yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر کے حریت پسندوں کو سلام

F A Farooqi May 24, 2016 1 min read
Indian tactics
Share this:
Muhammad Ali Jinnah
Muhammad Ali Jinnah

تحریر: محمد عتیق الرحمن
بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر ی رہنماؤں کی دعوت پر 1939ء میں کشمیر کا دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اے مسلمانو ! ہمارا اللہ ،پیغمبرﷺاور قرآن ایک ہے ۔ ہم سب ایک ہیں ۔آپ کی اورہماری آزادی کا ایک ہی مقصد ہے ۔‘‘اور جب بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں زبردستی داخل کیں تو بانی پاکستان نے پاکستانی افواج کو انڈین افواج کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کی اور کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور کہا ’’کشمیر کی آزادی کے لئے ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ،ہم پہاڑوں اور سمندروں میں بھی لڑیں گے۔‘‘بانی پاکستان ؒ نے22اکتوبر 1939ء کوایک بیان دیاجس میں کہا کہ ’’مسلمانو!میں نے دنیا میں بہت کچھ دیکھا ،شہرت کے لطف اٹھائے ۔ اب میری زندگی کی واحد تمنا ہے کہ مسلمانوں کو آزاد اور سربلند دیکھوں ۔ میں چاہتاہوں کہ جب مروں تواس یقین اور اطمینان سے مروں کہ میرا ضمیر اور میرا اللہ گواہی دے کہ جناح نے اسلام سے خیانت اور غداری نہیں کی اور مسلمانوں کی آزادی،تنظیم اور مدافعت کااپنا فرض اداکردیا ہے ۔میرااللہ یہ کہے کہ بے شک تم مسلمان پیدا ہوئے اور کفر کی طاقتوں کے غلبہ میں اسلام کو بلند رکھتے ہوئے مرے ۔‘‘

وادی کشمیر کے مسلمان عرصہ دراز سے ظلم وستم ،جبر اور غلامی کے خلاف کھڑے ہیں ۔جنت نظیر پر گلاب سنگھ ڈوگرہ نے پہلا غاصبانہ قبضہ اس وقت جمایاجب انگریزوں نے محض 75لاکھ نانک شاہی روپے کے عوض اس پورے خطہ ارضی کو اس کے ہاتھوں فروخت کردیا ۔ اس وقت یہ زمین 84471مربع میل تھی اور اس حساب سے 155روپے فی مربع میل کے حساب سے اسے وہ زمین ملی جس کو فردوس بریں کہا جاتا ہے اور اس کی آبادی کے تناسب سے سواسات روپیہ پڑی ۔اس وقت کے کشمیری مسلمانوں نے ڈوگرہ راج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی لیکن اتحاد واجتماعیت کے فقدان کی وجہ سے کوئی تحریک کھڑی نہ کرسکے ۔ڈوگرہ مظالم کے بعد تقریباََ1929ء جموں کے علاقے میں چودھری غلام عباس نے اے ۔آرساغر اوردیگر چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر (Young Men)ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔

Kashmiri argument
Kashmiri argument

ایسوسی ایشن نے مسلمانوں کے حقوق کے لئے خاطر خواہ جدوجہد کی ۔ڈوگرہ حکمرانوں کے مظالم کشمیریوں پر شدید سے شدید ترہوتے گئے ۔جموں وکشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف جب کشمیری احتجاج کرتے تو ان کے پرامن احتجاج کو سختی سے کچلا جاتا ۔کشمیر ی مسلمانوں پر مظالم کی خبریں پورے ہندوستان کے مسلمانوں تک پہنچتی تو ان میں غم وغصہ کی لہر وقتا فوقتا اٹھتی رہتی ۔اکتوبر 1931ء میں پورے پنجاب میں چلو چلو کشمیر چلو کی صدائیں گونجیں اور قافلے کشمیر پہنچے ۔یوں اس موقع پر برطانوی حکومت کو کشمیر میں مظالم بندکروانا پڑے لیکن یہ تحریک مکمل آزادی کی صور ت اختیار نہ کرسکی ۔تقسیم ہندوستان کے وقت ریڈ کلف کی ملی بھگت سے بھارت کو کشمیر تک راستہ ملا تو پاکستانی قبائل نے کشمیریوں کی مددکے لئے پہنچنا شروع کیا اور ڈوگرہ فوج کے ساتھ ساتھ اس وقت کی بھارتی فوج کے ساتھ لڑ کر کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا جسے آزاد کشمیر کے ہم جاناجاتاہے ۔جب بھارت نے دیکھا کہ مجاہدین کو اگر نہ روکا گیاتو وہ پورا کشمیر ہی آزاد کروالیں تو ہمیشہ کی طرح مکار بنیاء بھاگابھاگا اقوام متحدہ میں گیااور جنگ بندی کی اپیل کی اور قراردادپیش کی کہ کشمیریوں کافیصلہ استصواب رائے سے کیا جائے گا اورانہیں حق خود ارادیت دیاجائے گا ۔یوں 15اگست 1948ء کو اقوام متحدہ میں بھارتی مکاری نے کشمیریوں کی آزادی سلب کرلی ۔

اس کے بعد کشمیریوں نے وقتا فوقتا اپنے تئیں جدوجہد آزادی شروع کی جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اتارچڑھاؤآتارہا۔1966ء میں محمد مقبول بٹ نے نیشنل لبریشن فرنٹ کی بنیاد رکھی ،اس کا مقصد بھی کشمیریوں کوآزادی دلوانا تھا یہ تحریک بھی چلتی رہی تاوقتیکہ روس افغانستان پرحملہ آور ہوا ۔مجاہدین افغان نے ایک طویل جدوجہد کے بعد نہ صر ف روسی تسلط سے افغانستان کو نجات دلوائی بلکہ جہادی تھپیڑوں سے روس ٹکڑوں میں بٹ گیا ۔۔اس افغان جہاد نے کشمیریوں کو ایک نیا ولولہ اور ایک نئی سوچ دے دی جس نے بالآخر مسلح جدوجہد کی طرف کشمیریوں کو ابھارا ۔چنانچہ 1988ء کے آخر میں عسکری جدوجہد کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں لشکرطیبہ ،حزب المجاہدین ،البدر ،البرق اور جیش محمد جیسی تنظیمیں وجود میں آئیں ، جن میں آج بھی لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین بھارتی عصاب پر حاوی نظر آتی ہے ۔افغانستان میں امریکی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کی اور بہت سے اقدامات کئے ۔

Indian tactics
Indian tactics

یقیناان قدامات سے تحریک آزادی متاثر ہوئی لیکن دب نہ سکی ۔یہی وجہ ہے کہ 2008ء میں جب امرناتھ یاترا اور اس سے ملحقہ جگہ ہندوؤں کے نام کرنے کا فیصلہ کیاگیا تو پوری وادی سراپااحتجاج بن گئی ۔ یہ احتجاجی تحریک اس قدر شدید تھی کہ بھارتی حلقوں نے بھی کہنا شروع کردیا کہ بھارت کو اب کشمیر سے جان چھڑوا لینی چاہیئے ۔یوں موجودہ حالات تک تحریک آزادی کشمیر مختلف مراحل سے گذرتی رہی اور اس میں نشیب وفراز بھی آئے لیکن کشمیریوں کاجذبہ آزادی کسی بھی بھارتی ہتھکنڈے سے ماند نہ ہوسکا ۔لاکھوں کشمیری اس تحریک آزادی کیلئے اپنی جان قربان کرچکے ہیں ،ہزاروں کشمیری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنی عصمتیں گنوا چکی ہیں اور بلامبالغہ ہرکشمیری مسلمان کے سر پر ایک بھارتی فوجی گن تانیں کھڑا ہے ۔

مئی کے پہلے ہفتے میں ایک امریکی میگزین ’’فارن پالیسی ‘‘ میں ایک آرٹیکل شائع ہوا تھا جس کا عنوان تھا “India is Losing Kashmir”(انڈیا کشمیر کھورہاہے) ۔امریکا کا یہ موقر جریدہ لکھتا ہے مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہاہے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی عوامی حمایت بڑھ رہی ہے ۔ بھارتی کالے قوانین کی وجہ کشمیری نوجوان بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے۔حریت پسندوں کے ساتھ کھلی عوامی حمایت نے بھارتی اسٹیبلشمنٹ میں کھلبلی مچادی ہے ۔حریت نوجوانوں کے جنازوں پرہزاروں کشمیریوں کی شرکت اور وہاں AK-47سے فائرنگ کرکے ان مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنا کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ایک نیا موڑ دے رہی ہے ۔جریدہ موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ مودی حکومت کا کشمیریوں سے رویہ انہیں مجبور کرتاہے کہ وہ بھارت کے خلاف مسلح جدوجہد کو تیز کریں ۔2011ء میں پلوامہ میں ہونے والی جھڑپ کے دوران مقامی لوگوں نے بھارتی فوج پر اینٹیں برسائیں اور حریت پسندوں کو بھارتی فوج کے حصار میں سے نکلنے کی مدد فراہم کی ۔گذشتہ اکتوبر میں لشکر طیبہ کے کمانڈر کی شہادت کے بعد ا ن کے جنازے پر کشمیریوں کاٹھاٹھیں مارتاسمندراور پھر رواں برس حزب المجاہدین کے شارق احمد کے جنازے میں 25,000کشمیریوں کی شرکت نے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی راتوں کی نیند اڑاکررکھ دی ہے ۔اس وقت ہر طر ح کے کشمیریوں کی مددوحمایت کشمیر ی حریت پسندوں کے ساتھ ہے ۔

Social Media
Social Media

امریکی جریدہ اس حوالے سے لکھتا ہے کہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم نے واضح کیا ہے کہ ہم آخری منزل کو حاصل کرنے کے لئے بندوق کا استعمال بھی کرسکتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں آزادی کی خاطر بندوق اٹھانا کوئی جرم نہیں ہے ۔کشمیر میں 2008,2009اور 2010میں سویلین احتجاج اہم موڑ ثابت ہوئے ۔ ان پر امن مظاہروں میں سینکڑوں نوجوانوں کی شہادت نے کشمیریوں کی بھارت سے نفرت میں اضافہ کردیا ۔پڑھے لکھے کشمیری نوجوان آج سوشل میڈیا کا پہلے کی نسبت بہتر اور موثر استعمال کررہے ہیں جس کی مثال برہان مظفر وانی ہیں جو اپنے اکاؤنٹ پر کشمیر کے حالات اور ویڈیو پیغامات اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں ۔امریکی میگزین فارن پالیسی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اگر بھارت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بہت جلد کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

امریکی میگزین میں چھپنے والا یہ آرٹیکل بتاتا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں نے بھارتی سورماؤں کی راتوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کے لئے وہ ہڈی بن چکا ہے جس کو نہ نگل سکتاہے اور نہ تھوک سکتا ہے ۔اگر نگلنے کی کوشش کرتاہے تو کشمیری وہ مار مارتے ہیں کہ اس مار کی درد دہلی و بمبئی کے درباروں تک محسوس ہوتی ہے اور اگر تھوکتا ہے تو بھارت میں دوسری آزادی پسند تنظیموں کے حوصلے مزید بلند ہونگے خصوصاََخالصتان تحریک کے ۔موجودہ صورت حال میں سب سے اہم کردار پاکستانی حکومت کا ہے ،کشمیریوں نے اپنا حق اداکردیا ہے کیونکہ وہ جس جگہ بھی اکٹھے ہوتے ہیں ’پاکستان سے رشتہ کیا ،لاالہ الااللہ ‘ کا نعرہ لازمی لگاتے ہیں ۔ اب پاکستان کا حق بنتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو اس بات پر مجبورکرے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے ۔

Mohammad Atiq Rahman
Mohammad Atiq Rahman

تحریر: محمد عتیق الرحمن

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Ramadan Mubarak
Previous Post آمد رمضان مرحبا،،مرحبا
Next Post ماہ رمضان کی شروعات اور مہنگائی کا طوفان
Bazaar

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.