yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک ساتھ 100 بڑے سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد ،

Web Editor January 22, 2019 1 min read
At the same time, 100 big investors came to Pakistan,
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے دبنگ اتحادی رہنما اور وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمز خسرو بختیار نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ چین پاکستان کو اگلے تین سال کے میں ایک ارب ڈالر کی امداد دے گا ۔ جس سے پاکستان کو اپنے معاشی بحران پر یقینی طور پر قابو پانے میںمدد ملے گی ۔ خسرو بختیار نے یہ نوید بھی سنائی ہے کہ چین سے 100 بڑے سرمایہ کار جلد پاکستان آرہے ہیں‘وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کے چاروں اکنامک زونز کو آپریشنل کر دیا جائے تو 9 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے‘ زراعت کے حوالے سے فروری میں چائنہ پاکستان جوائنٹ ورکنگ گروپ کام شروع کریگا‘ چین سے 100 بڑے سرمایہ کار جلد پاکستان آرہے ہیں‘ صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ 30 جون سے اپنا کام شروع کردیگا‘وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک کو نئے فیز میں لے جانے کا پروگرام بنایا ہے‘ پاکستان اور چین نے 20 دسمبر کو صنعتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں‘ پی ٹی آئی نے سی پیک کے ڈھانچے کو بہت وسعت دی ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں ملکی معیشت کی مضبوطی پر فوکس کیا گیا ہے‘ فوری طور پر انڈسٹریل زونز پر کام شروع کرینگے جس کے تحت چین سے صنعتیں پاکستان منتقل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد‘ دھابیجی و دیگر علاقوں میں صنعتیں چل پڑیں تو ملکی برآمدات میں ساڑھے نو ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا اور چین سے تین ارب ڈالر کی درآمدات کم ہو سکتی ہیں‘جس سے تجارتی خسارہ میں کمی آئیگی۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنا موجودہ حکومت کا اصل فوکس ہے ۔ اور اسکے ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ میں 19 فیصد کمی آئی جبکہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو سی پیک میں اہمیت نہیں دی گئی تھی‘ پی ٹی آئی کی حکومت نے زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کیلئے چین کو قائل کیا ہے‘ چین کی دنیا سے زراعت‘ لائیوسٹاک میں سات ارب ڈالر اور فشریز میں تین ارب ڈالر کی درآمدات ہیں جس میں پاکستان کا کوئی حصہ نہیں ہے‘ سبزیوں اور پھلوں کی پراسیسنگ میں چین تعاون کریگا‘ کوشش ہے کہ ہم چین کی ضروریات کو پورا کریں‘ انہوں نے کہا کہ چین کے سماجی معاشی ترقی پر بھی معاہدہ ہوا ہے‘ سکلڈ ڈویلپمنٹ پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ہائیڈرو کاربن اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں گوادر میں کام کیا جائیگا‘ گوادر میں فشریز کا شعبہ بھی ترقی کریگا‘ گوادر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آئل سٹی کے قیام میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The incident got a call on the face of Sahiwal government,
Previous Post سانحہ ساہیوال حکومت کے چہرے پر کالک مل گیا ،
Next Post سپریم کورٹ کی اس مداخلت کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا
Due to this intervention of the Supreme Court, Pakistan had to hurt billions of dollars

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.