امریکی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے سیاحوں کو چاند کے گرد چکر لگوانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ دو افراد نے چاند
کے گرد چکر لگوانے کے لیے اسے رقم بھی ادا کردی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے سیاحوں کی شناخت اوراخراجات کی تفصیلات نہیں بتائی ۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ان افراد کی جسمانی تربیت اور جانچ اس سال کے آخر میں شروع کر دی جائے گی۔اس سفر میں سیاح چاند کے گرد چکر کاٹیں گے اس کی سطح کے قریب جائیں گے تاہم وہ چاند پر نہیں اتریں گے ۔امریکا نے 1970 کے بعد سے چاند پر اپنے خلا باز نہیں بھیجے۔یہ خلائی سیاح اسپیس شپ کےذریعےچاندکاچکرلگائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ناساکےخلابازوں کےلیےاسپیس شپ کی تیاری کاکام جاری ہے ۔
MH Kazmi
25,237 ArticlesJournalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276
View All Posts