yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پورے پاکستان کو علم تھا کہ فیصلہ کیا آئے گا

Web Editor June 13, 2018 1 min read
All Pakistan knew what the decision would come
Share this:

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری قوم کومعلوم تھاکہ شیخ رشید کے کیس کا کیا فیصلہ آنا ہے اس لئے اسے سننا گوارا نہیں کیا، یہ روایت 70سالوں سے چلی آرہی ہے کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو استعمال کئے ہوئے ٹشو پیپر کی طرح باہر پھینک دو ،ملک کے آئین کو توڑنے والا عدالت آتے ہوئے ہسپتال اور پھر کمر درد کا بہانہ بنا کر باہر بھی چلا گیا لیکن اس کو بلایا جارہا ہے اس کا انتظار کیا جارہا ہے ،ڈکٹیٹر نے دو بار آئین توڑا، 60 ججز کو قلم کی ایک جنبش سے نکال باہر کیا ، گھروں میں نظر بند کیا لیکن پھر بھی کوئی بات نہیں، نواز شریف ملک میں آئین و قانونی کی حکمرانی کیلئے مقدمات کا سامنا اور تکالیف برداشت کررہا ہے۔

All Pakistan knew what the decision would comeان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل میںاپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسران کے سامنے پیش ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ جب کسی فیصلے کا علم ہو تو پھر اس پر کسی طرح کی رائے کا اظہار نہیں کیا جاتا ۔ شیخ رشید کے فیصلے سے ساری تصویر واضح ہو جاتی ہے ۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ نواز شریف اسی لئے کھڑا ہے اور مقدمات کا سامنا کررہا ہے اور تکالیف برداشت کر رہا ہے ۔یہ روایت 70سالوں سے چلی آرہی ہے کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو استعمال کئے ہوئے ٹشو پیپر کی طرح باہر پھینک دو لیکن جس ڈکٹیٹر نے دو بار آئین توڑا کمر درد کا بہانہ بنا کر فرار ہو گیا اس نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کر ادئیے ہیں اور ایک فاضل جج صاحب کہہ رہے ہیںکہ آپ تشریف لائیں کوئی آپ کو گرفتار نہیں کرے گا ۔ نواز شریف کے حوالے سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ اس سے جان چھڑانی ہے اور ایک بہانہ بنایا گیا ۔یہ سب کچھ اسکرپٹ کا حصہ اور فکسڈ میچ ہے ، لیکن اس میں کہیں یہ شامل نہیں تھاکہ نواز شریف ڈرنے کی بجائے ڈٹ جائے گا ،اللہ کی ذات کا بھی ایک منصوبہ ہوتا ہے ،ان کی سب منصوبہ بندی فیل ہو گئی ہے اور اب یہ لوگ کبھی دائیں ، کبھی بائیں اور کبھی آگے اور کبھی پیچھے دیکھ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے 120روز دھرنا دیا گیا اور یوٹرن لئے گئے ۔ڈکٹیٹر عدالت جاتے ہوئے ہسپتال جا پہنچا اور پھر کمر درد کا بہانہ بنا کر چلا گیا ۔ اب عدالت اسے بلا رہی ہے انتظار کیا جارہا ہے کہ آپ آ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ووٹ کی عزت مہم میں ہمیں کامیاب کرے کیونکہ ووٹ کی عزت کا وقت آگیا ہے اور کامیابی قریب ہے، میں ملک، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں، ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کو آزادی دی جارہی ہے اور عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتا رہا ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے سوا گزارہ ممکن نہیں، انتخابات ملتوی کرنے یا چالیں چلنے کا وقت گزر گیا، پاکستان جاگ اٹھا ہے اور عوام باشعور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔پی پی 173اور این اے 125کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراض سنے جانے کے موقع پر مریم نواز سے سوالات کئے گئے جس پر ان کے وکلاء کی جانب سے اعتراض کیا گیا تاہم مریم نوازنے اس کے باوجود سوالات کے جوابات دئیے ۔ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ پانی کے بحران سے کیسے نمٹیں گی اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پانی کو محفوظ بنانا بہت ضروری ہے، چھوٹے اور بڑے ڈیمز بننے چاہئیں۔ریٹرننگ افسر نے پوچھا کہ بھارت اور افغانستان سے خارجہ پالیسی کوکس تناظر میں دیکھتی ہیں آر او کے اس سوال پر مریم نواز کے وکلا ء نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔البتہ مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی بنانا پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کا کام ہے، بطور پاکستانی سمجھتی ہوں کہ ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں ہونی چاہیے۔ریٹرننگ افسر نے مریم نواز سے پوچھا کہ دہشتگردی سے متعلق آپ کی کیاپالیسی ہوگی مریم نواز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹ اور پوری قوم کھڑی ہے، تاریخ کے کامیاب آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد دہشت گردی کے خلاف کیے گئے، کوئی اچھا اور برا دہشت گرد نہیں، پہلے قوم اس مسئلے پرتقسیم تھی۔این اے 125کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھی مریم نواز سے سوالات پوچھے گئے ۔۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ حل کیا جانا چاہیے ، چھوٹے اور بڑے ڈیمز بننے چاہئیں۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر حساس مسئلہ ہے اور اس کیلئے دو صوبوں کا اتفاق رائے نہیں۔ اس کی تعمیر کے لئے قومی اتفاق رائے نا گزیر ہے تاکہ کوئی ایشو کھڑا نہ ہو ۔انہوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے کیا پالیسی ہو گی کہ سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کھڑی ہے اور قوم نے اس جنگ میں حکومتاور اداروں کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے سکول سے باہر بچوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں اس پر بہت کام ہوا ہے اور نوے فیصد تک کامیابی ملی ہے۔میں خود بھی اسلام آباد کے سکولوں کے حوالے سے پالیسی میں شامل رہی ہوں اور سابق وزیر اعظم کی معاونت کی ہے۔

حکومتی کاوشوں پر عالمی اداروں کی حوصلہ افزا رپورٹس بھی موجود ہیں۔ توانائی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ گزشتہ حکومت کے آنے سے قبل ملک میں بجلی کی پیداوار کی استعداد 10 سے 11ہزار میگا واٹ تھی اور اب نگران حکومت کے وزرا کی حالیہ پریس کانفرنس کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 سے 24ہزار میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار 21سے 21ہزار میگا واٹ ہے ۔حالیہ لوڈ شیڈنگ کی جو وجوہات سامنے آئی ہیں اس میں پن بجلی سے بجلی کی پیداوار میں کمی اور کچھ پاور پلانٹس کا بند ہونا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The trend of running a motorcycle in Saudi women, the perception of permission
Previous Post سعودی خواتین میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان ،اجازت کی متمنی
Next Post الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کردی
The Election Commission of Pakistan again rejected MML registration request

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.