yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم

MH Kazmi September 26, 2016 1 min read
anti-polio-campaign-across-the-country-including-karachi-and-islamabad
Share this:
anti-polio-campaign-across-the-country-including-karachi-and-islamabad
anti-polio-campaign-across-the-country-including-karachi-and-islamabad

کراچی(یس اردو نیوز)کراچی میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سوبھراج اسپتال سے کیا۔ انسدداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے 22 لاکھ 71 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کراچی میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد ٹیمیں گھروں اور تعلیمی اداروں میں جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ جت قطرے پلائیں گی جب کہ آئی جی سندھ نے اے آئی جی کو انسداد پولیو ٹیموں کے اہلکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جو 26 ستمبر سے لے کر 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر کا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران اسلام آباد کو 21 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے لئے 600 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

شیخ انصر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد 2000 سے پولیو فری سٹی ہے، پولیو مہم میں اچھے نتائج دینے والوں کو انعام دیں گے جب کہ خراب کارکردگی دیکھانے والوں سے بازپرس بھی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہیلتھ سٹی پراجیکٹ کو 2 سال میں مکمل کریں گے۔

بلوچستان کے 30 اضلاع میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  صوبائی کو آرڈینیٹر ای او سی بلوچستان سید فیصل احمد کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے لئے 6 ہزار 647 ٹیمیں، 5 ہزار 182 موبائل ٹیمیں اور 860 فکسڈ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

فاٹا اور فرنٹیئر ریجنز میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس کے دوران 9 لاکھ 82 ہزار 30 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 3 ہزار 996 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 3 ہزار 599 موبائل ٹیمیں، 292 فکسڈ اور 105 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

کوآرڈینیڑ ای او سی فاٹا محمد اکبر خان کا کہنا ہے کہ چیلنجز کے باوجود کے پی میں انسداد پولیو کی کامیاب کاوشیں کی جارہی ہیں جب کہ پولیو مہم کے لیے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق رواں سال فاٹا سے صرف 2 کیسز جنوبی وزیرستان ایجنسی سے رپورٹ ہوئے، دونوں پولیو کیسز عارضی بے گھر افراد کی افغانستان سے واپسی کے موقع پر سامنے آئے۔

آزاد کشمیر میں بھی دو روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دوسری جانب تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیڈیز ہیلتھ  ورکرز نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
sindh-assembly-passed-resolution-to-condemn-violence-acts-of-indian-army-in-occupied-kashmir
Previous Post سندھ اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور
Next Post چارسدہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
attack-on-police-mobile-van-in-peshawar-injuring-6-people-including-3-policemen

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.