yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آنکھیں نم کر دینے والا انکشاف : 2008 میں نعیم الحق کی زندگی میں ایسا کیا ٹریجڈی ہوئی جسکے بعد انہوں نے خود کو عمران خان اور تحریک انصاف کے لیے وقف کر دیا

MH Kazmi February 17, 2020February 17, 2020 1 min read
AN, EYE, OPENER, ABOUT, NAEEM UL HAQ, A, TRAGEDY, OF, NAEEM UL HAQ'S, LIFE
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوکر 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔رہنما پی ٹی آئی کراچی میں رہائش پذیر تھے اور اس موذی مرض سے نبرد آزما تھے۔وہ پیشے کے اعتبار سے ایک تاجر تھے

چوہدریوں نے اپنی بات منوا لی : چوہدری پرویز الٰہی کے پسندیدہ ترین سرکاری افسر کو کس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ؟ تازہ ترین خبر

اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شریک بانیان میں سے ایک تھے جو پارٹی کے نظریے کے مطابق پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے پیش پیش تھے۔نعیم الحق 11 جولائی 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے، اپنی ابتدائی تعیلم کراچی میں ہی حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ کراچی کا رخ کیا اور وہاں سے 1970 میں انگلش ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔اس کے بعد میں انہوں نے تعلیمی میدان میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی اور 1971 میں سندھ مسلم لا کالج کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان میں جمیل نشتر کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل خالد اسحٰق کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔بطور ایک نوجوان بینکر وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ پلازہ میں قائم ہونے والی نیشنل بینک کی برانچ کے لیے تیار ہونے والی ٹیم کا حصہ تھے، اس کے بعد وہ 1980 میں لندن چلے گئے جہاں انہوں نے بطور بینکر اوریئنٹل کریڈٹ لمیٹڈ میں ملازمت اختیار کی۔نعیم الحق کو بینکنگ، فنانس اور کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستان، امریکا اور برطانیہ میں بطور قانون دان مجموعی طور پر 35 سالہ تجربہ تھا۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر بھی کام کیا جن میں ایرو ایشیا ایئرلائنز میں بطور ایڈوائزر اور مجینگ ڈائریکٹر، چیئرمین اور سی ای او میٹروپولیٹن اسٹیل کورپانڈ سر فہرست ہیں۔لندن میں 1980 کی دہائی میں اپنے کیریئر کے دوران ان کی موجودہ وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دوستی ہوئی جو وہاں پر اس دوران کاؤنٹی کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

نفسانی خواہشات کا عروج عمر کے کس حصے میں ہوتا ہے؟ جغرافیہ بلوغت سے عقل کو دنگ کر ڈالنے والی معلومات

عمران خان نعیم الحق اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے لیے لندن میں ان کے گھر جایا کرتے تھے۔ان دونوں کے درمیان دوستی اس وقت مزید گہری ہوئی جب 1983 میں عمران خان کو فریکچر ہوا تو انہوں نے اپنے دوست کو ایکسرسائز بائیک دی تھی۔نعیم الحق پاکستان کی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار تھے اور انہیں یقین تھا کہ ملک میں مثبت تبدیلی صرف جمہوری سیاسی نظام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اس سوچ کے ساتھ ہی انہوں نے 1984 میں سیاست میں قدم رکھا اور ایئر مارشل اصغر خان کی تحریک استقلال پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس وقت وہ لندن میں ہی مقیم تھے، تاہم اس کے دو سال بعد ہی انہوں نے لندن سے کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جہاں انہوں نے نہ صرف اپنی سیاسی کوششوں کو آغاز کیا اور کراچی میں اپنے کاروبار کا بھی آغاز کردیا۔ضیاء الحق کے دور اقتدار کے بعد انہوں نے تحریک استقلال کے ٹکٹ پر ہی 1988 کے عام انتخابات میں حصہ لیا، البتہ انہیں ان انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے پھر بھی اپنی سیاسی دلچسپی کو جاری رکھا ۔ پاکستان کو عالمی چیمپئن بنانے والے کرکٹر عمران خان نے جب 1996 میں سیاست میں قدم رکھا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھی تو نعیم الحق بھی ان کے ساتھ اس پارٹی کو بنانے والے بانی رہنماؤں میں شامل تھے۔ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی تھے، نعیم الحق نے پارٹی کے امور چلانے اور 1997 اور 2002 کے انتخابات میں پارٹی کو پے درپے ناکامیوں کو قابو پانے میں ان کی مدد کی۔

نعیم الحق کی اہلیہ بھی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں جن کا انتقال 2008 میں ہوا تھا، تاہم اس کے بعد نعیم الحق نے خود کو تحریک انصاف کے لیے وقف کردیا تھا جہاں وہ اس پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز ہوئے جبکہ وہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر بھی رہے۔کراچی میں 25 دسمبر 2011 کو پی ٹی آئی کے شاندار اور کامیاب جلسے کا سہرا بھی نعیم الحق کو ہی جاتا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف قومی سیاسی پارٹی بن کر سامنے آئی۔انہیں 2012 میں پارٹی چیئرمین کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا جس کے بعد وہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوگئے، وہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اہم رکن بھی تھے جس نے 2013 اور 2018 کے عام انتخابات کے لیے مہمات چلائیں۔نعیم الحق نے براہ راست عمران خان کے ہمراہ سخت جانفشانی کے ساتھ کام کرتے ہوئے پارٹی کو بنیادی سطح پر ورکرز اور پارٹی عہدیداران تک منظم کیا۔ دریں اثنا انہوں نے پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری کے عہدے پر بھی کام کرتے ہوئے پارٹی کی کمیونیکیشن حکمت عملی میں اہم کردار ادا کیا۔سال 2018 میں جب پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو اس سے 8 ماہ قبل یعنی جنوری میں ان میں خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی۔ وہ بہادری کے ساتھ اس بیماری سے لڑتے رہے اپنا علاج کرواتے رہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کی انتخابی مہمات کا بھی حصہ رہے۔ چاہے پارٹی کو منظم کرنے کی بات ہو یا پھر پارٹی کے امور چلانے کی مشکلات ہوں نعیم الحق ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ وہ پارٹی کی کور کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل شخصیت کے مالک تھے اور پارٹی کارکنان میں بےحد مقبول بھی تھے۔جب جولائی 2018 میں تحریک انصاف اپنی 22 سالہ جدوجہد کے بعد مسند اقتدار پر فائز ہوئی تو نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے انہیں اپنا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیا۔ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مختلف منصوبوں جیسے ہاؤسنگ اسکیم، پارٹی معاملات، پائیدار ترقیاتی اہداف اور کچھ نئی تقرریوں کے معاملات میں شریک رہے۔نعیم الحق ایک دیانت دار انسان تھے، وہ عام لوگوں، تحریک انصاف کے مستقبل اور ترقی یافہ پاکستان کے لیے ہمیشہ فکرمند رہتے تھے، جہاں غریب اور پسماندہ لوگوں کو بھی ترقی کے یکساں مواقع ملیں۔

AN, EYE, OPENER, ABOUT, NAEEM UL HAQ, A, TRAGEDY, OF, NAEEM UL HAQ'S, LIFE

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
TURKEY, MALAYSIA, AND, SAUDI ARABIA, MADE, A, DEAL, THE, THREE, COUNTRIES, JOINT, VENTURE, TO, MADE, PAKISTAN, HAVING, DIFFICULTIES,
Previous Post بریکنگ نیوز : سعودی عرب ، ملائیشیا اور ترکی نے گیم ڈال دی ۔۔۔۔ تینوں ممالک نے اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کو سب سے بڑی مشکل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ، صبح صبح پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر
Next Post بریکنگ نیوز۔۔۔!!! نعیم الحق کی نمازِ جنازہ دوبارہ ادا کرنے کا فیصلہ
FUNERAL, PRAYER, OF, NAEEM UL HAQ, WILL, BE, OFFERED, AGAIN, IN, PAKISTAN

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.