yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انصار عباسی کے پوری قوم کی آنکھیں کھول دینے والے انکشافات

MH Kazmi August 30, 2019 1 min read
Ansar Abbasi's eye-opening revelations to the entire nation
Share this:

Ansar Abbasi's eye-opening revelations to the entire nation

لاہور(ویب ڈیسک) ایک ایسے موقع پر جب بھارت نے پاکستان کی شہ رگ (کشمیر) کو کاٹ دیا، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے گجرات میں مسلمانوں کے قاتل اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ سویلین ایوارڈز سے نوازا گیا۔ دوسرے عرب ممالک نے بھی نامور کالم نگار انصار عباسی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پاکستان اور پاکستانیوں کو بہت مایوس کیا اور عرب دنیا سے کوئی ایک ایسی آواز نہیں سنائی دی جو اس بات کا احساس دلائے کہ مسلمانوں پر بھارتی ظلم و زیادتی سے ہمارے عرب بھائیوں کو کوئی پریشانی لاحق ہے۔ پاکستان میں لوگ اس صورتحال پر کافی غصہ میں ہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ کہاں گئی مسلم امہ؟ یہ حالات ہر مسلمان کے لیے پریشانی کا باعث ضرور ہیں لیکن میرا اپنے پاکستانی بھائیوں اور موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں سے سوال ہے کہ جب دنیا کے دوسرے حصوں میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے تھے تو کیا ہمارا کردار وہ تھا جو مسلم امہ کا اہم جز ہونے کی حیثیت سے ہونا چاہئے تھا؟ کیا کبھی ہم نے سوچا کہ جب امریکہ نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر حملہ کیا، وہاں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا، پورا ملک برباد کر دیا تو پاکستان کا کردار کیا تھا؟ ہم نے مسلمان ہمسایہ ملک اور وہاں موجود اسلامی حکومت کے بجائے ظالم کا ساتھ دیا اور ہوائی اڈوں سمیت اپنا سب کچھ امریکہ کے حوالے کر دیا کہ جی بھر کر افغانستان پر حملہ کرو، جسے جی چاہے مارو۔ آج مسلم امہ کو یاد کرنے والوں کو کیا بھول گیا کہ ہم نے اُس موقع پر ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ بلند کر کے مسلم امہ کے تصور کو دفن کرنے کی کوشش کی تھی، جس کا مقصد یہ تھا کہ اپنا ذاتی مفاد دیکھو اور کسی دوسرے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ اگر کچھ غلط ہو رہا ہے تو اُسے اپنا مسئلہ مت بنائو۔ آج ہم مسلم اُمہ کو یاد کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ عرب ہمارے اور کشمیریوں کے لیے کیوں نہیں بول رہے بلکہ الٹا بھارت اور مودی سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں لیکن ہمیں شاید یاد نہیں کہ جب Weapon of Mass Destruction کے سفید جھوٹ کی بنیاد پر امریکہ اور اُس کے اتحادیوں نے عراق پرحملہ کیا اور لاکھوں مسلمانوں کو وہاں شہید کیا تو ہماری مسلم امہ سوئی رہی اور ہم محض تماشائی کے طور پر عراقیوں پر یہ ظلم و ستم دیکھتے رہے۔ اسلامی دنیا میں پاکستان کی اپنی ایک اہمیت ہے لیکن لیبیا، شام، برما (میانمار) وغیرہ میں مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا۔ جو گِلے اور شکایات ہم عرب ممالک اور ان کی حکومتوں سے کر رہے ہیں، وہی گلے اور شکایات ہمارے خلاف بھی بنتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان چاہے ایک دوسرے کے لیے درد محسوس کرتے ہوں لیکن بدقسمتی سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو یہ سبق پڑھا دیا جاتا ہے کہ وہ کسی دوسرے مسلمان ملک یا مظلوم مسلمانوں کی فکر کے بجائے اپنا ذاتی مفاد دیکھیں اور اپنی فکر کریں۔ پوری اسلامی دنیا میں آج ترک صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ کوئی دوسرا ایسا لیڈر نہیں جو مسلمانوں کے دکھ اور درد کو محسوس کرتا ہو اور اُس بارے میں کھل کر بات کرتا ہو۔ اگر ہمیں حالات بدلنے ہیں اور سوئی ہوئی مسلم اُمہ کو جگانا ہے تو ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ جیسے نعروں کے بجائے ’’سب سے پہلے مسلمان‘‘ کا نعرہ بلند کرنا ہوگا اور اپنی اپنی حکومتوں اور حکمرانوں پر یہ دبائو ڈالنا ہوگا کہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں مسلمانوں پر اگر ظلم ہو رہا ہے تو بحیثیت مسلمان اُس کو روکنا ہماری مجموعی ذمہ داری ہے۔ بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہڑپ کیے جانے کے بعد عمومی طور پر مسلمان ممالک کی طرف سے انتہائی مایوس کن ردعمل سامنے آیا لیکن جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ ہمیں بھی اپنا ماضی اور اپنا کردار خصوصاً نائن الیون کے بعد کا کردار یاد رکھنا چاہئے جس پر شرمندہ ہی ہوا جا سکتا ہے۔ جہاں تک کشمیر کا مسئلہ ہے تو میرا ماننا ہے کہ چاہے اقوام متحدہ چلے جائیں، جتنی چاہیں تقریریں کر لیں، آدھ گھنٹے کے بجائے گھنٹوں گھروں سے نکل کر پاکستانی قوم سڑکوں پر کھڑی ہو جائے، کچھ نہیں ہونے والا۔ بھارت باتوں سے نہیں لاتوں سے مانے گا۔ اگر بھارت اور اقوام عالم کو مجبور کرنا ہے کہ وہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کریں تو اُس کے لیے میری ذاتی رائے میں پاکستان کو سرحدوں کی نگرانی سخت کرنا ہو گی اور ہر وہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا جس سے بھارت پر دبائو بڑھ سکے اور ایسے حالات پیدا کرنا ہوں گے کہ بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کو واقعی فکر لاحق ہو کہ دونوں ملکوں میں جنگ چھڑ سکتی ہے اور اس کا نتیجہ نیوکلیئر وار بھی ہو سکتا ہے۔ صرف ایسے حالات میں جب بھارت واقعی تکلیف محسوس کرے گا اور دنیا کو عالمی امن حقیقتاً خطرہ میں نظر آئے گا، تبھی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہوگا۔ تقریروں، احتجاجوں، نعروں اور کھڑے ہونے یا بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہونے والا۔ ہمیں اپنے زورِ بازو پر بھروسہ کرنا ہوگا اور یہی وہ طریقہ ہے جس سے کوئی نتیجہ ممکن ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
It was a crime for children to see their mother in embarrassment with their grandparents, eyes moistening details
Previous Post بچوں کا اپنی ماں کو دادا کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھنا ان کا جُرم بن گیا، آنکھیں نم کر دینے والی تفصیلات
Next Post بھائی جب عمران خان کا ہیرو ٹیپو سلطان ہوگا تب ملک کے ساتھ یہی ہونا تھا۔۔۔ کل کو یہ باتیں کون کر رہا ہو گا اور خدانخواستہ کل کو کیا ہونیوالا ہے ؟ ارشاد بھٹی کی ایک جاندار تحریر
This was to happen to the country when Imran Khan's hero Tipo Sultan was ... Who will be doing these things tomorrow, and what is God going to do tomorrow? A living essay by Irshad Bhatti

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.