yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یں اور میرا بہت زیادہ خیال رکھنے والے میرے ‘بھائی’

Web Editor April 17, 2018 1 min read
And my most caring for my 'brothers'
Share this:

میں ایک لڑکی ہوں۔ میں کسی کی ماں، بہن، بیوی تو کسی کی بیٹی ہوں۔ میں وہ بہن ہوں جسے گھر سے باہر نکلتے ہی نجانے کتنے بھائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرے بلاگ کے اس عنوان میں “بھائیوں” سے مراد وہ بھائی ہیں جو اپنی بہنوں کی تو کڑی حفاظت کرتے ہیں مگر دوسروں کی بہن بیٹی کو اپنی گندی نظروں کا نشانہ بناتے ہیں۔

جب میں گھر سے نکلتی ہوں تو ان میں سے کچھ بھائی میرے گھر کے دروازے پر اپنی نظر جمائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھتے ہی میں یہ سوچنے لگتی ہوں کہ آخر میرے یہ بھائی مجھے ایسی نظروں سے کیوں دیکھ رہے ہیں۔ میں گھبرا جاتی ہوں، دل ڈرنے لگتا ہے کہ کہیں کچھ ہو نا جائے، چلنے میں تیزی آ جاتی ہے اور اس گھبراہٹ میں میرے لبوں پر صرف ایک ہی دعا جاری رہتی ہے کہ اے اللہ میری حفاظت فرما۔ ۔ ۔ ڈر کے مارے جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو میرے بھائی اپنی گردنیں گھما گھما کر مجھے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

17505049_1662294993909106_6736326637508558917_o-700x

ان بھائیوں کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہی میں چند اور بھائیوں کی نظروں کے حصار میں آ جاتی ہوں۔ میرے ان بھائیوں کا ساتھ مجھے بس سٹاپ سے لے کر کالج تک نصیب ہوتا ہے۔ کالج کے لیے جب میں بس میں سوار ہوتی ہوں تو میرے یہ بھائی میرے استقبال کے لیے پہلے سے ہی بس میں موجود ہوتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ میری سیٹ کے پیچھے بیٹھ کر میرے کندھے پر ہاتھ رکھنا اور سیٹ کے نیچے سے پیر مارنا اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں ان بھائیوں کو کچھ کہتی کیوں نہیں ہوں، ایک دو بار کہنے کی کوشش کی لیکن تب وہ بڑی دیدہ دلیری سے پوچھتے ہیں کہ کیا کیا ہے میں نے؟ اب آپ بتائیں اگر کوئی لڑکی ایسے سڑک کنارے باز پرس کر رہی ہو تو آپ میں سے کتنے لوگ اس کا ساتھ دینے آگے آتے ہیں؟ ہمیں چپ ہی کرنا پڑتا ہے نا تاکہ مزید تماشہ نہ لگے۔

17492691_1662295360575736_4210434219795993341_o-700x

اب میں آپ کا تعارف کروائوں گی اپنے ان معززبھائیوں سے جو کہ مجھے کالج سے گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں اور جب میں بس سے اتر کر اپنے گھر کی طرف جانے لگتی ہوں تو یہ میرے پیچھے پیچھے آتے ہیں اور مجھ سے جدا ہونے پر ایک دوسرے کے کانوں میں سرگوشی کرنے لگتے ہیں۔

میں یہاں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ جب تک اس معاشرے سے کوئی بھی لڑکی بنا ڈر گھر سے باہر نہیں نکلے گی تب تک یہ معاشرہ اسے گھر میں محصور ہونے پر مجبور رکھے گا کیونکہ آخر وہ لڑکی گھر میں رہے گی تو اس کا بھائی آرام سے دوسری لڑکیوں کو ان کے گھر سے کالج اور کالج سے گھر ‘بخیریت’ پہنچا سکے گا نا۔

میں اپنا مضمون یہیں ختم کروں گی، شائد آپ میں سے بھی کسی نے اپنی کسی ایسی ہی بہن کا ‘پیچھا’ کرنے جانا ہو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
American aggression and overwhelmed questions on Syria
Previous Post شام پر امریکی جارحیت اور چبھتے ہوئے سوالات
Next Post ووٹر کو عزت دو
Respect the voters

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.