yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آرٹیکل 66

MH Kazmi January 20, 2017 1 min read
Article 66 by Javed Choudhry on today
Share this:

سلمان حیدر چالیس پینتالیس برس کے جوان پاکستانی ہیں‘ یہ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں‘ یہ ادب‘ تھیٹر‘ اداکاری‘ ڈرامہ نگاری اور صحافت سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں‘ یہ نظمیں بھی لکھتے ہیں‘ ان کی ایک متنازعہ نظم ’’میں بھی کافر تو بھی کافر‘‘ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی‘ یہ 6 جنوری کی رات بنی گالہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھے‘ یہ گھر جانے کے لیے نکلے اور غائب ہو گئے‘ اہلیہ نے دس بجے فون کیا ‘ سلمان حیدر نے فون نہ اٹھایا‘ اہلیہ کو بعد ازاں سلمان حیدر کے نمبر سے ایس ایم ایس موصول ہوا’’میری گاڑی کرال چوک میں کھڑی ہے‘ آپ گاڑی وہاں سے منگوا لیں‘‘ گاڑی اگلے دن کورنگ ٹاؤن سے ملی‘ خاندان نے تھانہ لوئی بھیر میں اغواء کا پرچہ درج کرا دیا۔

سلمان حیدر ان پانچ مسنگ پرسنز میں شامل ہیں جنھیں 4 سے 7جنوری کے درمیان اغواء کیا گیا‘ عاصم سعید اور وقاص گورایا کو 4 جنوری کو لاہور سے اٹھایاگیا‘ عاصم سعید سنگا پور سے لاہور پہنچاتھا جب کہ وقاص گورایا ہالینڈ میں رہتا تھا‘ یہ دونوں چار جنوری کو لاہور سے غائب ہو گئے‘ احمد رضا نصیر اور ثمر عباس 7 جنوری کو اٹھا لیے گئے‘ رضا نصیر ننکانہ صاحب میں اپنی دکان پر بیٹھا تھا‘ یہ وہاں سے اغواء کر لیا گیا‘ ثمر عباس کراچی کا رہائشی تھا‘ یہ کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد آیا اور غائب ہو گیا۔

یہ لوگ اگر عام حالات میں غائب ہو تے تو شاید یہ بڑی خبر نہ بنتے لیکن یہ پانچوں حضرات ایک ہی کیٹگری سے تعلق رکھتے ہیں‘ یہ بلاگرز ہیں اور یہ سوشل میڈیا پر ایک ہی قسم کا مواد پھیلاتے تھے‘ سلمان حیدر مبینہ طور پر فیس بک کے دو متنازعہ پیجز کے ایڈمن تھے ‘ایک پیج پر طویل عرصے سے مذہب کا مذاق اڑایا جا رہا تھا ‘ مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز فقرے بھی لکھے جاتے تھے جب کہ دوسرے پیج پر پاک فوج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جاتا تھا‘ عاصم سعید اور وقاص گورایا بھی فیس بک کا ایک پیج چلا رہے تھے‘ یہ اس پیج کے ذریعے کراچی آپریشن پر تنقید بھی کرتے تھے اور یہ سینئر عہدیداروں پر کرپشن کے الزامات بھی لگاتے تھے۔

احمد رضا نصیر بھی سیکولر خیالات کا مالک ہے‘ یہ ایف اے پاس ہے‘ یہ خود بلاگ نہیں لکھتا تھالیکن ایک بے راہ رو برطانوی لڑکی اس کی سوشل میڈیا فرینڈ تھی‘ یہ لڑکی قابل اعتراض بلاگ لکھتی تھی اور یہ ان بلاگز کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کر دیتا تھا جب کہ ثمر عباس ہیومن رائیٹ ایکٹوسٹ تھا‘یہ سول پروگریسیو الائنس پاکستان (سی پی اے پی) کا صدرتھا‘ یہ متعدد فورمز پر اقلیتوں کے بارے میں آواز اٹھاتا تھا ‘یہ اسٹیبلشمنٹ کا ناقد بھی سمجھا جاتا تھا اور یہ سوشل میڈیا پرمذہبی تنظیموں کے خلاف بھی سرگرم تھا۔

میں ایک لبرل پاکستانی ہوں‘میں فلمیں دیکھتا ہوں‘ میوزک سنتا ہوں‘ کتابیں پڑھتا ہوں اور دنیا جہاں کا سفر کرتا ہوں‘ میں نے سیکڑوں مندروں‘ کلیساؤں‘ سیناگوگا‘ گوردواروں‘ بودھ ٹمپلز اور پارسیوں کے آتش کدوں کا وزٹ کیا‘میں تین مرتبہ ویٹی کن سٹی بھی گیا اور مجھے الحمد للہ حج اور چھ عمروں کی سعادت بھی نصیب ہوئی ‘ میں صحابہ کرامؓ ‘ امام حضرات اور اولیاء کرام کے مزارات کی زیارتیں بھی کرتا رہتا ہوں اور میں غیر مسلموں کے مذہبی اسکالرز سے بھی ملتا ہوں‘ میں ان کا احترام بھی کرتا ہوں لیکن میں اس تمام تر لبرل ازم کے باوجود ہمیشہ تین ایشوز پر جذباتی ہو جاتا ہوں۔

میں اسلام‘ نبی اکرم ؐ اور صحابہ اکرام ؓ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا‘میرا خون کھول اٹھتا ہے‘ میں پاکستان کے خلاف بھی ایک لفظ‘ ایک فقرہ نہیں سن سکتا‘ میں اب تک پاکستان کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کو ناراض کر چکا ہوں اور مجھے اس پر ذرا برابر افسوس نہیں اور میں پاک فوج کی توہین بھی برداشت نہیں کرپاتا‘ فوج نے ملک کے لیے عملاً ہزاروں جانوں کی قربانی دی‘میں فوج کی قربانیوں پر انگلی اٹھانے والے لوگوں کو احسان فراموش سمجھتا ہوں۔

یہ تینوں میری کمزوری ہیں اور میں اس کمزوری پر ہزاروں جراتیں قربان کرنے کے لیے تیار ہوں مگر اس محبت اور ان جذبات کے باوجود یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے ہمیں مذہب‘ نظریئے اور کلچر کے فرق کے باوجود دوسرے انسانوں کو انسان اور دوسرے پاکستانیوں کو پاکستانی سمجھنا ہو گا‘ میں اگر مسلمان ہوں تو اس کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں اللہ تعالیٰ کی اس زمین پر ہندوؤں‘ عیسائیوں اور یہودیوں کو ہونا ہی نہیں چاہیے‘ میں اگر لبرل ہوں تو پھراس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام مدارس بند کر دیے جائیں‘ داڑھیوں اور برقعوں پر پابندی لگا دی جائے اور ’’میں بھی کافر تو بھی کافر‘‘ جیسی نظموں کے ذریعے دوسروں کے عقائد کا مذاق اڑایا جائے۔

میں اگر جمہوریت پسند ہوں تو اس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں ملکی سرحدوں پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو جنرل پرویز مشرف یا جنرل یحییٰ خان قرار دے دوں‘ میں اگر مذہبی ہوں تو اس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ دنیا کے تمام کلین شیو  کافر قرار دے دیے جائیں اور میں اگر کلین شیو ہوں تواس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ مجھے داڑھی اور برقعے کو گالی دینے کا اختیار مل جائے‘ یہ دنیا اختلاف رائے کی خوبصورت ٹوکری ہے۔

ْاس ٹوکری میں پوپ فرانسس بھی موجود ہے اور سنی لیون بھی اور اس میں مولانا طارق جمیل بھی ہیں اورعاصمہ جہانگیر بھی اور یہ ٹوکری اس وقت تک خوبصورت اور مضبوط رہے گی جب تک پوپ فرانسس سنی لیون اور عاصمہ جہانگیر مولانا طارق جمیل کو برداشت کرتی رہے گی لیکن جس دن یہ ایک دوسرے کو کاٹنا شروع کر دیں گے دنیا کی اس ٹوکری کی خوبصورتی اور وجود دونوں ختم ہو جائیں گے چنانچہ ہم نے اگر اس دنیا کو بچانا چاہتے ہیں‘ ہم اگرملک میں امن قائم رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا۔

ہمیں سلمان حیدر اور سلمان حیدر کوہمارے وجود کو تسلیم کرنا ہو گا ‘ہمارے اداروں کو بھی نواز شریف‘ آصف علی زرداری‘ محمود اچکزئی اور ثمر عباس‘ رضا نصیر‘ عاصم سعید ‘ وقاص گورایا کو ایک آنکھ سے دیکھنا ہو گا‘ ہم لکیر کے ایک سائیڈ پر کھڑے لوگوں کو سیلوٹ اور دوسری جانب موجود لوگوں کو گالی دے کر یہ ملک نہیں چلا سکیں گے‘ ہمیں یہ حقیقت اب مان لینی چاہیے۔

آپ آصف علی زرداری کی 16 جون 2015ء کی تقریر نکال کر دیکھ لیجیے‘ آصف علی زرداری نے اس تقریر میں کیا کیا نہیں کہا؟ آپ سانحہ کوئٹہ کے بعد محمود اچکزئی کی 9 اگست 2016ء کی تقریر بھی دیکھ لیجیے‘ محمود اچکزئی نے بھی قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کیا کیا نہیں کہا اور آپ میاں نواز شریف کی 16مئی 2016ء کی تقریر بھی دیکھ لیجیے‘ وزیراعظم نے فلور آف دی ہاؤس اپنے اور اپنے خاندان کی ’’منی ٹریل‘‘ پوری قوم کے سامنے رکھی لیکن جب اس تقریر کو سپریم کورٹ میں بطور شہادت پیش کرنے کا وقت آیا تو وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان آرٹیکل66 کی ڈھال لے کر کھڑے ہو گئے۔

یہ سپریم کورٹ کو بار بار بتاتے رہے جج آئینی طور پر پارلیمنٹیرینز کی ’’فلور آف دی ہاؤس‘‘ گفتگو کو شہادت نہیں بنا سکتے‘آرٹیکل 66 کی دلیل ہو‘ محمود اچکزئی کی تقریر ہویا پھر آصف علی زرداری کا خطاب ہو قوم یہ دیکھ سن کر کنفیوژ ہوچکی ہے‘ آج آصف علی زرداری‘ محمود اچکزئی اور میاں نواز شریف ایک سائیڈ پر کھڑے ہیں اور لکیر کی دوسری طرف سلمان حیدر‘ عاصم سعید‘ وقاص گورایا‘ احمد رضا نصیر اور ثمر عباس موجود ہیں‘ ہمارے ملک میں آصف علی زرداری کیمروں کے سامنے کچھ بھی کہہ دیں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘ یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ بھی رہیں گے اور انھیں سابق صدر کی سیکیورٹی اور پروٹوکول بھی ملتا رہے گا۔

محمود اچکزئی اسمبلی میں ملک کے مقتدر اداروں کو للکارتے رہیں‘ کوئی ادارہ ان کے خلاف عدالت جائے گا اور نہ ہی ان سے جواب مانگا جائے گا اور میاں نواز شریف قومی اسمبلی میں پوری قوم کے سامنے اپنی منی ٹریل رکھ دیں اور وزیراعظم کا وکیل بعد ازاں آرٹیکل 66 کا واویلاشروع کر دے کوئی شخص اعتراض نہیں کرے گا لیکن ملک کے پانچ بلاگرز کو قانونی کارروائی کے بغیر راستوں سے اٹھا لیا جائے گا اور ان کے خاندانوں کو اطلاع تک نہیں دی جائے گی‘ یہ کیا ثابت کرتا ہے؟

یہ ثابت کرتا ہے آپ جرم کرنا چاہتے ہیں‘ آپ توہین کرنا چاہتے ہیں اور آپ اگر کسی کو اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی دھمکی دینا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو قومی اسمبلی میں پہنچنا ہو گا‘ آپ الیکشن جیتیں اور اس کے بعد آپ کے نام سرے محل نکل آئے‘ آپ کے سوئس اکاؤنٹس سامنے آ جائیں‘ آپ فلیٹس کے مالک ثابت ہو جائیں یا پھر آپ اینٹ سے اینٹ بجا دیں آپ کا کوئی بال تک بیکا نہیں کر سکے گا‘آپ کراچی جیسے شہر کو قبرستان بنانے کے بعد بھی ایک رات جیل میں نہیں گزاریں گے۔

آپ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر قبضے‘آپ سپریم کورٹ کی عمارت پر گندی شلواریں لٹکانے اور آپ ایس ایس پی کو ڈنڈوں سے کچل دینے کے باوجود قانون سے بالاتر ہوں گے لیکن آپ اگر عام شہری ہیں تو پھر آپ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے اٹھائے جاسکتے ہیں‘ آپ پھر انسان نہیں ہیں‘ آپ یقین کیجیے ہم جب تک عام اور خاص لوگوں کے درمیان سے آرٹیکل 66 جیسے تضاد ختم نہیں کریں گے‘ یہ ملک اس وقت تک نہیں چل سکے گا‘ ہم خواہ کچھ بھی کر لیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Related response is difficult to answere about terrorists funding, Interior ministry
Previous Post دہشتگردوں کی فنڈنگ کے متعلق درست جواب مشکل ہے، وزارت داخلہ
Next Post قومی مسائل پر اتحاد کی ضرورت
Unity needed on national issues by Zaheer Akhter Baideri on today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.