yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

امریکہ بھارت ملٹری لاجسٹک معاہدہ

F A Farooqi September 7, 2016 1 min read
America India Military Logistics Contract
Share this:
America India Military Logistics Contract
America India Military Logistics Contract

تحریر : سید توقیرز یدی
چند روز قبل امریکہ اور بھارت کے ما بین ہونے والے ملٹری لاجسٹک معا ہدے کو کئی اعتبا ر سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل معا ہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔خود امریکی اور بھارتی میڈیا کے مطابق۔۔۔ Logistics Exchange Memorandum of Agreement (LEMOA)۔۔۔کے نام سے کئے جانے والے اس معا ہدے کے اثرات چین، روس، پاکستان سمیت مشرق بعید تک ہوں گے۔اس معاہدے کے مطابق اب بھارت اور امریکہ ایک دوسرے کے فوجی اڈوں کو بھر پور طریقے سے استعما ل کر پا ئیں گے۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے اس دورے کے دوران امریکہ کی جانب سے بھارت کو جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور ڈرون طیارے فراہم کرنے کے حوالے سے بھی با ت چیت کی گئی۔ LEMOAمعاہدے کو 29اگست کو عملی شکل دی گئی، مگر اس معا ہدے کے متن کو بھارتی وزیر اعظم مودی کے جون کے دور? امریکہ کے دوران ہی طے کر لیا گیا تھا۔

اس معا ہدے پر امریکہ کے اہم جریدے” Forbes magazine”میں بہت اہم آرٹیکل۔۔۔ “China and Pakistan beware ـ this week, India and US sign major war pact,”۔۔۔ کے عنوان سے شائع ہوا۔اس آرٹیکل کے مطابق اس معا ہدے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو روکا جا سکے۔۔اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی خارجہ پا لیسی اور عسکری امور کے کئی ما ہرین نے حکومت کو اس نوعیت کے معا ہدے سے روکنے کے لئے اس دلیل کا سہا را لیا کہ اس نوعیت کے معاہدے سے بھارت کا پرانا حلیف روس بھی بھارت سے خوش نہیں ہوگا،مگر مودی حکومت کسی بھی صورت میں امریکی قربت سے دوری اختیار نہیں کر سکتی۔اب امریکہ، روس کے مقابلے میں بھارت کو زیا دہ اسلحہ دے رہاہے۔اس مقصد کے حصول کے لئے بھارت نہ صرف امریکہ، بلکہ اس کے اتحادی ممالک جیسے جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ بھی لاجسٹک معا ہدے کر رہاہے۔

America, Japan and India
America, Japan and India

گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ ، جاپان اور بھارت کے ما بین سہ فریقی ڈائیلاگ کا آغاز ہوا اور اس سال موسم گرما میں ان تینوں ممالک نے بحیرہ جنوبی چین کے متنا زعہ پا نیوں میں بحری مشقیں بھی کیں۔ یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ اس وقت امریکہ جس ملک کے ساتھ سب سے زیا دہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے، وہ بھا رت ہی ہے۔اسی آرٹیکل میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس نوعیت کے معا ہدے ، بھارت کو جیٹ انجن اور ڈرون بنانے کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے پاکستان کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگا۔ پا کستان کا دفتر خارجہ بھی اس معا ہدے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ بھارتی حکومت اور میڈیا اس معا ہدے کو بھارتی عوام اور دنیا کے سامنے اس تا ثر کے ساتھ پیش کر رہے ہیں کہ اگر ایک طرف بھارت نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈے استعما ل کرنے کی اجازت دی ہے تو دوسری طرف امریکہ نے بھا رت کو بھی اپنے اڈے استعما ل کرنے کی اجازت دی ہے، مگر یہاں پر اس حقیقت کو مکمل طور پر بیان نہیں کیا جا رہاہے کہ امریکہ جیسی ایک عالمی سپر پا ور کے مقابلے میں بھارت کو اپنے مقاصد کے لئے دنیا بھر میں پھیلے کتنے امریکی اڈوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟۔ صاف ظاہر ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں کی طرح اس(LEMOA)معا ہدے میں جس فریق کا پلڑا بھا ری رہے گا وہ امریکہ ہی ہو گا۔

اس معا ہدے کے ساتھ ہی امریکی بحر الکاہل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری بی ہیرس کی جانب سے یہ بیا ن بھی سامنے آگیا ہے کہ یہ عین ممکن ہے کہ امریکہ مستقبل قریب میں بحرالکاہل،بحرہند اور بحیرہ جنوبی چین میں بھارت کے ساتھ مشترکہ بحری گشت کرے۔اس بات کو اگر سادہ انداز میں کیا جا ئے تو یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ امریکہ جیسا ایک بڑا چودھری اپنے تابع دار تھانہ دار یعنی بھارت کے ساتھ مل کر ان علاقوں میں اپنے اثر ورسوخ کی نگرانی کرے گا۔مودی حکومت جنوری2015ء سے ہی بحرجنوبی ہند جیسے انتہا ئی اہم ایشو پر بھی مکمل طور پر امریکہ کی ہاں میں ہاں ملا رہی ہے۔امریکہ کے ساتھ LEMOAمعا ہد ہ کرکے بھارت نے امریکی سامراجی کیمپ کی جانب ایک اور بڑا اہم قدم بڑھا دیا ہے،بلکہ اب بھارت، چین کے خلاف ایک طرح سے امریکہ کی فرنٹ لائن اسٹیٹ بننے کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔بھارت کی آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ کسی اہم عسکری قوت کی افواج بھارتی اڈوں کو استعما ل کر سکیں گی۔امریکہ نے اس صدی کے آغاز کے ساتھ ہی بھارت کو اپنے حربی مقاصدکے لئے استعما ل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔بش انتظامیہ نے2005ئمیں بھارت کے ساتھ عالمی اسٹرٹیجک پاٹنر شپ قائم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی بھا رت کوLEMOAکی طرح کے معا ہدوں کی پیش کش کی تھی۔

کیونکہ سر د جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی سامراج کو نئے تقاضوں کے مطابق بھا رت کی اہمیت اس لئے زیا دہ محسوس ہو ئی، کیو نکہ بھارت ، جنوبی ایشیا، مشرقی ایشیا اور وسطی ایشیا کے ساتھ ساتھ بحر ہند جیسے انتہا ئی اہم سمندری راستے تک بھی رسائی رکھتا ہے۔اس وقت کی کانگرسی حکومت نے امریکہ کے ساتھ عسکری اور حربی شعبوں میں تعاون کو بہت زیا دہ فروغ دیا، مگر کا نگرس نے LEMOAمعا ہدہ اس خطرے کے پیش نظر نہیں کیا کہ اس سے بھا رت کی اسٹرٹیجک خود مختاری متا ثر ہو گی۔

Modi
Modi

اب بھارت عملی طور پر امریکہ کا دست نگربن جائے گا اور روس جیسے اہم حلیف سے بھی تعلقات متا ثر ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت کانگرس اور با ئیں بازو کی جماعتیں LEMOAمعا ہدے پر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔کا نگرس کے موقف کے مطابق مودی سرکا رنے یہ معا ہدہ کرکے عملی طور پر بھا رت کی غیر جانبداری پر مبنی پا لیسی کو سرے سے ختم کرکے بھارت کو امریکی کیمپ میں ڈال دیا ہے۔بھارتی حکمران طبقات نے آزادی کے بعد کئی عشروں تک اس با ت پر فخر کیا کہ بھارت نے عالمی طور پر کسی ایک کیمپ کا حصہ بننے کی بجائے غیر جانبداری پر مبنی پالیسی اپنا ئی۔ پہلے بھا رتی وزیر اعظم جواہر لعل نہروکو غیر وابستہ تحریک (NAM)کا بانی تسلیم کیا جا تا ہے۔17سال بھارت کا وزیر اعظم رہتے ہوئے نہرو بڑی حد تک اس پالیسی پر گامزن بھی رہے۔نہرو کے بعد آنے والے حکمرانوں نے بھی ایک حد تک اسی پالیسی پر عمل کیا۔

مگر اب گز شتہ دو عشروں سے بھا رت ، امریکہ نواز پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔سر د جنگ اور اس کے بعد جتنے ممالک نے بھی امریکہ نواز پالیسیوں کو اختیار کیا انہیں کہیں نہ کہیں ان پالیسیو ں کی قیمت بھی ادا کرناپڑی۔ خود آج پاکستان دہشت گردی سمیت بہت سے ایسے مسائل سے اس لئے دوچار ہے کہ پاکستانی حکمران طبقات نے شروع سے ہی آنکھیں بند کر کے امریکہ نواز پا لیسیوں کو اختیار کیا۔بھارت کو یہ زعم ہے کہ وہ بڑا ملک ہے اس لئے امریکہ کے ساتھ دفاعی اور عسکری معا ہدوں کے باوجود اسے نقصان نہیں ہوگا، مگر اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چا ہیے کہ صرف امریکہ کی خوشنودی کی خاطر چین اور روس جیسی اہم طاقتوں کو ناراض کرنا کسی بھی صورت سود مند نہیں ہوگا۔

Syed-Tauqeer-Hussain-Zaidi
Syed-Tauqeer-Hussain-Zaidi

تحریر : سید توقیرز یدی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Court
Previous Post ڈی سی او لیہ کی عدالت میں
Next Post سازشی عناصر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بروقت انتباہ
Nawab Sanaullah Zehri

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.