yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دعا

Yes 1 Webmaster February 4, 2015February 4, 2015 1 min read
M A Tabassum
Share this:
Allah
Allah

تحریر:ایم اے تبسم (لاہور)

دعا ہمارے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہمارے تعلق کی وضاحت کرتی ہےـ ہم مانگتے ہیں اور وہ دیتا ہے.ہم میں سے بہت سے لوگ اس شک کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں کہ ان کی دعا ئیں خدا کی طرف سے قبول کی جا رہا ہیں یا نہیں ، نعوذ باللہ (ہم اللہ کی پناہ چاہتے ہیں)ایسا اس لئے ہے کیونکہ بسا اوقات ہمیں وہ چیزیں نہیں ملتی ، جن کیلئے ہم دعا گوہوتے ہیں. اللہ “سب جاننے والا” ہے اس لئے یہ بھی جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا اچھا ہے اور کیا برا۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں مناسب وقت اور مناسب صورت میں وہ چیزیں عطا کی جاتی ہیں جو ہمارے لئے بہتر ہوں۔ لہٰذا ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم نماز پڑھتے رہیں اور رب العزت سے اس کی مہربانیوں کی درخواست کرتے رہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں۔

حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) فرماتی ہیں کہ” کسی بھی مومن کی دعا بیکار نہیں جاتی ۔ اسے اس کا اجر یا تو اسی دنیا میں مل جاتا ہے یا آخرت میں بشرط یہ کہ وہ صابر ہو۔”حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) کا مندرجہ بالا بیان ہمارے لئے ایک چشم کشا حقیقت ہونا چاہئے اور اسے فا ئدہ مند سمجھ کر ہمیں اس یقین کے ساتھ خود کو دعا ؤں میں مشغول رکھنا چاہیے کہ اگر اس دنیا میں نہیں تو آخرت کی زندگی میں اس کا اجر ضرور ملے گا ( سبحان اللہ) جو اس زندگی سے زیادہ اہم اورہمیشہ رہنے والی ہے۔دعا ہماری روزمرہ کی زندگی میں نہایت ہی اہم کردار ادا کرتی ہے. یہ ایک ایسا بندھن ہے جو خداکی ذات سے ہمارے ایمان کو مضبوطی کے ساتھ باندھے رکھتا ہے. ہم خدا کو سوتے،جاگتے، اٹھتے، بیٹھتے اور عبادت کرتے ہر وقت یاد کرتے ہیں کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ کہ صرف وہی ایک ایسی ذات ہے جو شر سے اور شرپسندوں سے ہماری حفاظت کر سکتا ہے۔

ہمارے مبلغین کو چاہیے کہ ہمیں دعا، کی اہمیت اور اس کے تکمیل کے متعلق کچھ بتا ئیں۔مبلغین کو چاہئے کہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کریں اور ہمیں یقین دلائیں کہ کوئی دعا بیکار نہیں جاتی اس لے ہمیں زیادہ سے زیادہ دعامانگنی چاہے۔.کیوں کہ یہ کسی نہ کسی شکل میں ضرور قبول کر لی جاتی ہے۔مبلغین کی طرف سے بار بار دعاکے لیے قائل کرنے کی کوشش امت کے لئے حیرت انگیز طور پر مفید ثابت ہوگی۔مسلمانوں کو درپیش تمام مصائب کا خاتمہ کرنے کے لئے، دعا کے ذریعے خدا کا قرب حاصل کرنے کہ علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں ہے. دعا امت میں ایک اچھی عادت یہ پیدا کر دے گی کہ ہر مسلمان پاکیزگی کے ساتھ رہنے پر مجبورہو گا. تقوی ٰ ایمان کا ایک حصہ ہے ۔لیکن اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اللہ کے بندے دنیاوی مفادات کے لیے خدا سے تعلقات زیادہ استوار کرتے ہیں . یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اسے قبول نہ کرے۔

دنیاوی آرام و آسا ئش کا مطالبہ کرنا بھی اچھی بات ہے یہ منع نہیں ہے۔اور یہ بھی اللہ کی بارگاہ میں قابل قبول ہے۔ لیکن ہمیں ہمارے چھوٹے بڑے ،جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پر کیے گئے گناہوں کی بخشش طلب کرنے کی زیادہ کو شش کرنی چاہیے۔ اگر ہمارے گناہ معاف کر دیے گئے تو ہمارے روز مرہ کے مسائل یا تو حل ہو جائیں گے۔یا بالکل واقع ہی نہیں ہو نگے ، انشاء اللہ. لہذا اگر دعا کی اہمیت پوچھی جائے ۔تو اللہ اپنے بندوں پر سب سے زیادہ مہربان اور نظر عنایت کرنے والا ہے اور ہمیشہ اپنے بندوں کو معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔ا س لیے کہ اشرف المخلوقات ہونے کی بنا پر اللہ تمام مخلوقات سے زیادہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے۔

ہم جہاں کہیں بھی ہوں یا کسی بھی حالت میں ہوں اسکی رحمت اور محبت ہمارے ساتھ ہوتی ہے، ہمیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہماری فریادوں کی سنوائی ابھی نہیں تو بعد میں ورنہ آخرت میں تو ضرور ہو گی۔. اللہ ایک صورت حال پیدا فرماتا ہے اور شدید غیر متوقع صورت میں مدد بھیجتا ہے۔ یہ ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ ہمیں اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہمیشہ اس کی رحمت اسکی رحمت و شفقت نے ہمیں بے چینیوں سے نجات دلائی ہے۔ یہ طرزعمل ہمیں اسکا شکر گذار بنا دیگا۔ اسکے بدلے ہمیں مشروع طریقہ سے شکر گذاری اور احسان مندی کا اظہار کرنا چاہئے۔ ہم سب یہ بخوبی جانتے ہیں کہ اللہ ہمیں پکارتا ہے کہ (ہے کوئی مجھے پکارنے والا کہ میں اس کی درخواست قبول کروں ) ہماری خوا ہشیں پو ری کر نے کیلئے۔ خدا سب جانتا ہے کوئی بھی چیز اس سے چھپی نہیں ہے۔

وہ آپ کی جائز ضروریات کو جانتا ہے۔ وہ آپ کی خاموشی کی آواز کو سنتا ہے اور آپ کے آنسو ؤ ںکی زبان کو سمجھتا ہے۔ اس سے مانگتے رہیں انشاء اللہ ہماری خواہشیں اوردعائیں ضرورپوری ہونگی۔اسلام میں ‘مایوسی’ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اسلئے کہ ناامیدی کفر ہے۔اور جو نعمتیں تم کو میسر ہیں سب خدا کی طرف سے ہیں۔ پھر جب تم کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے آگے چلاتے ہو ہم انسانوں کو اللہ ہر طرح کا سکون ، مہربانی ، مدد اور رحمت عطا فرماتا ہے۔ ہم دنیاوی آرام حاصل کرنے کے لئے بہت کوشش کرتے ہیں۔لیکن یہ یاد رکھنا چا ہئے یہ تمام مہربانیا ں اس دعا کی وجہ سے ہیں۔ جو ہم کرتے ہیں اور خدا اسے قبول کرتا ہے۔اور اگر کسی بھی قسم کی تکلیف، شر، یا بدقسمتی ہمیں پہنچتی ہے تو خدا سے مدد حاصل طلب کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

وہ خود ہمیں اس کی مدد چاہنے کی ترغیب دیتا ہے .ایسے حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہئے یقیناً ہمیں اس کے سامنے جھکنا چاہئے اور مدد طلب کرنی چاہئے۔اس لئے کہ دعا ہر قسم کی مصیبت کے لئے امرت ہے ۔دعا کو مزید مؤثر بنانے کے لئے، ہمیں کبھی دعا نہیں چھوڑنی چاہئے۔اوراللہ کی ذات سے کبھی نا امید نہیں ہونا چاہئے اسلئے کہ اللہ کی رحمتیں اور عنایتیں لا محدود ہیں۔ ” رسول اللہۖ نے فرمایا کہ”ضرورت کے دوران اللہ سے مدد طلب کرو۔اور ہر طرح کی تکلیف اور دکھ میں اس کی پناہ چاہو۔””عاجزی کا اظہار کرو اور اسے پکارو ،یہی دعا کا منشاء اور لب لباب ہے۔جب بھی کو ئی مومن دعاکرتا ہے تو مندرجہ بالا صورتوں میں اسکی د عا قبول کر لی جاتی ہے۔یا تواسکی دعااسی دنیا میں قبول کر لی جاتی ہے۔ یا پھر اسکا اجر اسے آخرت میں ملے گا۔یا پھر اسکے گناہوں کو اس طرح چھپا دیا جاتا ہے جیسا کہ اس نے ایک بھی گناہ کیا ہی نہیں۔”

 M A Tabassum
M A Tabassum

تحریر:ایم اے تبسم (لاہور)

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mishi Malik
Previous Post معمہ
Next Post ”شریفانہ ”اجتماع
Prof Riffat Mazhar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.