے ہمراہ پیر صاحب سے ملاقات کااحوال،معاشرے کے کرداروں سے پردہ اٹھاتی ہوئی تحریر

MH Kazmi March 2, 2020 1 min read
ATTA UL HAQ QASMI, COLUMNS, DEVIL, MEET, A, SAINT, THEN, WHAT, HAPPNENDED, THAT, SAINT, PROMISSED, TO, MEET, EVERY, MEETING, TO, HIM
Share this:

گزشتہ برس رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مجھے شیطان کا ایس ایم ایس موصول ہوا، میں نے اسے جواب میں لعن طعن کی اور کہا ’’بدبخت تُو تو رمضان میں قید ہو جاتا ہے تو پھر یہ اچانک کہاں سے ٹپک پڑا؟‘‘ جواب آیا ’’شیطان قید ہوتا ہے، اس کے چیلے چانٹے تو قید نہیں ہوتے اور میں شیطان کا ادنیٰ سا چیلا ہوں۔ میں نے پوچھا ’’تم نے مجھے ایس ایم ایس کیوں کیا؟‘‘ جواب ملا ’’ایک تو رمضان کی مبارک دینے کیلئے اور دوسرا یہ پوچھنے کیلئے کہ تمہارا روزہ ہے؟‘‘ میں نے کہا ’’الحمدللہ روزے سے ہوں!‘‘ بولا ’’میرا بھی روز ہے مگر لگ بہت رہا ہے!‘‘ میں نے کہا ’’شیطان لعین کے چیلے، تُو نے روزہ کیسے رکھ لیا؟‘‘ جواب آیا ’’مسلمانوں کے گھر پیدا ہوا ہوں، بس عادت سی ہے‘‘ تب میں نے جانا کہ یہ کوئی آتشیں مخلوق نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ہی طرح کا ایک عام انسان ہے۔ بس اس نے شیطان کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے سو میں نے پوچھا ’’کیا تم سے دوبدو ملاقات ہو سکتی ہے؟‘‘ جواب آیا، کیوں نہیں، کل تمہارے دفتر حاضر ہو جاؤں گا۔اگلے روز وہ میرے دفتر میں بیٹھا تھا، اس کے ساتھ شیاطین کا ایک پورا جلوس تھا۔ شیطان کے جس چیلے سے میری بات ہوئی تھی اس کی داڑھی مونچھ منڈی ہوئی تھی اور اس نے برانڈڈ سوٹ پہنا ہوا تھا، وہ خوبصورت شخص تھا اور اس کا چہرہ پُرنور لگ رہا تھا۔ دیگر افراد میں سے کچھ نے کلف لگے کرتے اور شلواریں پہن رکھی تھیں اور سروں پر ٹوپیاں تھیں اور کچھ قمیص پتلون میں ملبوس تھے، ان میں سے ایک شخص شرعی وضع قطع کا حامل تھا۔ شیطان نے تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی جعلی ادویات کی فیکٹری ہے۔ دوسرے افراد بھی طرح طرح کی معاشرتی برائیوں میں مبتلا تھے، ان سب نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ مولانا کے بارے میں شیطان کے چیلے نے کمرے میں داخل ہوتے ہی مجھے الگ لے جا کر کہا تھا کہ اُسے پتا نہ چلے کہ ہم لوگ شیطان کے چیلے ہیں کیونکہ اس کے بعد انہیں وہ چھوٹ دینے میں مشکل پیش آئے گی جو وہ ہمارے شیطانی کاموں کے ضمن میں ہمیں دیتے ہیں۔ تاہم میں نے اُنہیں یہ ضرور کہا کہ حضرت، یہ سب لوگ جو آپ کے ساتھ آئے ہیں ان سب نے مل کر مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی ہیں، آپ کا ان کے ساتھ آنا مجھے بہت عجیب سا لگا ہے‘‘۔ مولانا نے یہ سن کر تبسم کیا اور فرمایا، میں یہ سب کچھ جانتا ہوں لیکن یہ آپ نے تصویر کا صرف ایک رخ پیش کیا ہے۔ آپ کو شاید یہ علم نہیں کہ یہ سب لوگ رمضان المبارک میں پورے روزے رکھتے ہیں۔ پنج وقت نماز اور تراویح پڑھتے ہیں، صدقات، خیرات، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، باقی ان میں جو چھوٹی موٹی کوتاہیاں ہیں اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کے صدقے میں ان سے درگزر کرے گا! میں نے عرض کی حضرت یہ آپ کیا فرما رہے ہیں؟ قرآن مجید میں لکھا ہے کہ انسانوں کے حقوق پامال کرنے والوں کی عبادت ان کے منہ پہ ماری جائے گی۔ بولے، ہاں یہ تو ہے لیکن یہ لوگ ہیں تو مسلمان، کافر تو نہیں ہیں اور مومن پر دوزخ کی آگ حرام ہے۔ میں نے عرض کی ’’میں آپ سے متفق ہوں لیکن صرف اس صورت میں ان پر آتشِ دوزخ حرام ہو سکتی ہے اگر یہ سچے دل سے توبہ کریں اور توبہ کے بعد جن کے ساتھ انہوں نے دھوکا کیا ہے اُن سب کے نقصانات کی تلافی کریں اور آئندہ کیلئے ان دھندوں سے باز آجائیں تو اللہ ان کی ماضی کی خطائیں معاف کر سکتا ہے۔ مولانا نے فرمایا ’’ہاں یہ بات تو صحیح ہے، ایک آدھ دفعہ میں نے یہ بات بتائی تھی لیکن میں زیادہ وقت صرف عبادات کے نتیجے میں ملنے والی جنت کی بشارتیں ہی انہیں سناتا رہا ہوں کہ شاید عبادات کے نتیجے ہی میں یہ اچھے مسلمان بن جائیں!‘‘

شیطان لعین کا چیلا اس ساری گفتگو کے دوران خاموش رہا تھا لیکن گفتگو کے اس موڑ پر وہ خاموش نہ رہ سکا، اس نے مجھے مخاطب کیا اور کہا ’’تم اخبار میں کالم لکھتے ہو! کیا سچ لکھتے ہو؟‘‘ میں نے عرض کی ’’کوشش تو کرتا ہوں‘‘ بولا ’’میں تمہاری کرتوتوں سے واقف ہوں، تم ڈھیر سارے جھوٹ میں ذرا سے سچ کی ملاوٹ کر دیتے ہو اور یہ دس فیصد سچ سو فیصد جھوٹ سے زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے۔ تم بہترین لوگوں کو بدترین اور بدترین لوگوں کو بہترین ثابت کرنے میں لگے رہتے ہو۔ تم پاکستان کے بھولے بھالے عوام کو اپنے سحر انگیز قلم سے اسی عذاب میں مبتلا رکھنے کی کوشش کرتے ہو، بہروپ تو ہم نے بھی دھارا ہوا ہے لیکن تم ہم سے بڑے بہروپیے ہو کیونکہ لوگ ایک نہ ایک دن ہماری کرتوتوں سے واقف ہو جاتے ہیں جبکہ تمہارے پاس ایسا ہنر ہے جس کے ذریعے تم انہیں ساری عمر بیوقوف بنا سکتے ہو۔ ہم شیاطین کی مجلسِ شوریٰ میں امیر کی کمی تھی، ہم تمہیں اپنا امیر مانتے ہیں اور تمہارے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں!

اب پھر رمضان کی آمد آمد ہے، شیطان کا فون آنے والا ہے کہ فلاں تاریخ کو مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہے، جس کی صدارت آپ نے کرنی ہے چنانچہ میں نے امیر جماعت کے طور پر اپنی کارکردگی ثابت کرنے کیلئے اپنے دیگر کولیگز کو بھی راضی کر لیا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شامل ہوں، دیکھتے ہیں ان میں سے اپنی اصلیت ظاہر کرنے  کیلئے کون کون راضی ہوتا ہے؟ بشکریہ عطاالحق قاسمی روزنامہ جنگ

ATTA UL HAQ QASMI, COLUMNS, DEVIL, MEET, A, SAINT, THEN, WHAT, HAPPNENDED, THAT, SAINT, PROMISSED, TO, MEET, EVERY, MEETING, TO, HIM
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
COMMUNITY, LEADER, ATTAA UR RAHMAN, INSULTED, ABID SHER ALI, BY, REFUSING, TO, TAKE, AWARDS, FROM, THIEVES
Previous Post ”میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا“لندن میں ایک تقریب کے دوران عابد شیرعلی کو لینے کے دینے پڑگئے، کمیونٹی رہنما نے کھری کھری سنادیں
Next Post جمال الدین افغانی ؒ کا افغانستان، کونسے تاریخی الفاظ جنہیں سن کر تمام عالمی معاہدے منسوخ ہوجائیں گے
HISTORY, OF, AFGHANISTAN, IRSHAD BHATTI, COLUMNS, AFGHANISTAN, TALIBAN, AND, ALLIES, DODGED, USA, IN, TALKS, WITH, TALIBAN

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.