yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کابینہ کے اہم فیصلے

MH Kazmi September 15, 2018September 15, 2018 1 min read
amazing, decision, in, cabinet, meeting, of, PTI, Government, by, Daily Jang Group
Share this:

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ میں ہونیوالے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ نہ بجلی مہنگی کی ہے نہ گیس، ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ پرچھوڑ دیاہے، بیرون ملک سرمائے کی واپسی کے لئے ریکوری یونٹ قائم کردیاگیا ہے، سابق حکومت نے گرمیوں میں یوریا کھاد کے پلانٹ کوگیس کی سپلائی روک دی اورگیس روکنے کے ساتھ ایکسپورٹ کرنے کی بھی اجازت دے دی جس سے یوریا کی پیداوار میں کمی ہوئی اور اب ربیع کی فصل کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کرنا پڑے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فی الحال تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس بڑھانے کافیصلہ نہیں ہوا۔ وفاقی حکومت نے میٹرو بسوں پر آنیوالی لاگت کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، بقول ان کے ارشد خان کو چیئرمین پی ٹی وی تعینات کرنے اور بورڈ آف گورنرز کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وطن عزیز ہی کیا دنیابھر میں جمہوری طریقے سے برسراقتدار آنے والی حکومتیں ان وعدوںپر عمل کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرر دیتی ہیں جن پر انہیں عوامی تائید حاصل ہوتی ہے۔ ہونا بھی یہی چاہئے کیونکہ جمہوریت ہوتی ہی جمہور کے لئے ہے۔ چنانچہ نئے نئے منصوبے بنتے ہیں، کچھ پرانے منصوبے ختم کئے جاتے ہیں، کچھ جاری بھی رکھے جاتے ہیں البتہ اس تمام کارگزاری کا مقصد اپنی ساکھ کو بحال کرنا، وعدہ وفائی اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر لے کر چلناہوتاہے۔ تحریک انصاف کو یہ بات لمحہ بھرکے لئے بھی فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ وہ ملک سنوارنے اور عوام کی بدحالی کو خوشحالی میں تبدیل کرنے کے وعدے پر حکومت میں آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے عوامی امیدیں بھی اتنی ہی زیادہ ہیں۔ وزیر اعظم خود یہ باور کراچکے ہیں کہ وہ غریب کی حالت تبدیل کرنے کو اولین ترجیحات میں جگہ دیں گے بلکہ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ وہ چین سے یہ ہنر سیکھنا چاہیں گے کہ اس نے اپنی 60کروڑ سے زائد آبادی کو کس طرح خط ِ افلاس سے نجات دلائی۔ یہ حقیقت بھی تحریک ِ انصاف کے علم میں تھی کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور ان کو حل کرنے کے لئے جان توڑ محنت کرنا پڑے گی۔ وزیراعظم اسی حقیقت کے پیش نظراپناعہدہ سنبھالنے کے بعد مصروف ِ عمل ہوگئے اور روز کسی نہ کسی محکمے کے بارے میں بریفنگ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ احسن عمل یہ ہے کہ وزیراعظم کی کابینہ نے فیصلے کرنا شروع کردیئے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ کابینہ کوزمینی حقائق کا ادراک بھی ہے۔ ملک میں بجلی اورگیس مہنگی ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو عوام میں مایوسی پھیلنا شروع ہوگئی، اس کے ساتھ ہی جب روزمرہ استعمال کی بنیادی چیزیں جن میں اشیائے خورونوش بھی شامل تھیں، گرانی کی زد میںآئیں تو سوشل میڈیا پر اچھا خاصا طوفان بپا ہو گیا۔ اس میں شک نہیں کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین اقتصادی بحران سے دوچارہے جس سے نکلنے کیلئے اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے بھی معاملات اس کی مرضی کے مطابق طے کرنا پڑیں گے جس کے اثرات کاعوام پرمرتب ہونا ناگزیر ہوگا۔ لہٰذا حکومتی ٹیم کو ایسی حکمت عملی طے کرنا پڑے گی کہ خط ِ افلاس کے نیچے زندہ رہنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو نے پائے۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا عندیہ خوش کن ہے اور یہ بھی کہ ٹیکس آرڈیننس کو ترمیم کے لئے پارلیمینٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ور نہ متوسط طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہو جاتا۔ جہاں تک میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کا تعلق ہے حکومت کو اس ضمن میں ضرور کام کرنا چاہئے تاکہ کرپشن کی نذر ہونے والی دولت کی واپسی کی راہ ہموارہو۔ اس میں شک نہیں کہ حکومت کوہر قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اگر اقتصادی ماہرین نے ملک کے متوسط طبقے کو خوشحال بنا دیا تو اس کا مطلب پاکستان کی خوشحالی ہوگا۔ یہ طبقہ کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں میں شامل ہو گیا تو پاکستان اندازوں سے قبل خودکفالت کی منزل حاصل کرنے میں کامران ٹھہرےگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What did Bagum kalsoom Nawaz give to a newspaper like this?
Previous Post میاں صاحب بولے : تم ایسے بیان دے کر مجھے وزیراعظم ہاؤس سے نکلوا دو گی ۔۔۔۔بیگم کلثوم نواز نے ایک اخبار کو ایسا کیا بیان دیا تھا ؟ خاتون صحافی نے پورا واقعہ بیان کر دیا
Next Post انا للہ وانا الیہ راجعون : پاکستان کے مشہور اور بڑے فوجی تعلیمی ادارے کے سربراہ کے انتقال کی خبر آ گئی
The news of the death of the educational institute was reported

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.