yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک فوج کے سربراہان؛ قیام پاکستان سے اب تک

MH Kazmi November 26, 2016November 26, 2016 1 min read
Army chiefs, establisin Pakistan since now
Share this:
Army chiefs, establisin Pakistan since now
Army chiefs, establisin Pakistan since now

کراچی: 29 نومبر کو پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد نئے آرمی چیف اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے افواج پاکستان کے سربراہان سے متعلق رپورٹ میں پہلے جنرل فرینک میسروی سے جنرل راحیل شریف تک پاک فوج کے 15 سربراہان کا مختصر احوال پیشِ خدمت ہے۔

1947 میں قیامِ پاکستان سے لے کر 1971 تک پاک فوج میں سربراہ کا عہدہ ’’کمانڈر اِن چیف‘‘ کہلاتا تھا جسے 1972 سے ’’چیف آف دی آرمی اسٹاف‘‘ (سی او اے ایس) کہا جانے لگا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ قیامِ پاکستان کے ابتدائی 41 ماہ میں (15 اگست 1947 سے 16 جنوری 1951 تک) پاک فوج کی باگ ڈور برطانوی جرنیلوں کے ہاتھوں میں رہی۔ پاکستانی شہریت رکھنے والے پاک فوج کے سربراہان کی تعیناتی کا سلسلہ اس کے بعد شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔

سر فرینک میسروی:پاک فوج کے پہلے سربراہ تھے جو کمانڈر اِن چیف کے عہدے پر 15 اگست 1947 سے 10 فروری 1948 تک فائز رہے۔ وہ برطانوی شہری تھے اس لیے سبکدوشی کے فوراً بعد برطانیہ واپس چلے گئے۔

ڈگلس گریسی:انہیں 11 فروری 1948 کے روز پاک فوج کا سربراہ مقرر کیا گیا اور وہ 16 جنوری 1951 کو ریٹائر ہوئے۔ چونکہ وہ بھی برطانوی شہری تھے اس لیے ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد وہ بھی برطانیہ واپس چلے گئے۔
جنرل محمد ایوب خان:پاک فوج کے پہلے پاکستانی سربراہ تھے جو 17 جنوری 1951 سے 26 اکتوبر 1958 تک کمانڈر اِن چیف کے عہدے پر فائز رہے۔البتہ وہ پاکستان کے پہلے فوجی جرنیل تھے جو از خود ترقی پاکر فیلڈ مارشل (فائیو اسٹار جنرل) کے عہدے پر فائز ہوئے اور اپنی ماتحتی میں کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا۔ وہ پاکستان کے پہلے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بھی تھے۔
انہیں جنرل ایوب خان نے فور اسٹار جنرل اور کمانڈر ان چیف کے عہدے پر 27 اکتوبر 1958 کے روز مقرر کیا اور وہ 17 ستمبر1966 تک اس عہدے پر فائز رہے۔
جنرل آغا محمد یحییٰ خان:پاک فوج کے پانچویں سربراہ جنرل آغا محمد یحییٰ خان کو 18 ستمبر 1966 کے روز کمانڈر ان چیف کی ذمہ داری سونپی گئی اور اس عہدے پر وہ 20 دسمبر 1971 تک فائز رہے۔
16 دسمبر 1971 کو سقوطِ ڈھاکا کے بعد جب ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے پہلے سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھالا تو انہوں نے 20 دسمبر 1971 کے روز جنرل گل حسن کو کمانڈر ان چیف مقرر کردیا لیکن وہ صرف 2 مارچ 1972 تک ہی پاک فوج کے سربراہ رہے۔ البتہ جنرل گل حسن پاک فوج کے آخری ’’کمانڈر ان چیف‘‘ تھے جن کے بعد سے پاک فوج کے سربراہ کا عہدہ ’’چیف آف دی آرمی اسٹاف‘‘ کہلانے لگا۔
جنرل محمد ٹکا خان:پاک فوج کے ساتویں سربراہ اور پہلے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل محمد ٹکا خان نے 3 مارچ 1972 کے روز پاک فوج کی کمان سنبھالی اور یکم مارچ 1976 کو مدتِ ملازمت پوری کرکے سبکدوش ہوئے۔
جنرل محمد ضیاء الحق:یکم مارچ 1976 کے روز جنرل ٹکا خان کے ریٹائر ہوتے ہی ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل محمد ضیاء الحق کو پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔ 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء لگادیا۔ اور اس طرح وہ 17 اگست 1988 میں اپنی حادثاتی موت تک چیف آف دی آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز رہے۔
جنرل مرزا اسلم بیگ:17 اگست کے سانحے نے پاکستان کی فوجی قیادت میں جو خلاء پیدا کردیا تھا اسے پُر کرنے کے لیے فوری طور پر جنرل مرزا اسلم بیگ کو اسی روز (17 اگست 1988 کو) پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ وہ اس عہدے پر 16 اگست 1991 تک فائز رہے اور اپنی مدتِ ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے۔
جنرل آصف نواز جنجوعہ:جنرل آصف نواز جنجوعہ کا تقرر 16 اگست 1991 کے روز پاک فوج کے دسویں سپہ سالار کی حیثیت سے ہوا لیکن 8 جنوری 1993 کے روز وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالقِ حقیقی سے جاملے۔
انہیں جنرل آصف نواز کی ناگہانی موت کے 5 دن بعد 13 جنوری 1993 کے روز پاک فوج کا سربراہ بنایا گیا اور وہ اپنی مدتِ ملازمت پوری کرکے 12 جنوری 1996 کو ریٹائر ہوگئے۔
جنرل جہانگیر کرامت:12 جنوری کے روز جنرل جہانگیر کرامت کی تقرری بطور چیف آف دی آرمی اسٹاف ہوئی لیکن مدتِ ملازمت پوری کرنے سے پہلے ہی انہیں 7 اکتوبر 1998 کے روز سبکدوش کردیا گیا۔
جنرل پرویز مشرف:جنرل جہانگیر کرامت کی اچانک سبکدوشی کے فوراً بعد 7 اکتوبر 1998 ہی کے روز جنرل پرویز مشرف کو پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا جو اس عہدے پر 28 نومبر 2007 تک فائز رہے۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی:جنرل کیانی نے 28 نومبر 2007 کے روز پاک فوج کے چودھویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالی اور 28 نومبر 2013 کو ریٹائر ہوئے۔
جنرل راحیل شریف:شہداء کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے جنرل راحیل شریف 29 نومبر 2013 کے روز پاک فوج کے پندرہویں سپہ سالار مقرر ہوئے اور 29نومبر2016 کو مدتِ ملازمت پوری کرکے رخصت ہوجائیں گے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
After the 2008 election, which would not derail democracy movement there, Prime Minister
Previous Post 2008 کے انتخابات کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو، وزیراعظم نوازشریف
Next Post نئے آرمی چیف کا اعلان 24 گھنٹوں میں متوقع؛ جنرل اکرام الحق کا نام بھی فہرست میں شامل
Announce of new army chief in next 24 hours, General Ikram ul Haq are in the list

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.