yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

‘پاکستان کے ساتھ اتحادی جیسا برتاؤ ختم کردیا جائے’

MH Kazmi March 10, 2017 1 min read
ALLIE, STATUS, SHOULD, BE, ENDED, WITH, PAKISTAN, AMERICAN, SENATOR
Share this:

واشنگٹن: امریکی کانگریس پینل کے سربراہ اور پینٹاگون کے ایک سابق عہدیدار نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک مشترکہ مضمون میں زہر اگلتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایک اتحادی جیسا برتاؤ ختم کردیا جائے۔

نیشنل انٹریسٹ میگزین کی جانب سے شائع ہونے والے مشترکہ مضمون میں کانگریس کے رکن ٹیڈ پو اور جیمز کلاڈ نے کانگریس رہنماؤں کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کا حوالہ بھی دیا، جس میں ایٹمی ہتھیاروں کے نامور ماہر سفیر رابرٹ گیلوچی نے امریکی پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے پالیسی تبدیل کرنے کا انتظارنہ کریں۔انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘وقت آگیا ہے کہ ہم یک طرفہ طور پر پاکستان کی لطف اندوزی کی حدود کا تعین کریں’۔واضح رہے کہ ٹیڈی پو کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور کی دہشت گردی، عدم توسیع اور تجارت سے متعلق ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہیں، جب کہ جیمز کلاڈ سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں جنوبی ایشیا کے لیے دفاع کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری رہ چکے ہیں۔واشنگٹن کے تھنک ٹینک ادارے سینٹر فار دی نیشنل انٹریسٹ کی جانب سے شائع ہونے والے جس میگزین میں ان کا مشترکہ مضمون شائع ہوا،اس ادارے کا قیام سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن نے کیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی قانون ساز اور سابق پینٹاگون کے عہدیدار نے اس تجویز کو بھی مسترد کردیا کہ پاکستان ایک کمزور ریاست ہے اور اسے مسلسل امریکی حمایت اور مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مضمون میں پاکستان کے اس تاثر کو بھی مسترد کردیا جس میں اسلام آباد دلیل دیتا ہے کہ اگر وہ اندرونی انتہاپسندی کے خلاف کارروائی کریں گے تو ملک ٹوٹ جائے گا، انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان ایک مضبوط ملک ہے۔انہوں نے اپنے مضمون میں امریکی انتظامیہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر 3 اقدامات اٹھانے کی تجاویز بھی پیش کیں۔ان کی جانب سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا کہ ’ہمیں جنوبی یا جنوب مغربی ایشیا میں آنے والے بحران سے اپنی توجہ نہیں ہٹانی چاہئے، ہمیں پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر شراکت داروں کی ادائیگیوں میں توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی کام نہیں کرنا چاہیے، جیسا کہ ہم ماضی میں کرتے آئے ہیں، یہ کام چین کو کرنے دیں، اگر پاکستانی اپنا مستقبل اس طرح دیکھنے کے خواہاں ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ’ایک سڑک ایک خطہ‘ کے نعرے کے تحت چین کا پاکستان کے لیے بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ بڑے مسائل پیدا کرے گا۔ٹیڈ پو اور جیمز کلاڈ نے کئی دہائیوں پر مشتمل پاک-امریکا تعلقات کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہمشیہ کشیدہ رہے ہیں، پاکستان برائے نام اتحادی ہے، جن کی عسکری اور سیکیورٹی قیادت ہمارے سا تھ خطرناک’ڈبل گیم‘ کھیلتی ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ’ اس خطرناک گیم کوایٹمی ہتھیاروں کی پیداواراوراسلامی دہشت گردی بڑھانے میں استعمال کیا جاتا ہے‘۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت پر یکے بعد دیگرے فوجی سربراہوں کی مضبوط گرفت رہی ہے،اورانہوں نے اپنے مختلف حلقوں خاص طور پر دفاعی کارپوریشنز،انٹیلی جنس کمیونٹی اورخارجہ اسٹیبلشمنٹ کو اچھے طریقے سے استعمال کرتے ہوئے واشنگٹن تک اپنی رسائی برقرار رکھی جب کہ اسلام آباد کو حقیقت سے دور رکھا۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پاکستان’کابکی ڈانس‘جاری رکھتے ہوئے سالانہ عدم پھیلاؤ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اورایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد امریکا اس معاملے کو دوسرے طریقے سے دیکھتا ہے‘۔ٹیڈ پو اور جیمز کلاڈ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پالیسی تبدیل کیے جانے پر پاکستان کی جانب سے جلدی میں کوئی بھی رد عمل نہیں آئے گا، مگر اسے تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت-امریکا تعلقات سے قطع نظر پاکستان سے تعلقات کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پریشان کن اور دہرے پن کا شکار ہیں، پاک-بھارت کے ایک دوسرے پر فوقیت حاصل کرنے والے تعلقات کی تاریخ کو چھوڑ کرہمارے اپنے بھی بھارت کے ساتھ مسائل ہیں۔امریکا کی دونوں بڑی پارٹیوں یعنی ری پبلک اور ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے ٹیڈ پو اور جیمز کلاڈ نے مزید لکھا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کی مدد، غیر ذمہ دارانہ جوہری ریاست اور حالیہ تناظر میں اپنے تعلقات میں لازمی طور پر کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی، اور اس کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
TOYOTA,, INTRODUCED, A, REMARKABLE, CONCEPT, CAR
Previous Post ٹویوٹا کی منفرد کانسیپٹ گاڑی متعارف
Next Post ‘سو100‘ روز میں پورے شہر کو کچرے سے پاک کرنا ناممکن’
IMPOSSIBLE, TO, MAKE, KARACHI, GET, RID, OF, GARBAGE,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.