yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارتی فوج میں ہلچل مچا دینے والی بغاوت، کالم نگار آصف عفان نے حقائق پر مبنی بریکنگ نیوز دے دی

MH Kazmi August 19, 2019 1 min read
Asif Afan, a columnist in the Indian Army, gave fact-based breaking news.
Share this:

Asif Afan, a columnist in the Indian Army, gave fact-based breaking news.

لاہور (ویب ڈیسک) کالم لکھنے کے ارادے سے ابھی بیٹھا ہی تھا کہ ٹیلی ویژن سکرین پر ایک بریکنگ نیوز پر نظر اَٹک کر رہ گئی۔ یوں لگا جیسے دِل اچھل کر حلق سے ابھی باہر آ جائے گا۔ کراچی سے جب بھی خبر آئی‘ بُری خبر آئی۔ کراچی سے آنے والی خبروں کی اگر درجہ بندی کی جائے نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ تو کچھ اس طرح کی جا سکتی ہے: کم بُری خبر… بُری خبر… زیادہ بُری خبر… بہت زیادہ بُری خبر… وغیرہ وغیرہ۔ ابھی ٹی وی پر چلنے والی خبر بھی بہت بُری اور کچھ اس طرح ہے کہ پندرہ سالہ کم سن لڑکے پر چوری کے الزام میں پکڑ کر ہنٹر‘ آہنی سلاخوں اور ڈنڈوں سے اس قدر بے رحمانہ تشدد کیا گیا کہ وہ بے چارہ جان سے گیا۔ بربریت اور سفاکی کا مظاہرہ کرنے والوں نے اس تشدد کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیو اس طرح بنائی گویا بہت بڑا کارنامہ سرانجام دے رہے ہوں۔ اس پندرہ سالہ لڑکے کے پیچھے سے ہاتھ باندھ کر دو گھنٹے طاقت اور مردانگی کے نام پر جو ظلم ڈھایا گیا وہ ناقابلِ بیان ہے۔ اُس پر عذر یہ پیش کرتے ہیں کہ یہ ہمارے بنگلے میں چوری کی نیت سے آیا تھا جسے ہم نے پکڑ لیا اور خود ہی سزا دے ڈالی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگل نہیں ہے قصور وار کو سزا ضرور ملے گی۔ کچھ عرصہ پہلے آصف علی زرداری صاحب نے جانے مانے پولیس اَفسر راؤ انوار کی سفاکی اور دہشت کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ”راؤ انوار بہادر بچہ ہے‘‘۔ جس معاشرے میں راؤ انوار جیسے ”پُلسیے‘‘ کو بہادر بچہ ثابت کرنے کے لیے آصف علی زرداری جیسے حکمران من گھڑت اور بے تُکے جواز گھڑیں وہاں عوام کی طرف سے سفاکی اور بربریت کا مظاہرہ کوئی اَچنبھے کی بات نہیں۔ مقدمہ درج ہو چکا ہے اور تشدد کرنے والے بھی زیر حراست ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ انہیں اپنے کیے کی سزا ملتی ہے یا وہ بہادر بچے بن کر آزادانہ پھرتے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ واقعہ کوئی نئی بات نہیں۔ چند سال قبل سیالکوٹ میں بھی مشتعل ہجوم نے سرِ عام ڈنڈے مار کر دو بھائیوں کو اسی طرح مار ڈالا تھا۔ کراچی سے خیبر تک جس نے مرنا ہو وہ بچ نہیں سکتا۔ کوئی بارشوں کے نتیجے میں کھڑے پانی میں کرنٹ لگنے سے مر رہا ہے‘ تو کوئی ہسپتالوںمیں آکسیجن اور ایئرکنڈیشنر بند ہونے کی وجہ سے لقمۂ اَجل بن رہا ہے۔ کوئی ریلوے حادثات میں جان سے گیا تو کوئی مینٹل ہسپتال میں تشدد کر کے مار دیا گیا۔ کوئی کینسر کی دوا کی بندش کے نتیجے میں جان ہار گیا تو کوئی فاقہ کشی سے تنگ آ کر اپنا خاتمہ خود ہی کر بیٹھا۔ وطن عزیز کے طول و عرض میں ایسے واقعات روزمرّہ کا معمول بن چکے ہیں۔ ایک سال میں ریکارڈ ریلوے حادثات اور ہلاکتوں کی باوجود وزیر ریلوے بولنے پہ آتے ہیں تو تھکنے کا نام ہی نہیں لیتے۔ سوائے ریلوے کے سارے جہاں کا درد اُنہی کے جگر میں ہے۔ قارئین! آج کا موضوع بھی کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت کی بربریت ہی تھا لیکن کراچی سے آنے والی اس خبر نے نفسیاتی طور پر اس قدر پریشان کر دیا کہ آدھا کالم اسی کی نذر ہوگیا اور ہونا بھی چاہیے تھا۔ خیر اَب چلتے ہیں ایک ایسی خبر کی طرف جس میں بھارتی فوج کے کرنل وجے اَچاریہ نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس نے اپنا پیغام جاری کیا ہے کہ میری یونٹ کے پچیس جوان مارے جا چکے ہیں لیکن بھارتی سرکار اور میڈیا نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اس نے مزید کہا کہ اب میں اپنے لوگوں کو مار سکتا ہوں اور نہ ہی اپنے جوانوں کو مروا سکتا ہوں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت پر بھارتی فوج کی طرف سے بھی مزاحمت کی ابتدا ہو چکی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ بھارتی فوج کو جس جانی نقصان کا سامنا ہے بھارتی میڈیا کی جانب سے نہ تو اس کی کوئی خبر جاری کی جاتی ہے اور نہ ہی حکومت کسی قسم کی کوئی خبر گیری کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے بھارتی فوج کا مورال دن بدن گرتا چلا جا رہا ہے۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ہو چکا… نہ کوئی اعلامیہ جاری ہوا… نہ کوئی کمیشن قائم ہوا… اور نہ ہی انسانی حقوق کے علم برداروں نے خواتین سمیت وادیٔ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا کوئی نوٹس لیا۔ بس اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ جی ہاں! صرف زور دیا گیا۔ بات اب زوروں پر آ چکی ہے۔ ”سمجھنے والے سمجھ گئے… جو نہ سمجھیں وہ اَناڑی ہیں‘‘۔ برادر مسلم ممالک سمیت دیگر دوست ممالک کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ردِّ عمل تا حال ثانوی ہے۔ یہ ایک نا قابلِ تردید حقیقت ہے کہ ہمیں دوسرے ممالک سے وہ رسپانس نہیں مل سکا ہے جس کی ہم ان سے توقع لگائے بیٹھے تھے۔ مسلم ممالک کی مشترکہ افواج کا سربراہ سابق پاکستانی سپہ سالار ہے اور ہم یک جہتی کے طلب گار بنے بھاگے پھر رہے ہیں۔ خیر واقفانِ حال بخوبی جانتے ہیں کہ ”پردہ کب گرے گا… کب تماشا ختم ہو گا‘‘۔ اس حوالے سے کچھ زیادہ عرض نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے واپس چلتے ہیں وادیٔ کشمیر کی طرف۔ افتخار عارف کا یہ شعر کشمیریوں کی حالتِ زار کے عین حسبِ حال ہے: جس روز ہمارا کوچ ہو گا ۔۔ پھولوں کی دُکانیں بند ہوں گی ۔۔ آج کل وادیٔ کشمیر کی صورتحال بھی کچھ اسی طرح ہی ہے کہ جنازوں پر پھول ڈالنا تو درکنار کفن دفن کا بندوبست کرنا بھی محال ہے۔ اگر بندوبست ہو بھی جائے تو جنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں۔ پوری وادی ہیبت اور ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ پچاس سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کو سفارتی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کی حالتِ زار جوں کی توں ہے اور اس حوالے سے بھارت کی ڈھٹائی اور سفاکی بدستور جاری ہے۔ معروف بھارتی شاعر جاوید اختر کی ایک نظم کے چند اشعار پیش خدمت ہیں جسے وہ نیا حکم نامہ کا نام دیتے ہیں۔ اس موقع پر شیئر کرنا تو بنتا ہے: ؎ کسی کا حکم ہے ساری ہوائیں ۔۔ ہمیشہ چلنے سے پہلے بتائیں ۔۔ کہ ان کی سمت کیا ہے ۔۔ کدھر جا رہی ہیں ۔۔ ہواؤں کو بتانا یہ بھی ہو گا ۔۔ چلیں گی اب تو کیا رفتار ہو گی ۔۔ کہ آندھی کی اِجازت اب نہیں ہے ۔۔ ہماری ریت کی سب یہ فصیلیں ۔۔ یہ کاغذ کے محل جو بن رہے ہیں ۔۔ حفاظت ان کی کرنا ہے ضروری ۔۔ اور آندھی ہے پرانی ان کی دُشمن ۔۔ کسی کا حکم ہے دریا کی لہریں ۔۔ ذرا یہ سرکشی کم کر لیں اپنی حد میں ٹھہریں ۔۔ ابھرنا پھر بکھرنا اور بکھر کر پھر ابھرنا ۔۔ غلط ہے اُن کا یہ ہنگامہ کرنا ۔۔ یہ سب ہے صرف وحشت کی علامت ‘بغاوت کی علامت ۔۔ بغاوت تو نہیں برداشت ہو گی ۔۔ یہ وحشت تو نہیں برداشت ہو گی ۔۔ اگر لہروں کو ہے دریا میں رہنا ۔۔ تو اُن کو ہو گا اَب چپ چاپ بہنا ۔۔ کسی کا حکم ہے اس گلستاں میں ۔۔ بس اَب اِک رنگ کے ہی پھول ہوں گے ۔۔ کچھ اَفسر ہوں گے جو یہ طے کریں گے ۔۔ گلستاں کس طرح بننا ہے کل کا ۔۔ یقینا پھول یک رنگی تو ہوں گے ۔۔ مگر یہ رنگ ہو کتنا گہرا کتنا ہلکا ۔۔ یہ اَفسر طے کریں گے ۔۔ اس نظم کا جوابِ آں غزل بھی انہوں نے خوب ہی کہا ہے جو آئندہ کسی کالم میں ضرور شیئر کروں گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: Opposition hung up and nothing was playing out: Shahbaz Sharif and Bilawal Bhutto shocked Fazlur Rehman, accustomed to eating delicious halo
Previous Post بریکنگ نیوز: اپوزیشن لٹ گئی برباد ہو گئی کچھ بھی پلے نہ رہا ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے مزیدار حلوے کھانے کے عادی فضل الرحمٰن کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا
Next Post پاکستان میں آج اہم ترین ملازمتوں کے مواقع
Top Jobs Alert in Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.