yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ ایران پر مہربان، امریکی فوجی کی رہائی کے بعد ایک اور

MH Kazmi June 8, 2020 1 min read
Share this:

مجید طاہری جو ایک ایرانی نژاد امریکی شہری ہیں، فلوریڈا کے شہر ٹیمپا کی ایک کلینک میں سائنسدان کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ انہیں 16 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ امریکی جیل سے رہائی کے بعد پیر کے روز ایرانی سائنس دان مجید طاہری وطن واپس پہنچ گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق مجید طاہری کی امریکی جیل سے رہائی دونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے تحت ممکن ہوئی۔

مجید طاہری جو ایک ایرانی نژاد امریکی شہری ہیں، فلوریڈا کے شہر ٹیمپا کی ایک کلینک میں سائنسدان کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ انہیں 16 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ جمعرات کو امریکی بحریہ کے سابق اہلکار مائیکل وائٹ کی تہران حکومت کی طرف سے رہائی کے بعد امریکی جیل سے انہیں رہا کیا گیا۔ امریکی بحریہ کے سابق اہلکار کو ایرانی حکام نے جولائی 2018 ء میں حراست میں لیا تھا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق مائیکل وائٹ پر سکیورٹی سے متعلق قانون کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد تھے، جس کے سبب انہیں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم ان کی سزا کے ایک مدت گزر جانے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں چھ جون کو رہا کر دیا گیا تھا۔ اُسی دن ایرانی وزارت خارجہ نے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ امریکا نے اپنے شہری کی رہائی کے بدلے میں مجید طاہری کی رہائی کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکا سے رہائی کے بعد طاہری کا استقبال ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے کیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا میں چھپنے والی رپورٹوں میں طاہری اور حسین جابری انصاری کی میڈیا کے ساتھ مشترکہ بات چیت کی تصاویر بھی شائع ہوئیں۔ نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا،”میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی بیرون ملک قید ایرانی باشندوں کو رہا کیا جائے گا۔‘‘ حسین جابری انصاری نے کہا کہ ان کی وزارت بیرون ملک قید ایرانیوں کو واپس ملک بلوانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

MAJEED TAHIRI ADDRESSED TO MEDIA

ایران کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق فلوریڈا کے شہر ٹیمپا کی کلینک میں کام کرنے والے ایرانی سائنسدان کی رہائی کئی ماہ سے جاری کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تہران میں موجود سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے اور ایران کی وزارت خارجہ کے باہمی ربط سے یہ ممکن ہو سکا۔ ان کے بقول سوئٹزرلینڈ کا سفارتخانہ تہران میں امریکی مفادات کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ مجید طاہری نے اپنی رہائی پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا شکریہ ادا کیا۔ طاہری نے کہا،”میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور جناب ظریف سمیت معزز عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے میری رہائی کے سلسلے میں کئی مہینے سخت محنت کی۔‘‘ طاہری نے خود کہا کہ انہیں امریکا کی کلینک میں ادویات پر لگی پابندی کو نظر انداز کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ طاہری گزشتہ ہفتے امریکی قید سے رہا ہو کر ملک واپس پہنچنے والے دوسرے ایرانی سائنسداں ہیں۔ ان سے قبل گزشتہ بُدھ کو سیروس عسگری وطن واپس پہنچے تھے۔ طاہری پر ایران کو تکنیکی اشیاء بھیج کر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالتی دستاویزات کے مطابق گزشتہ دسمبر میں انہوں نے ایک بینک میں مالیاتی امور سے متعلق رپورٹنگ کی ضروریات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 277,344 امریکی ڈالر جمع کروائے۔ کورٹ کے الزام کے مطابق طاہری متعدد بار کیش رقوم لے کر بینک میں داخل ہوئے۔

MAJEED TAHIRI WANTED TO HELP TEHRAN UNIVERSITY TO PREPARE VACCINE FOR CANCER

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آج پیر کو مجید طاہری نے اپنے خلاف الزامات کو ”غیر منصفانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”میں تہران یونیورسٹی میں کینسر کی ویکسین تیار کرنے میں مدد کر رہا تھا، خاص کر خواتین کے لیے۔‘‘

حالیہ برسوں میں ایران اور امریکا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اپنے دیرینہ دشمن کے خلاف ”زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی مہم چلا رکھی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ریاستِ مدینہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی کمائی پر ڈاکہ۔۔!! 15 سال بعد برطانیہ سے واپس لوٹنے والے شخص کے ساتھ کیا واردات ڈل گئی؟ پولیس خاموش تماشائی بن گئی، بے حسی کی انتہاء ہوگئی
Next Post شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس سے متاثر

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.