
پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتیں ن لیگ کی حکومت کے ساتھ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف اپوزیشن کا صحیح حق ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں نے قوم کو شعور اور حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا اور آج قوم کا وہ حال نہیں ہے جو چند سال پہلے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

