yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

متاثرین والدین کی ہمدردانہ اپیل

Yes 1 Webmaster October 29, 2015 1 min read
Private Schools
Share this:
All Pakistan Private Schools Association
All Pakistan Private Schools Association

تحریر: حامد قاضی
ہمارے ملک پاکستان میں تعلیم کا جو حال ہے اور جو تعلیم کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے جو اس اہم ترین شعبے میں ستم ظریفیاں برتی جارہی ہیں وہ ناقابلِ حد تک قابلِ افسوس اور قابلِ مزمت ہیں ۔ یعنی تعلیم کو ایک شوق نہیں بلکہ ایک بوجھ بنا دیا گیا ہے طالبعلم سکول نہیں جانا چاہتا کیونکہ اس کو سکول جانے کا شوق نہیں ہے اور شوق ذوق سے پیدا ہوتا ہے اور ذوق دلچسپی سے اور دلچسپی ماحول سے پیدا ہوتی ہے اور جو ہمارے تعلیمی اداروں کا ماحول ہے وہ ماحول کم اور ماخول (مذاق)زیادہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے سرکاری تعلیمی ادارے ایسا منظر پیش کرتے ہیں کہ الامان الحفیظ ایسا لگتا ہے جیسے آپ سکول میں نہیں کسی بھوت بنگلہ یا گائے بھینسوں کے باڑے میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔

سرکاری سکولوں کے لئے لاکھوں کے بجٹ اور فنڈز ہونے کے باوجود یہ ان تعلیمی اداروں کے حالتِ زار بہتر کرنے کی بجائے بیوروکریسی اور نوکر کریسی کی ذاتی حالتیں بہتر کرنے میں لگا دیا جاتا ہے ۔ میں نے اپنے پچھلے کالم میں تفصیل کے ساتھ اس موضوع پر روشنی ڈالی تھی اللہ کرے کہ اربابِ اختیار ہوش کے ناخن لے لیں اور مانیٹرنگ کا ایک ایسا نظام وضع کریں جو اس ملک اور قوم کی حالت بدلنے میں معاون ثابت ہو۔میرا اصل موضوع آج سرکاری سکول نہیں بلکہ پرائیویٹ سکول ہیں جو کہ اس بھولی بھٹکی قوم میں تھوڑا بہت شعور اجا گر کرنے کا فریضہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔ اور ہمارے لولے لنگڑے تعلیمی ڈھانچے کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ اور اگر کوئی تھوڑا بہت اقوامِ عالم میں ہمارا مقام ہے تو وہ ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ہی بدولت ہے ۔ تعلیم کی افادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے کیونکہ علم حاصل کرنا ہر انسان کا حق ہے اور علم ہی ہے جس کی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات کے لقب سے نوازا گیا ہے ۔اور علم کو آگے پہنچانا نبیوں کی صفت میں سے ہے۔

اتنی تمحید باندھنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ اس وقت ہمارے ملک میں جو ہوشربا مہنگائی ،اور بیروزگاری کا عالم ہے لوگوں کے پاس کھانے اور سر ڈھانپنے کے لئے بڑی مشکل سے گذر اوقات ہوتی ہے اگر سر ڈھانپتے ہیں تو پائوں ننگے ہو جاتے ہیں اور اگر پائوں ڈھانپتے ہیں تو سر ننگا ہو جاتا ہے صرف ایک سفید پوشی کا بھرم قائم ہے۔

ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا لختِ جگر کسی اچھے سکول میں پڑھے تاکہ اس کو اچھا روزگار ملے اور ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے یہی وجہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پیٹ پر پتھر باندھ کر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کراتے ہیں گھر کے اخراجات ہی پورے کرنے مشکل ہوجاتے ہیں کہ سکول کی فیسیں ، امتحانی اخراجات، سکولوں کے فنگشنز، کتابیں ،یونیفارم،جوتے ،ٹیوشن کی فیسیں ،سکول وین یا رکشہ کے کرائے وغیرہ وغیرہ والدین کی مت مار دیتے ہیں اور انکم انتہائی محدود ہوتی ہے اور جس گھر میں تین سے چار بچے سکول جانے والے ہوں آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ محدود آمدنی والے گھرانے روکھی سوکھی کھا کر ہی پیٹ بھرتے ہوں گے ۔ اور سب سے بڑا مسئلہ جس کے لئے آج آپ سے درخواست کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں وہ ہے گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں کے دوران سکول فیس ادا کرنا کہاں کا انصاف ہے جبکہ سکول بند ہوتے ہیں۔

Private Schools
Private Schools

حالانکہ یہ سکول کی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ وہ نو ماہ جو آمدنی کرتا ہے اس میں سے اساتذہ کو تنخواہیں ادا کرے اور بیچارے والدین کو بھی سال میں تین ماہ کے لئے سکون نصیب ہو اور وہ تین ماہ کی فیس بچا کر بچوں کو کوئی سیرو تفریح وغیرہ کروا سکیں تاکہ جب بچے تین ماہ کی چھٹیوں کے بعد سکول آئیں تو یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم لیں اور ان میں دوسرے بچوں کی چھٹیوں کے دوران سیرو تفریح کی باتیں سن کر کسی قسم کا احساسِ محرومی پیدا نہ ہو۔ اچھی تعلیم اور سستی تعلیم اس قوم کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔

جنابِ صدر! ہم پاکستان کے تمام سکولوں کے طلباء کے والدین آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ ہماری اس درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔ آپکے بچے تو باہر کے ملکوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہونگے مگر ہم سفید پوش لوگ ہیں ہم دکھیاروں نے اسی ملک میں پڑھنا رہنا اور مرنا ہے یہ بچے ہمارے بڑھاپے کا سہارا ہیں تھوڑا بہت پڑھ لکھ کر یہ ہمارا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائیں گے۔ خدارا اس ملک پر اور عوام پر رحم کریں۔آپکی بہت مہربانی ہو گی۔

تحریر: حامد قاضی
ممبر :کالمسٹ کونسل آف پاکستانC.C.P
ای میل: hamidqazi47@gmail.com موبائل: 0323-4362624

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Geeta
Previous Post گیتا اپنے وطن بھارت واپس چلی گئی
Next Post ویانا: منہاج القرآن سنٹر ویانا میں نماز جمعہ کا وقت 13:30 ہو گا
Namaz-e-Juma

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.