yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

علامہ صفدر مجید کے اعزاز میں اوسپتالیت تنظیم کی استقبالیہ تقریب اور عشائیہ

Yes 1 Webmaster March 27, 2015 1 min read
Allama Safdar Majeed,Dinner
Share this:
Allama Safdar Majeed,Dinner
Allama Safdar Majeed,Dinner

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں علامہ صفدر مجید کی تعیناتی پر منہاج القرآن اوسپتالیت کیطرف سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی عہدیداران اور کارکنان سمیت بادالونا تنظیم نے بھی شرکت کی۔

استقبالیہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا اعزاز حافظ محمد جنید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ محمد ارشد سمیت منہاج نعت کونسل اوسپتالیت کے اراکین نے حاصل کی۔تقریب میں نقابت کے فرائض سید رفاقت حسین شاہ صاحب نے انجام دئیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی صدر محمد اکرم بیگ نے تنظیمی قواعد و ضوابط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن سے وابستگی دنیا و آخرت دونوں کیلئے بہتر ہے ،انہوں نے علامہ صفدر مجید اور اوسپتالیت تنظیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات پہلے جیسے نہیں رہے اس لیے ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنا ہو گا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کا راستہ بھی یہی ہے کہ آپس میں پیار ومحبت کی فضا کو قائم کیا جائے۔تقریب سے پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدرمحمد اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ صفدر مجید کی منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں تعیناتی مصطفوی مشن کی کامیابی کیلئے سود مند ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے کہ عشق رسول ۖ کی شمع ہمیشہ سے اس تحریک کا طرہ امتیاز ہے ۔محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ نظم ہی تحریک منہاج القرآن کا حسن ہے جس پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں ہو ا اور نہ ہی ہو گا ۔علامہ صفدر مجید نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہو ئے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قوم اللہ کے دین کو چھوڑ دے گی اللہ ان کی جگہ ایک ایسی نئی قوم لائے گا جو اللہ سے محبت کرتی ہو اور اللہ ان سے محبت کرئے گا اور اگر ہم نے اللہ اور اس کے رسول ۖ کے دین سے اپنے تعلق کو جوڑے رکھا تو پھر ہم ہی اللہ کے نزدیک محبوب بن کر رہیں گے اسی لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لوگوں کا دین سے تعلق مضبوط بنانے کا بیڑہ اُٹھایا اور وہ آج کامیابی سے دنیا کے 90سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے ۔علامہ صفدر مجید نے کہا کہ سید التابعین حضرت سعید نے فرمایا کہ آپ لوگوں کی غلطیوں پر نظر رکھیں گے تو آپ کبھی بھی ان کے ساتھ نہیں چل سکیں گے اور اگر آپ لوگوں کی اچھائیاں اور انکی صلاحیتوں کو مد نظر رکھیں گے تو پھر کامیابی ملے گی ۔انہوں نے MQIسپین کے سرپرست محمد نواز کیانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ان جیسے راہنما ء ہمارے پاس ہیں۔

استقبالیہ تقریب اور عشائیے میں منہاج القرآن اوسپتالیت کے سیکریٹری جنرل شبیر حسین گوہر نے آنیوالے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کرتے ہوئے تنظیم کیطرف سے شکریہ ادا کیا اور اسلامک سنٹر کی مزید کامیابی کیلئے ملکر کام کرنے کا عہد کیا۔

عشائیے میں اوسپتالیت مرکز کی انتظامیہ سمیت خصوصی شرکت کرنیوالوں میں منہاج القرآن سپین کے بانی صدر اور سرپرست محمد نواز کیانی، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی صدر محمد اکرم بیگ،سیکریٹری جنرل محمد عتیق، پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری ،منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر چوہدری امانت حسین مہر ،منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفیٰ کے علاوہ خرم شبیر، چوہدری امتیاز آکیہ ،چوہدری شرافت حسین ،حاجی طاہر جاوید،ظل حسن ،محمد نواز قادری،حاجی لیاقت علی،،محمد ارشد ،قاری عطا ء المصطفیٰ کیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Khurshid Shah
Previous Post یمن کی جنگ میں شرکت ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی، خورشید شاہ
Next Post علامہ صفدر مجید کے اعزاز میں اوسپتالیت تنظیم کی استقبالیہ تقریب کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.