yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

F A Farooqi March 17, 2016 1 min read
Allama-Iqbal-Open-University
Share this:
Allama-Iqbal-Open-University
Allama-Iqbal-Open-University

تحریر : ملک محمد شہباز
پیارے پاکستان میں جہاں سرکاری تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں وہاں بے شمار نیم سرکاری و پرائیویٹ ادارے بھی تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔تمام ادارے کم خرچ بالا نشیں کے دعوے دار ہیں ۔ کچھ ادارے فیس کی مد میںبھاری رقم وصول کرتے ہیں جس کی بناء پر ایسے ادارے غریب اور عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں جبکہ کئی ادارے واقعی کم خرچ بالا نشیں کے اصول کے تحت کام کر رہے ہیںاور تعلیمی میدان میں بیشمار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ان میں سرفہرست ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قیام مئی 1974 میں ہوا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی براعظم ایشیا و افریقہ کی پہلی اور دنیا کی دوسری اوپن یونیورسٹی ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بنیادی تعلیم سے لیکر پی ایچ ڈی تک تعلیمی خدمات سرانجام دے رہی ہے اس کے تعلیمی پروگراموں کی تعداد 1770 ، مضامین کی تعداد 2738 سے زیادہ ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قیام سے لیکر اب تک 41 سالہ مدت میں 13 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات استفادہ کر چکے ہیں۔

Pakistan
Pakistan

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھر بیٹھے تعلیمی قابلیت میں اضافے کے مواقع فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جس کا تعلیمی نظام خط و کتابت پر مشتمل ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اور ایسی خواتین جو گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کسی ادارے میں داخلہ لے کر باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایسے تمام لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نظام تعلیم انتہائی سادہ اور آسان ہے۔ داخلہ لینے کے بعد طے شدہ اوقات کے مطابق بذریعہ پاکستان پوسٹ کتب کی ترسیل کی جاتی ہے جو کہ طلباء کے گھر کے پتے پر پہنچ جاتی ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کتب کی ترسیل کے ساتھ ایک کتابچہ ( رہنمائے طلبہ ) ارسال کرتی ہے جس میں داخلہ سے لیکر آخری امتحان تک کی تمام معلومات درج ہوتی ہیں۔دوران تعلیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کی رہنمائی کے لیے بیشمار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔طلباء کے قریبی علاقوں میں ٹیوٹر مقرر کیے جاتے ہیں جن سے طلباء وطالبات کورس کے متعلق کسی بھی وقت ٹیلی فون پر یا بالمشافہ ملاقات کرکے ہر طرح کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔کتب کے ساتھ آڈیو ، ویڈیو کیسٹ ، سی ڈیز بھی ارسال کی جاتی ہیں

Allama-Iqbal-Open-University
Allama-Iqbal-Open-University

جن میں ریکارڈ شدہ لیکچرز ہوتے ہیں جن سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر طلبہ کی رہنمائی کے لیے مختلف پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جن کی نشرواشاعت کی تفصیل اور اوقات کار رہنمائے طلبہ میں درج ہوتے ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کی رہنمائی کے لیے مختلف علاقوں میںکل وقتی ، جزوقتی سٹڈی سنٹر بھی قائم کیے ہیں جہاں طلبہ کلاسز لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن ویب سائٹ بھی قائم کی ہے جس پر داخلہ سے لیکر امتحان اور امتحان کے بعد ڈگری کے حصول تک کی مکمل معلومات موجود ہیں ۔ طلبہ ہر قسم کی معلومات 24 گھنٹے حاصل کرسکتے ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایس ایم ایس سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کی بدولت یونیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں داخل طلبہ کو تمام معلومات بذریعہ ایس ایم ایس ارسال کی جاتی ہیں۔ان سہولیات کی وجہ سے تعلیمی معیار میں بہت بہتری آ چکی ہے اور طلبہ کے کورس کے حوالے سے تمام مسائل آسانی سے حل ہو جاتے ہیں۔

چونکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں حصول علم کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیںہے اس لیے ہر عمر کے لوگ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے استفادہ کر رہے ہیں۔کم اخراجات ،آسان اور عام فہم درسی کتب اور یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کی وجہ سے لاکھوں طلبہ کامیابی کی منازل طے کرچکے ہیںاور اپنے اپنے شعبوں میں ترقیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔الغرض مہنگائی کے اس دور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فروغ تعلیم کا انتہائی سستا ترین ادارہ ہے جو پاکستان بھر سے ہر علاقے اور ہر عمر کے لوگوں کے لیے تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

Malik-Shahbaz
Malik-Shahbaz

تحریر : ملک محمد شہباز

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan-Dubai
Previous Post کرکٹ
Next Post روس کی پرانی کو ششیں
Russia

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.