yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

داعش کے خلاف امریکی منصوبے میں پاک-افغان خطہ بھی شامل

MH Kazmi March 1, 2017 1 min read
AMERICAN, WAR, AGAINST, DAISH, INCLUDING, PAKISTAN, AND, OTHER, AREAS
Share this:

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے داعش سے نمٹنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم کو شکست دینے کے اس منصوبے میں فوجی اور غیر فوجی دونوں طریقے استعمال کیے جائیں گے۔پینٹاگون حکام کا کہنا تھا کہ یہ پلان ایران اور شام سے آگے جاچکا ہے جبکہ افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ پاک-افغان خطے میں بھی داعش کی واضح موجودگی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق داعش کے خلاف نیا پلان اوباما انتظامیہ کی حکمت عملی کا نیا ورژن ہوگا جس میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے مقامی فورسز کو استعمال کیا جائے گا جبکہ اس پلان میں زیادہ امریکی فوجیوں کو استعمال کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اس نئے منصوبے میں دہشت گرد گروہ کی فنڈنگ کے ذرائع کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ایک طرف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں کو شکست دینے کے منصوبوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا، دوسری طرف افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کا اتحاد امریکا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ویسٹ پوائنٹ میں امریکی ملٹری اکیڈمی کے ادارے کمبیٹنگ ٹیررازم سینٹر کے ایک اشاعتی اخبار سے بات کرتے ہوئے جنرل نکولسن نے بتایا کہ کس طرح القاعدہ، داعش اور دیگر عسکریت پسند گروہ پاک-افغان خطے میں مشترکہ طور پر فعال ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘القاعدہ طالبان سے جڑی ہوئی ہے، جو ایک باقاعدہ دہشت گرد تنظیم تو نہیں لیکن ایک پرتشدد انتہاپسند تنظیم ضرور ہے اور طالبان حقانی نیٹ ورک، لشکرِ طیبہ اور القاعدہ برصغیر کو معاونت فراہم کررہے ہیں، ان پانچوں تنظیموں نے ایک طرح کا اتحاد قائم کرلیا ہے جس سے مل کر یہ کامیابی سے فعال ہیں’۔امریکی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ داعش، ازبکستان اسلامی تحریک اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) بھی ایک کمزور اتحاد قائم کرچکے ہیں، اور ان تںظیموں کا مشترکہ مفاد کے حصول کے لیے متحد ہوجانا ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔پینٹاگون حکام کا میڈیا نمائندگان کو بتانا تھا کہ یہ زمینی حقائق اس جامع پلان کا حصہ ہیں جووائٹ ہاؤس میں جمع کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کیخلاف امریکی فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ

سی این بی سی سے بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک وسیع پلان ہے، جو دنیا بھر کے لیے، جو صرف عراق اور شام تک محدود نہیں ہوگا’۔ترجمان پینٹاگون نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے نیوز بریفنگ کو بتایا کہ ‘یہ داعش کو تیزی سے شکست دینے کا پلان’ ہے تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ابتدائی منصوبہ ہے جس کی تفصیل جاری نہیں کی جاسکتیں ورنہ دشمن خبردار ہوجائے گا۔خیال رہے کہ 2016 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو داعش کے خطرے کو شکست دینے کے لیے 30 روزہ نظرثانی پلان کا حکم دیں گے۔عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد 27 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کا دورہ کیا اورایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے جیمز میٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ 30 دن کے اندر اندر مذکورہ پلان پیش کریں۔

مزید پڑھیں: داعش کے خلاف ایک سال،امریکا کتنا کامیاب ہوا؟

وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں جیمز میٹس نے قومی سلامتی کونسل کی پرنسپل کمیٹی کے سامنے پلان کی تفصیلات بتائیں، کونسل کی سربراہی نئے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کررہے تھے جبکہ وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹریٹیجسٹ اسٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی سینئر مشیر موجود تھے۔ایک جانب جہاں اوباما انتظامیہ مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف تھی وہیں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس بات کا عندیہ دے چکی ہے کہ نئے منصوبے کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مزید امریکی فوجیوں کو استعمال کیا جائے گا۔نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامی پناہ گزین کے لیے ‘محفوظ زونز’ کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد درکار ہوگی، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کے پلان میں بھی ایسا کرنے شامل ہے یا نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
RABI, PIRZADA, ANOUNCED, FOR, PSL, FINAL, SOMETHING, VERY, IMPORTANT
Previous Post اسٹیڈیم جاکر پی ایس ایل فائنل نہیں دیکھوں گی،رابی پیرزادہ
Next Post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے3 غیرملکی کھلاڑیوں کا لاہور نہ آنے کا اعلان

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.