yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کرپشن الزامات بے بنیاد قرار۔۔۔!!! نیب نے تمام کیسز بند کریئے، پیپلز پارٹی والوں کو خوشخبری سُنا دی گئی

MH Kazmi November 6, 2019 1 min read
Share this:

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر امانت اللہ سمیت پانچ انکوائریوں کی منظوری دیتے ہوئے رکن اسمبلی حنا ربانی کھر ،غلام ربانی کھر اور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے عوام کو ان کی نشاندہی کے ساتھ ریگولیٹرز کو اپنا قانونی کردار بروقت ادا کرنا چا ہیے،

ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ، نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 71 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈکامیابی ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹبلٹی نیب ،ڈی جی آپریشن نیب ، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں) 5)انکوائریوں کی منظوری دی گئی ۔جن میں احمد نواز چیئرمین،حمید اکبر خان سابق ضلعی ناظم بھکر، امانت اللہ خان سابق رکن صوبائی اسمبلی

/سابق وزیر محکمہ آبپاشی اور دیگر، اختر حسین،مقصود احمد،احسن سرور بٹ اور دیگر، میسرز ملت ٹریکٹر،سکندر مصطفی خان اور دیگر، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ پی پی ایل کے افسران واہلکاران، وزات پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورس کے افسران واہلکاران، میسرز یونائٹیڈانرجی گروپ لمیٹڈ ،حبیب اللہ خان (قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ) اور دیگر، این ٹی ڈی سی کے افسران و اہلکاران اوردیگرکے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںسی ڈی اے کے افسران واہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سلطان گل اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کارروئی کیلئے ایف آئی اے جبکہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اسلام آباد کے افسران واہلکاران و دیگرکے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروئی کیلئے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ایاز خان نیازی سابق چیئرمین نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے جبکہ میاں امتیازسابق رکن قومی اسمبلی،چوہدری محمد منیراوردیگر، غلام ربانی کھرسابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر، حناء ربانی کھر سابق وزیراور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 71 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ

طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈکامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی شاندا ر حکمت عملی کو سراہا ہے جو پاکستان کے ساتھ ساتھ نیب کیلئے ایک اعزازکی بات ہے۔نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن میں 105 میگاکرپشن کے مقدمات میں معزز احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصدہے ۔نیب نے 41 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام ، 15 میگا کرپشن مقدمات میں انکوائری اور18 میگاکرپشن مقدمات میں انوسٹی گیشنزجاری ہیں۔نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 610 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔چئیرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے ۔نیب بزنس کمیونٹی کا احترام کرتاہے۔بزنس کمیونٹی کے قانون کے مطابق مسائل کے حل کیلئے نیب کی کاوشوں کو فیڈریشن آف چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری پاکستان کے صدر دارو خان اچکزئی نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مضاربہ/مشارکہ کے 44 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے عوام کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے عوام کو ان کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ریگولیٹرز کو اپنا قانونی کردار بروقت ادا کرنا چائیے ۔انہوں نے کہاکہ اخبارات اور الیکٹر انک میڈیا کو بھی ہاوسنگ سوسائٹیزکی اشتہاری مہم کی تشہیر کرنے سے پہلے چند ضروری چیزیں جن میں ہاوسنگ سوسائٹی کی منظوری ،  این او سی  اور لے آوٹ پلان کی منظوری شامل ہیں کا جائزہ لینا چائیے کیونکہ بعض ہائوسنگ سوسائٹیز مبینہ طور پر صرف کاغذوںمیں موجود ہوتی ہیں اور انہوں نے متعلقہ ریگولیٹرز سے منظوری نہیں لی ہوتی ۔اس کے باوجود وہ مبینہ دھوکہ دہی اور پرکشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام کی عمربھر کی کمائی لوٹنے کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے تما م ریگولیٹرز جن میں ایل ڈی اے ، سی ڈی اے ، آر ڈی اے ، بی ڈی اے ، پی ڈی اے، ایم ڈی اے، آئی سی ٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگرز کو ہدایت کی کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کی لسٹیں نہ صرف ریگولیٹرز اپنے اداروں کی ویب سائٹ پر آویزاںکریں بلکہ غیر قانونی سوسائٹیز کے بارے میں عوام کو بروقت ا نتباہ کیا جائے تاکہ وہ مبینہ طور پردھوکہ دہی اور پرکشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام کی عمربھر کی کمائی لوٹنے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کے جھانسے میں نہ آئیں ۔انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹرجنرلز کو ہدایت کی کہ وہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز قانون کے مطابق منظقی انجام تک پہنچائیں اور ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے کیونکہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں کر رہاہے۔

All, cases, against, Pakistan, Peoples, Party, closed, breaking, news, from, NAB

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
pensioners, have, good, news, zulfi bukhari, announced, that, pensions, will, be, increased, to, 15000, instead, of, 6000, rupees
Previous Post پنشن6500 کی بجائے 15 ہزار روپے ماہانہ۔۔۔!!! حکومت نے غریب پنشنرز کو بڑا سرپرائز دے دیا
Next Post شہباز شریف (ن) لیگ کو اس لیے دھرنے کا حصہ نہیں بنا رہے کیونکہ ۔۔۔۔۔۔ تجزیہ کار سلمان غنی نے اصل کہانی بیان کر دی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.