yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آصف زرداری کو دوران قید کیا کام کرنے کی اجازت ہے کیا نہیں ؟ عدالت نے جیل حکام کو کیا احکامات جاری کر دیے؟ جانیے

MH Kazmi September 5, 2019 1 min read
Asif Zardari is not allowed to work while imprisoned? What orders has the court issued to the jail authorities? Learn
Share this:

Asif Zardari is not allowed to work while imprisoned? What orders has the court issued to the jail authorities? Learn

لاہور)ویب ڈیسک) آصف زرداری کو جیل میں دے جانے والی سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں.عدالتی حکم پر جمع کروائی جانے والی اے ایس پی عدیل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کوایل سی ڈی،اخبار،کتابوں کی سہولت دی گئی۔پی پی ہی کے شریک چیئرمین کو ڈاکٹرکی ہدایت پرفزیو تھراپی چیئرکی سہولت بھی حاصل ہے.سابق صدر کو ادویہ کی حفاظت کے لئے دو آئس باکس بھی فراہم کیے گئے ہیں، 3 ستمبر2019 سے پمزاسپتال کےفزیو تھراپی ٹیکنیشن روزانہ آ رہے ہیں.قوانین کے مطابق باہر سے اٹینڈنٹ نہیں رکھا جا سکتا، صحت کی نگہداشت کے لئے میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پر تعینات ہے.عدالت میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق میڈیکل اسٹاف وقفے وقفے سے سابق صدر لا شوگر لیول مانیٹر کرتا ہے، پمز اسپتال کی رپورٹ کے مطابق اے سی کی سہولت نہیں، اس ضمن میں ہدایات نہیں تھیں۔خیال رہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین کو ایک روز پمز اسپتال میں رکھنے کے بعد اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا تھا۔آصف زرداری کو میڈیکل بورڈکی سفارش پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے خون اور یورین کے ٹیسٹ ہوئے.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہسابق صدر زرداری پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن پھر بھی جو سلوک انکے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ حکومت کی نیت کو بے نقاب کرتا ہے،حکومت اپنے سیاسی فائدے کے لئے نیب کو استعمال کر رہی ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں آصف زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی احتساب سے خوفزدہ نہیں رہی لیکن حکومت کو احتساب کو سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لئے اور انہیں نشانہ بنانے کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے،ہمیں یہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہیے کہ آصف علی زرداری نے اپنے خلاف کوئی بھی عدالتی فیصلہ نہ آنے کے باوجود ساڑھے گیارہ سال جیل میں گزارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خاموش نہیں کیا جا سکتا،ہم اپنی آواز ایک ایسے نظام کے خلاف اٹھاتے رہیں گے جہاں ایک ڈکٹیٹر جس پر غداری کا الزام ہونے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوتا جبکہ سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوتیں اور انہیں پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹروں نے بشمول نیب کے ڈاکٹروں نے یہ کہا ہے کہ سابق صدر زرداری کی طبیعت اتنی خراب ہے کہ انہیں ہسپتال سے باہر نہ رکھا جائے،حکومت کی جانب سے سابق صدر زرداری کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنا ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،اگر خدانخواستہ انہیں کچھ ہو جاتا ہے تو موجودہ حکومت قاتل ٹھہرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح صرف تحقیقات کے دوران کسی کو قانون کے خلاف اس قسم کی سزا دی جا سکتی ہے؟ حکومت کو یہ یقین دہانی کرانی چاہیے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ ہسپتال منتقل کر دے گی، نیب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ صدر زرداری کی طبی رپورٹیں منظر عام پر نہ لائے اور ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ صدر زرداری کو اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیں حالانکہ ان کی طبیعت کی خرابی پر انہیں مناسب طبی سہولیات دینی چاہیے تھیں،سابق صدر زرداری کے ڈاکٹروں نے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو مطلع کیا ہے کہ صدر زرداری کے دل کی تین شریانے بلاک ہیں اور انہیں کمر کی تکلیف بھی ہے جو انہیں ساڑھے گیارہ سال جیل میں رکھنے کے دوران پیدا ہوئی تھی اور اب وہ تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"This cannot be done in my life ..." After the Pakistan Army, Prime Minister Imran Khan declared a shock.
Previous Post ’’میرے جیتے جی یہ کام نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔‘‘ پاک فوج کے بعد وزیراعظم عمرا ن خان نے وا ضح اعلان کر دیا
Next Post آصف زرداری کو فوراً ہسپتال بھیجو ورنہ ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کو کیا دھمکی دے ڈالی؟ جانیے
Asif Zardari sent to hospital immediately ... What threat did the People's Party give to the government? Learn

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.