yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آصف زرداری کے والد محترم حاکم زرداری نے ایک ڈی آئی جی کو فون کرکے کہا میرے باورچی کا بیٹا انسپکٹر ہے اسے کسی تھانے کا انچارج بنا دو

Web Editor January 22, 2019 1 min read
Asif Zardari's father, Mr. Hakim Zardari called a DIG and said, "My son's son is Inspector, make him a stationary charge."
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ناصر درّانی مستعفی ہوئے اور طاہر خان سبکدوش کر دیئے گئے۔ جناب امجد سلیمی لائے گئے اور فیصلہ ہوا کہ پنجاب پولیس میں سیاستدانوں کا کردار باقی رہے گا۔ باقی تاریخ ہے۔ باقی نتائج ہیں۔گر یہ فطری ہے، مرنے والوں پہ رویا ہی جاتا ہے۔ایک دوست کی وفات پرنامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا ظفر علی خان نے کہا تھاکہ آج بھی آنسو نہ بہیں تو اللہ نے یہ جذبہ پیدا ہی کیوں کیا تھا۔فطرت مگر حادثے اس لیے برپا نہیں کرتی کہ رویا جائے۔ بلکہ اس لئے کہ ان سے سیکھا جائے۔ آئے دن عرض کرتا ہوں کہ امریکہ میں ایک نائن الیون ہوا تھا اور برطانیہ میں ایک سیون سیون۔ اس کے بعد ایسا المیہ پھر نہ ہوا۔ افغانستان سے روسی فوجوں کی واپسی کے بعد 1992ء میں خانہ جنگی کا آغاز ہوا، جو اب تک جاری ہے۔سبق سیکھنے والے سبق سیکھتے ہیں، بھولنے والے بھول جاتے ہیں۔ غور و فکر کی توفیق جذبات کے شکار معاشروں کو نہیں ہوا کرتی۔ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔۔ نہ ہو جس کو خیال، آپ اپنی حالت کے بدلنے کا ۔۔ گورنر پنجاب نے کہا: ایسے المناک واقعات دنیا بھر میں پیش آتے ہیں۔ بجا ارشاد، مگر کیا اس کے بعد ردّ عمل بھی اسی طرح کا ہوتا ہے، یہ کہ مرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی جائے۔ کراچی شہر کی طرح، نیویارک کے ہارلم میں غنڈوں کا راج تھا۔ پھر اس پر کیا انہوں نے صبر کر لیا تھا؟ گزشتہ صدی کے اوائل میں لندن کا حال بھی یہی تھا۔پچھلی صدی کو چھوڑئیے، دو تین برس پہلے لندن میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ شاید ساہیوال کے سانحے سے کہیں زیادہ المناک صورتِ حال۔ چوہدری سرور زیادہ جانتے ہیں کہ کیا ہوا۔ ہر روز لارڈ نذیر کو میں فون کیا کرتا۔ کرید کرید کر تفصیلات پوچھتا۔ ایک بار بھی مصروفیت کا بہانہ لارڈ صاحب نے کیا نہیں۔ رات گئے تک عدالتیں کام کرتیں۔ وڈیو فلمیں دیکھ دیکھ کر مجرموں کو شناخت کیا گیا۔ ایک ایک فسادی انجام کو پہنچا۔ جولیانی نیویارک کے میئر بنے تو غنڈوں کے لیے صفر رواداری کا انہوں نے اعلان کیا۔ اس اعلان پہ سو فیصد عمل ہوا۔ 2000ء میں نیویارک جانا ہوا تو بھائی سے فرمائش کی کہ ہارلم جانا ہے۔ کسی کو ہمراہ کر دو۔ اس نے کہا: ہارلم میں کیا رکھا ہے۔ اب وہ ایسا ہی پر امن محلہ ہے، جیسا کوئی اور۔ جون 1995ء کے کراچی میں بوری بند لاشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا۔ صورتِ حال نیویارک سے بدتر تھی۔ 1989ء سے 1992ء کے درمیان دو لاکھ بھارتی شہر کراچی میں آن بسے تھے۔ وہ دبئی کا ویزہ حاصل کرتے۔کراچی میں عارضی قیام کی اجازت لیتے اور ہجوم میں کھو جاتے۔ میجر عامر نے‘جو مہاجرت یعنی امیگریشن کے ڈائریکٹر تھے، سراغ لگایا تو یہ سلسلہ تھما۔ پھر بھی کارروائی ادھوری رہی۔ دس لاکھ بنگالی کراچی میں آن بسے تھے۔ برما اور ایران والے ان کے سوا۔ سب سے بڑھ کر افغان۔پہاڑ ایسی مشکل یہ کہ الطاف حسین کی پشت پر ”را‘‘ کے علاوہ سی آئی اے اور ایم آئی سِکس بھی کھڑی تھی۔ ایم آئی سِکس آج بھی اس کی محافظ ہے۔ امریکی سفارت خانہ، ایم کیو ایم کے لیڈروں کی فرمائش پر فیاضی سے ویزے جاری کرتا۔ الطاف حسین کا جانشین بننے کے بعد ڈاکٹرفاروق ستار نے سب سے پہلے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی خدمت میں حاضری دی تھی۔ ایم آئی سِکس کا منصوبہ یہ تھا کہ طوائف الملوکی پھیلے تو گوادر سے کراچی تک کی پٹّی الگ کر دی جائے۔ برسوں پہلے پونا سے ممبئی تک پھیلے کیمپوں میں سندھ کے سینکڑوں علیحدگی پسندوں کو تربیت دی گئی تھی۔ بعد ازاں، انہی دلاورں نے دادو کی پہاڑیوں میں ایم کیو ایم کے انتہا پسندوں کو تخریب کاری کے گُر سکھائے۔ الطاف حسین کے ہاتھ اتنے لمبے تھے کہ گرفتاری کا اندیشہ ہوتا تو قاتل گروہ سری لنکا، سنگاپور، جنوبی افریقہ اور کینیڈا میں پناہ لیتے۔ کینیڈا ہی کی ایک عدالت نے ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔میڈیا یرغمال تھا۔ الطاف حسین کی تقاریر براہ راست نشر کی جاتیں۔ ہزاروں بے گناہ قتل کر دیئے گئے۔ اخبار نویسوں کی مجال نہ تھی کہ احتجاج کریں۔ احتجاج کیا، بہت سے ان سے جا ملے۔ لاہور کے تین ممتاز اخبار نویس ایم کیو ایم کی مدح کیا کرتے۔ عمران خان نے احتجاج کیا تو ایک طوفان الطاف کے کارندوں نے کھڑا کر دیا۔مجید نظامی مرحوم کے سوا، کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔ کراچی کے ڈان اور ہیرالڈ کے سوا خبر چھاپنے کی کوئی جرأت نہ کرتا۔ اس ناچیز سمیت تین چار صحافیوں کے سوا ٹی وی پر اشارے میں بھی کوئی بات نہ کرتا۔ ایک صلاح الدین تھے جو ڈٹ کر کھڑے رہے… اور شہید کر دیئے گئے۔ خاکسار سمیت، معترض اخبار نویسوں کے خلاف، کردار کشی کی مہمات چلائی گئیں۔ عباس اطہر مرحوم سے کہا گیا کہ وہ اپنے نواسوں کی فکر کریں۔ کراچی کے بعض صحافی ایم کیو ایم کے لیے تاویلیں تراشا کرتے۔ ان میں سے ایک نے مجھ سے کہا: آپ کو قاضی نہیں بننا چاہئے۔۔دوسروں کا تو ذکر ہی کیا، وزارتِ عظمیٰ پر فائز ملک معراج خالد نے کہہ دیا تھا کہ 2012ء تک پاکستان کا وجود باقی نہ رہے گا۔ جون 1995ء میں وزیراعظم بے نظیر بھٹو، جنرل عبدالوحید کاکڑ اور صدر فاروق لغاری کی پشت پناہی سے آپریشن کا آغاز ہوا۔ وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر ڈٹ کر پولیس کے ساتھ کھڑے رہے۔ تنہا وہ شہر کی سڑکوں پر گھومتے۔ سب سے بڑھ کر بے نظیر نے جرأت کا مظاہرہ کیا۔ تمام اختیارات ایک ڈی آئی جی کو سونپ دیئے گئے۔ اسی بیکار سمجھی جانے والی آئی بی کو سراغ رسانی کا فرض سونپا گیا اور اس نے کمال کر دکھایا۔صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور سپہ سالار سے پولیس افسر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ایک نہایت شاندار ملازمت کی انہیں پیشکش ہے۔ اس کے باوجود کراچی میں قیامِ امن کی ذمہ داری قبول کرنے پر وہ آمادہ ہیں۔ شرط یہ ہے کہ حکمرانوں سمیت کوئی مداخلت نہ کرے۔خاص طور پر آصف علی زرداری اور ان کے والد گرامی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک تھانے دار کے تقرّر کی سفارش کی تو ڈی آئی جی نے ٹکا سا جواب دے دیا۔ ایسا ہی جواب حاکم علی زرداری کو ملا۔ پولیس افسر سے آنجناب نے فرمائش کی کہ ایک انسپکٹر ان کے باورچی کا فرزند ہے۔ ان کے سر پہ سوار رہتا ہے،اسے تھانے دار بنادیا جائے۔ ڈی آئی جی نے کہا: میں آپ کو دوسرا باورچی ڈھونڈ دیتا ہوں۔ جون کے آخر میں کارروائی کا آغاز ہوا۔ 14 اگست کو ڈبل سواری پہ پابندی ختم کر دی گئی۔ جنوری 1996ء تک دہشت گردی مکمل طور پہ ختم ہو گئی۔ اپنے پیروکاروں سے الطاف حسین نے کہا: تم وہاں جا چھپو، روشنی کی کرن، جہاں نہ پہنچ سکتی ہو۔الیکشن 1997ء میں میاں محمد نواز شریف دو تہائی اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے۔ 500 دہشت گرد رہا کر دیئے اور تاوان کے طور پر سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے ادا کئے۔ 1999ء میں پرویز مشرف اقتدار میں آئے تو آپریشن میں شریک افسروں کے قتل کا سلسلہ شروع ہوا۔ ان میں سے ایک کے سوا سب کے سب ہلاک کر دیئے گئے۔پنجاب میں بڑھتے پھیلتے جرائم کے بہت سے اسباب ہیں۔ سب سے بڑا شاید یہ ہے کہ پختون خوا کے برعکس ارکان اسمبلی اور وزرا کی فرمائش پر پولیس افسروں کے تقرر کا فیصلہ ہوا۔ناصر درّانی مستعفی ہوئے اور طاہر خان سبکدوش کر دیئے گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Knowledge and your personality: No. Five
Previous Post علم الاعداد اور آپ کی شخصیت :۔نمبر پانچ
Next Post علم الاعداد اور آپ کی شخصیت :۔نمبر تین
Knowledge and your personality: No. Three

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.