yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اندھیر نگری چوپٹ راج

Web Editor April 26, 2018April 26, 2018 1 min read
Andhair nagri choppat raaj
Share this:

مشہور کہاوت ہے ’’اندھیر نگری چوپٹ راج، ٹکے سیر بھاجی ٹکے سیر کھاج۔‘‘ اردو زبان میں مستعمل تمام کہاوتیں اور محاورے اپنے پس منظر میں چھوٹی چھوٹی کہانیاں رکھتے ہیں جن کی وجہ سے یہ کہاوتیں بنتی ہیں۔ اس کہاوت کے پیچھے بھی ایک چھوٹی سی کہانی ہے، وہ کہانی سنانے سے پہلے ذرا اندھیر نگری کے کچھ حالات تو بیان کردوں، کیونکہ وطن عزیز کے معروضی حالات اور اندھیر نگری کے حالات میں غضب کی مماثلت ہے۔

احوال اس نگری کا کچھ یوں ہے۔ وہاں کے راجا جی خود کو عقل کل سمجھتے تھے، انصاف پرور، بہادر اور با اصول ہونے کا بھی گمان رکھتے تھے، وزراء اور مشیران کی ایک فوج ظفر موج بھرتی کر رکھی تھی جن کا سب سے بڑا وظیفہ دن رات راجا جی کی خوشامد کرنا تھا۔ راجا جی نے خود کو قاضی القضاۃ کے عہدے پر بھی فائز کر رھا تھا۔

خوشامدی وزراء اور مشیران نے تعریفیں کر کر کے راجا جی کو مزید بانس پر چڑھا رکھا تھا۔ راجا جی نے سارے راج میں ہر اک شئے کے نرخ ایک جیسے مقرر کر رکھے تھے۔ یعنی ہر شئے ٹکے سیر، اور یوں اپنے تئیں انہوں نے مہنگائی کو قابو کر رکھا تھا۔ پاس پڑوس اور دور دراز کی دیگر ریاستوں میں اندھیر نگری کے بارے میں کئی واقعات بطور لطائف مشہور تھے۔ دیگر راجا اپنی محفلوں میں اندھیر نگری کے راجا کے واقعات خوب مزے لے لے کر دہرایا کرتے تھے۔

راجہ جی اگر کبھی اپنی ذاتی مصروفیات اور داسیوں سے فرصت پاتے (جو ذرا مشکل ہی سے ملتی) اور ان کے کان میں کوئی ایسی بات پڑ جاتی جو انہیں اندھیر نگری کے بارے میں تشویشناک محسوس ہوتی تو فوراً وزراء و مشیران کو بلا کر باز پرس اور تفتیش کرتے، کیونکہ راجہ بے حد نیک اور خدا ترس انسان تھے۔ وزیر اپنی مکھن پالش کی مہارتیں استعمال کر کے انھیں تسلی دیتے کہ حضور! یہ ذرائع ابلاغ کی کارستانی ہے تاکہ عوام کو آپ کے خلاف کریں۔ یہ سب افواہ سازی ہے۔ آپ بالکل فکر مند نہ ہوں، راج میں سب امن و امان ہے، آپ فکر مند نہ ہوں، اپنی خواب گاہ میں حسبِ سابق آرام فرمائیے۔

تو قارئین کرام، اندھیر نگری کے حالات و واقعات تو اتنے دلچسپ اور طویل ہیں کہ ایک پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے، اور ان کے سامنے ہمارے پاکستان میں پیش آنے والے عجیب و غریب حالات و واقعات بھی پھیکے پڑ جائیں گے، مگر مضمون کی طوالت کے خوف سے مختصر کرتا ہوں کہ تھوڑے لکھے کو بہت جانیں، اور اب کہانی کی طرف آتا ہوں۔

ایک دفعہ ایک سیلانی گرو اور چیلا گھومتے پھرتے اندھیر نگری آ نکلے۔ جب چیلے کو معلوم پڑا کہ یہاں تو ہر چیز ہی ٹکے سیر ہے، تو وہ بڑا خوش ہوا اور گرو سے کہا کہ گرو جی، بس اب تو یہیں لمبا قیام کریں گے، خوب کھائیں گے پئیں گے۔ گرو ذرا سیانا تھا، بولا، چیلے یہ خطرے کی بات ہے، ایسی جگہ جہاں سب دام برابر ہوں میں نے پہلے نہیں دیکھی، چل یہاں سے نکلتے ہیں، کسی مصیبت میں نہ پڑ جائیں۔ چیلہ نہ مانا تو اس کی ضد کے آگے گرو بھی مجبور ہوکر وہیں ٹھر گیا۔ چیلا کھانے پینے کا بہت شوقین تھا، خوب کھاتا پیتا اور مزے اڑاتا، کھا کھا کر ڈشکرا ہو گیا۔

راجا جی کے سامنے ایک مقدمہ پیش ہوا۔ ایک کوچوان کے گھوڑے کے بدکنے سے گھوڑا گاڑی الٹی اور ایک آدمی دب کر ہلاک ہوگیا۔ راجا نے کوچبان سے کہا کہ تمہیں پھانسی دی جائے گی، پر جیسا راجا ویسی پرجا، وہ بولا، جناب میرا کیا قصور، ایک عورت جس کے پیروں میں پازیب تھے، وہ گھوڑے کے قریب سے گزری تو شرارتاً پیر زور سے چھن چھنائے جس سے گھوڑا بدکا، ذمہ دار تو پھر عورت ہوئی ناں… عورت کو بلایا گیا، اس نے کہا کہ سنار نے پازیب میں چھنچھناہٹ تیز بنائی تھی، میں تو آرام سے ہی چل رہی تھی، سنار ذمہ دار ہے۔ القصہ مختصر سنار کو بلایا، تو اس نے ذمہ داری کسی اور پر گھما کر اپنی جان بچائی۔ یہ سلسلہ کافی لمبا چلا اور بالاآخر ایک فرد بے چارہ ایسا پھنس گیا جس کو کوئی بہانہ نہ مل سکا۔ چنانچہ اس روتے بلکتے شخص کو پھانسی گھاٹ لے جایا گیا۔ جلاد نے پھندا گلے میں ڈلا تو وہ ڈھیلا نکلا، راجا کو بتایا گیا۔

وہ گرو اور چیلا بھی وہاں پھانسی کا تماشا دیکھنے کو کھڑے تھے، تو راجا نے کہا کہ ترتیب وار تمام ملزمان جو تفتیش سے گزرے ہیں سب پر پھندا ڈال کے دیکھا جائے، جس کے بھی فٹ آجائے اسے ہی پھانسی دے دی جائے، اتفاق سے سارے ہی ملزمان پتلی گردن کے تھے چناچہ پھندا کسی کے بھی فٹ نہ آ سکا۔

راجا بڑا حیران ہوا، کچھ سوچ بچار کے بعد حکم جاری کیا کہ یہ جو مجمع تماشا دیکھنے آیا ہوا ہے اس میں سے تلاش کرو کہ سب سے موٹی گردن کس کی ہے، اسے ہی پھانسی دے کر انصاف کا بول بالا کیا جائے۔ چیلہ جو کھا کھا کر سانڈ ہو چکا تھا، وہ زد میں آ گیا اور اس کے گلے میں پھندا بھی فٹ ہوگیا۔ اسے لے جانے لگے تو وہ زور سے چیخا کہ گرو جی بچاؤ، گرو نے غصہ سے کہا، میں نہیں کہتا تھا کہ یہاں سے نکل چل، اب بھگت، وہ دھاڑیں مار کر رونے لگا۔ گرو کو ترس آ گیا، اس نے راجا سے کہا کہ میرے چیلے کی بجائے مجھے پھانسی دے دو۔ راجا نے حیران ہوکر اس بات کی وجہ دریافت کی کہ بھئی گرو جی تم کیوں اپنی جان گنوا رہے ہو؟ تو گرو نے جواب دیا کہ راجا جی، میرے گیان دھیان نے حساب کتاب نے مجھے بتایا ہے کہ اس سمے جو پھانسی چڑھے گا، سیدھا سورگ (جنت) میں جائے گا۔ تو میں اب سورگ میں جاکر مزے کیوں نہ کروں۔ راجا نے یہ سن کر کہا کہ یہ بات ہے تو پھر سورگ میں میں جاؤں گا۔ اور یہ کہہ کر پھانسی پر جھول گیا اور گرو و چیلہ سر پر پاؤں رکھ کر وہاں سے بھاگ لیے۔

گرو نے تو اپنے چیلے کو اندھیر نگری کے اندھیر سے کسی نہ کسی طرح بچا ہی لیا، پر ہمیں کون بچائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Important proceeding in Sana Cheema murder case; the story of treatment was deteriorated
Previous Post ثناء چیمہ ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت؛ علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا
Next Post پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ڈرگ ایکٹ کیخلاف ہڑتال
Strike against drug act of medical stores in Punjab

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.