yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اشرف غنی سچ بولو

F A Farooqi July 25, 2016 1 min read
Ashraf GhaniAshraf Ghani
Share this:
Ashraf GhaniAshraf Ghani
Ashraf Ghani

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی ابوالمنافق نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” القاعدہ اور طالبان سے بڑا خطرہ پاکستان سے ریاستی تعلقات ہیں“اِن کے اِس کہے پر جہاں اور بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں تو وہیں ایک سوال یہ بھی ہے کہ اشرف غنی ابوالمنافق کی ذہنی کیفیات کو بھی پرکھاجائے کہیں یہ پاگل تو نہیں ہوگئے ہیں؟؟ اور اِس کے ساتھ مسٹرغنی کیا یہ بتاسکتے ہیں کہ وہ اپنے منہ میں کس کی زبان لگاکر یہ کچھ کہہ رہے ہیں؟؟ اور یہ کس کے الفاظ اپنے کانوں میں ٹھونس کر اپنی زبانِ منافق سے پاکستان کے بارے میں اپنے خیالات کا یوں اظہار کیا ہے کہ آج ہر پاکستانی کو اِن کے اور افغانیوں کے منافق ہونے کا یقین ہوگیاہے۔

اِسی کے ساتھ ہی کیا وہ اِس بات کوبھی ایک پکے اور سچے مسلمان اور اصول پسند نڈر افغانی ہونے کے ناطے ایک اللہ ،ایک رسول اللہﷺ اور ایک قرآن کی قسم کھا کر حلفیہ کہہ سکتے ہیں کہ آج وہ افغانستان کے پاکستان سے ریاستی تعلقات سے متعلق جو کچھ کہہ رہے ہیں یہ اِن کی اپنی خالص سوچ ہے اوراَب یہ اِس پر ہمیشہ قائم بھی رہیں گے اور وہ یہ بھی واضح کردیں کہ اپنی اِس بات اور جملے کوکھلے عام باربار دہراتے بھی رہیں گے کہ میں نے پاکستان سے متعلق جو کچھ کہا ہے وہ سب سچ ہے ورنہ اِس سے متعلق جب تک اشرف غنی کی طرف سے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں آجاتاہے اِس بات پر اِدھرہر پاکستانی اشرف غنی ابوالمنافق سے بار بار ایک یہی سوال کرتا رہے گا کہ” کیاواقعی القاعدہ اور طالبان سے بڑاخطرہ پاکستان سے ریاستی تعلقات ہیں؟؟۔

بہر حا ل، آج ہم پاکستانیوں کو اپنی اِس غلطی کا بڑی شدد سے احساس ہورہاہے کہ جب ہم نے روس افغان جنگ میں افغانیوں کو اپنی زمین پر پناہ دی تھی اِن کی مہمان نوازی کی اور اپنا تن من دھن سب کچھ لوٹاکر اِنہیں اپنے دامن میں چھپائے رکھا ،خود بھوکے رہے مگر اِن منافقوں کا پیٹ بھررکھا،ہم خود ننگے رہے مگر اشرف غنی جیسے بکے ہوو ¿ں کا تن ڈھانپا، ہم خود بے گھر رہے مگر اِن گرمی سردی بارش اور دھوپ سے چھپانے کے لئے اپنی مقدس زمین پر گھر بناکردیئے اور آج یہی افغانی ہیں جوکہ اَب اپنے دیس میں جانے کے بعد اپنی حکومتیں قائم کرلینے کے بعد بھارتی عیاراور مکارحکمرانوں کی گودوں میں بیٹھ گئے ہیں اُنہیں بھی مزے دے رہے ہیں اور خود بھی مزے لوٹ رہے ہیں بھارت تو تھاہی پاکستان کا دُشمن مگر آج افغانی بھی بھارت کے اُکسانے پر بھارت سے زیادہ پاکستان کے خطرناک دُشمن کا روپ اپناچکے ہیں اور بھارت کی گود میں بیٹھے افغان صدر اپنی ساری ٹیم اور حکومتی اراکین کے ساتھ مفاد پرستی کی لولی پاپ چاٹتے چاٹتے پاکستان کی دُشمنی میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں۔

Afghanistan and India
Afghanistan and India

آج وہ اپنی منافقوں والی زبان سے بھارتی محبت اور دوستی کا دم بھرتے ہوئے بڑی دیدہ دلیری اور ہٹ دھرمی سے پاکستان سے یہ کہہ رہے ہیں کہ”بھارت ہمارادوست ہے، پاکستان ہاتھ بڑھائے توہم بھی ہاتھ بڑھائیں گے“ورنہ…؟؟ فی الحال توموجودہ حالات اور واقعات کی روشنی میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ القاعدہ اور طالبان سے بڑاخطرہ پاکستان سے ریاستی تعلقات ہیں؟بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج افغان صدر اشرف غنی ماضی و حال اور مستقبل میں پاکستان کی جانب سے دوستی اور محبت کے تمام بڑھائے جانے والے خلوص کے وعدوں اور معاہدوںکو بھول چکے ہیںاور آج افغانستان سے بھارتی مفادات کی آنکھوں پر چڑھی پٹی کواُتار پھینکنے کی بھی زحمت گواراکئے بغیر ہی افغان صدر اشرف غنی ابوالمنافق پاکستان دُشمنی کی نئی نئی مثالیں قائم کرنے پرتُلے بیٹھے ہیں اورآج ہماری ہی آستینوں کے سانپ ثابت ہورہے ہیںافغانی یہ بات یاد رکھیں پاکستان کل بھی افغانیوں کا بے لوث دوست تھااور آج بھی ہے۔

اِس پراَب ہم پاکستانی سِوائے کفِ افسوس ملنے کہ کچھ بھی نہیں کر پارہے ہیں، اور اُدھر ہم افغانستان میں بیٹھے احسان فراموش اور ابولمنافق شرف غنی اور کرزئی جیسے حکمرانوں اور وہاں کے عوام کے منافق رویوں کو دیکھ رہے ہیں تواِدھرہم اپنے اُس وقت کے آمر جنرل ضیاءالحق مرحوم جیسے بہت سے اپنے کرتادھرتاو ¿ں کے قول و فعل پربھی سوائے سوالات اور انگلیاں اُٹھانے کے کچھ بھی نہیں کر پارہے ہیں اور پچھتاوے اور دُکھ بھرے لہجے کے ساتھ یہ کہتے نہیں تھک رہے ہیں کاش کہ ضیاءالحق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امریکیوں کے کہنے پر افغانستان کے کرزئی اور اشرف غنی جیسے افغانیوں کو سرزمینِ پاکستان پر پناہ نہ دیتے تو آج کم ازکم پاکستان اِس طرح دہشت گردی و نارگی اور لاقانونیت کا شکار ہرگز نہ ہوتاجیسا کہ افغانیوں کی وجہ سے آج کل پاکستان ہوگیاہے اور افغانستان سے ملنے والی سرحدوں اور اپنے شہروں میں آباد افغان بستیوںکی وجہ سے تاریخ کی بدترین دہشت گردی اور ناسور جیسی بہت سی بُرائیوں میں دھنس چکاہے ۔اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ آج پاکستان میں کلاشنکوف اور ہیروئین کلچر کا عام ہونااور ایسے بہت سی بُرائیوں کا معاشرے میں سراہیت کرجانا بھی روس افغان جنگ کے باعث پاکستان میں پناہ لینے والے افغان باشندوں کا ہی کارنامہ ہے۔

ورنہ عین ممکن تھاکہ پاکستان اِن شیطان صفت بُرائیوںسے محفوظ رہتاہے یہاں ایک اور سوال جو ساری پاکستانی قوم ابوالمنافق افغان صدر شرف غنی سے کرناچاہتی ہے وہ یہ ہے کہ تب بھارت کہا ں تھا جب افغان روس جنگ میں افغانی مارے جارہے تھے اور اِنہیںبھارت جیساکوئی بھی مُلک پناہ دینے کو تیار نہ تھااور اُس وقت بھارت کااِنہی افغانیوںسے متعلق کہے ہوئے یہ الفاظ آج بھی تاریخ کا حصہ ہیںکہ”ہم پہاڑوں میںرہنے والے قدیم رسم وروایت اور بات بات پر غصہ کرنے اورلڑنے مرنے والی افغان قوم کو اپنے یہاں جگہہ نہیں دے سکتے ہیں، اِس سے بھی زیادہ یہ کہ یہ ہیروئین جیسی دیگر نشہ کی عادی قوم ہے بھارت ایسی قوم کے افراد کو اپنی زمین پر پناہ دے کر اپنی قوم کا مستقبل اور ترقی و خوشحالی داو ¿پر نہیں لگاسکتاہے“اور آج یہی بھارت ہے کہ جو خطے میں اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے اور پاکستان کے خلاف افغانیوںکو استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے افغانیوں کا دوست بن گیاہے اور عقل کے اندھے افغانی بھی اِس کے دوست۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Kashmir Violence
Previous Post مقبوضہ جموں کشمیر؟؟
Next Post کراچی سے پہلے دلوں کو صاف کرنے کی ضرورت ہے
Karachi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.