yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جواب کون دے گا

Yes 1 Webmaster February 9, 2016 1 min read
Opposition Parties
Share this:
Opposition Parties
Opposition Parties

تحریر : میر شاہد حسین
ذہن میں اٹھنے والے سوالات اور شبہات پہلے کیا کم تھے جو میڈیا ٹاک شوز کے بعد اُن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ہر شخص کے پاس ایک سوال ہے اور جواب میں ایک اور سوال ہے۔ یہ سوالات کا سلسلہ کچھ ایسا چل نکلا ہے کہ عام انسان کا ذہن انتشار کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ ایسے میں بے شمار سوالات کے درمیان ایک اہم سوال یہ بھی پیدا ہو گیا ہے کہ جواب کون دے گا؟ میرے خیال میں ایسا صرف اسی معاشرہ میں ہوتا ہے جہاں کوئی بھی اپنی ذمہ داری محسوس نہ کرے اور اپنی ذمہ داری اور غلطی کو دوسروں پر ڈال کر خود کو بری سمجھنے کا رجحان ہو۔ میڈیا پر کسی حکومتی نمائندے سے سوال کیا جائے کہ حالات کیوں قابو نہیں ہو رہے تو اس کا پہلا جواب تو یہی ہوگا کہ ایسا ہے ہی نہیں اور اگر مان بھی لیا جائے تو اس میں اپوزیشن کا قصور ہے۔

اپوزیشن تو پہلے ہی سوال لے کر بیٹھے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے کھینچتے وقت پورا ہوگیا اور سوال وہیں کا وہیں موجود ہے۔ جوازبدتر از گناہ کے مصداق جواب ملتا ہے۔ جیسے انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو ہم کیوں دیں؟ ہم نے کرپشن کی ہے تو کیا ہوا؟ انہوں نے بھی تو کی ہے۔ پہلے اسے گرفتار کریں۔

میں نے اپنے بچے کو آواز دی کہ بیٹا ادھر آؤ۔ اس نے وہیں سے جواب دیا جی آیا۔ لیکن آیا پھر بھی نہیں۔ پھر میرے غصہ کو دیکھ کر جب بادل نخواستہ آیا بھی تو میں نے اسے کوئی کام کرنے کو کہا۔ وہ جی کہہ کر چلا گیا۔ لیکن پھر کافی دیر تک وہ نہیں آیا تو میں نے پھر بلایا۔ وہ پھر بادل نخواستہ آیا۔ میرے غصہ پر کہنے لگا کہ میں آپ کے حکم کا احترام کرتا ہوں۔ میں نے کہا کہ یہ کیسا احترام ہے کہ بات تو مانی ہی نہیں اور احترام اپنی جگہ قائم ہے۔

Corruption
Corruption

ہماری حکومتیں بھی کچھ ایسے ہی احترام پر یقین رکھتی ہیں اور بڑے فخر سے کہتی ہیں کہ ہم نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیالیکن کیا یہ کم ہے کہ عدالتوں کے احکامات کو صرف نظر کرکے خود جج بن کر بیٹھ جایا جائے۔ میرے نزدیک یہ رویہ کسی حملہ سے کم نہیں ہے۔ کیونکہ حملہ صرف ایک بار کیا جاتا ہے اور کسی کی اہمیت کو ہی ختم کرکے رکھ دینا حملہ کرکے قتل کردینے کے مترادف ہے۔

ماضی سے لے کر آج تک بے شمار سانحات اور حادثات رونما ہوئے لیکن ہم نے کسی ایک کا بھی جواز تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی بدقسمتی سے کسی کو کسی واقعہ کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ حادثات تھمنے کے بجائے بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔

غلطی انسانی کمزوری ہے اور یہ زندگی کا حصہ ہے لیکن اس کا اعتراف نہ کرنے کی بڑی وجہ سزا کا خوف اور پشیمانی ہے۔ ہم ایسے لوگوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے جو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں۔

قائد اعظم جیسے عظیم رہنما پہلے کانگریس میں تھے لیکن جب انہیں حقیقت کا ادراک ہو گیا تو انہوں نے کانگریس چھوڑنے میں بالکل تاخیر نہ کی۔ ہم اپنی منزل کا تعین کرتے ہیں اور اس کے لیے کسی بھی ایسی پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کے خیال میں اس کے حصول میں معاون ہو سکے لیکن اگرآپ محسوس کریں کہ پارٹی کسی اور سمت میں سفر کررہی ہے اور آپ جانتے بوجھتے اسی میں سفر کرتے رہیں تو یہ کدھر کی دانشمندی ہے۔یہ اور بات ہے کہ ہم پارٹی کو ہی اپنی منزل بنا لیں۔

Quaid-e-Azam
Quaid-e-Azam

زندگی کسی ایک مقصد کے گرد گھومتی ہے۔ اب یہ مقصد ذاتی مفاد بھی ہو سکتا ہے، پیسے کا حصول بھی ہوسکتا ہے، طاقت کا حصول بھی ہوسکتا ہے، خودنمائی کا شوق بھی۔ ہماری حالت ایسی شاہراہ کی سی ہے جس پر ٹریفک جام ہے اور ہر کوئی اپنا ہارن بجا کر راستہ لینا چاہتا ہے۔ جس کا دل جدھر چاہتا ہے اپنی گاڑی نکالنے کی فکر کرتا ہے بلا سوچے سمجھے کہ جب تک آپ راستہ نہیں دیں گے۔

آپ کو بھی راستہ نہیں ملے گا۔ اسی کشمکش میں وقت کا ضیاع بھی ہورہا ہے اور منزل کی طرف سفر بھی رک کر ذاتی مفاد میں الجھ کر رہ گیا ہے۔کوئی لیڈر نہیں جو ہمیں منظم کرکے ہمیں اس الجھن سے نکال سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شخص اپنی اپنی جگہ جو سمجھ میں آتا ہے بند راستہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے لیکن راستے ایسے نہیں کھلا کرتے۔ اس کے لیے کسی ایک ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے کہنے پر چلا جائے اور اسی کے کہنے پر رکا جائے۔ورنہ اس طرح سو سال بھی گزر گئے تو ہم اسی بند شاہراہ پر اپنی زندگی کا ایندھن ختم کردیں گے۔

Mir Shahid Hussain
Mir Shahid Hussain

تحریر : میر شاہد حسین

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nalian Pak
Previous Post حضورنبی اکرم کے نعلِ اقدس اور محکمہ اوقاف کی اشتہاری مہم
Next Post اوبامہ کا مسجد کا دورہ اور خطاب
Barack Obama Mosque Visit

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.