yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

زندہ سیاستدان، مردہ عوام

Yes 2 Webmaster January 8, 2016 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : میر شاہد حسین
”بہت دن ہوئے آپ دکھائی نہیں دے رہے، کہاں غائب ہیں؟”” اﷲ کا شکر ہے کہ میں ابھی مسنگ پرسنز (missing persons)میں شامل نہیں ہوا، لیکن ہوں تو عوام ہی دکھائی کیسے دوں گا آپ کو؟” ”مجھے لگا کہ آپ بھی الیکشن جیت گئے ہیں اسی لیے غائب ہیں۔” ”الیکشن لڑنے والے جیتیں یا ہاریں دونوں صورتوں میں پھر دکھائی نہیں دیتے۔” ”جیت کر تو سمجھ میں آتا ہے کہ اب کام کرنے ہوں گے اس لیے غائب ہوتے ہیں لیکن ہار کر کیوں غائب ہوجاتے ہیں؟” ”وہ اس لیے کہ انہوں نے جو اخراجات کیے ہیں اب وہ کون بھرے گا ۔ جیت جاتے تو عوام سے سود سمیت نکلوا لیتے لیکن اب ہار کر عوام کو کیا منھ دکھائیں۔” ” عمران خان نے ٹھیک کہا تھا کہ یہ سال الیکشن کا سال ہوگا۔

ابھی تک ملک میں الیکشن کہیں نہ کہیں ہو ہی رہے ہیں۔” ” وہ ملکی انتخابات کو شفاف نہیں مانتے لیکن انٹرا پارٹی الیکشن ضرور شفاف کروا ئیں گے۔” ” اس طرح نواز شریف صاحب نے بھی ٹھیک ہی کہا تھا کہ 2018تک بجلی نہیں جائے گی۔ کیونکہ بجلی ہوگی تو جائے گی ناں۔” ” سیاستدان بھی کبھی بھلا غلط کہہ سکتے ہیں۔ غلط تو عوام کہتے ہیں فلاں زندہ ہے، اور فلاں زندہ باد۔ ” ”اسی لیے سیاستدان زندہ ہیں اور عوام مردہ ہے۔” ”سنا ہے آئندہ تین سال میں بیس لاکھ خاندانوں کو چالیس ارب کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔” ”سنی سنائی باتوں پر زیادہ کان مت دھرا کرو۔”

” ملک کو قرضوں پر چلانے والے عوام کو بھی قرضوں پر چلانا چاہتے ہیں۔بھلا اس طرح بھی کوئی ترقی کرتا ہے؟” ” ویسے میں نے آج تک محلہ میں کسی غریب کو قرضہ لے کر ترقی کرتے نہیں دیکھا۔ترقی ہمیشہ اپنی چادر کے اندر پاؤں رکھ کرہی ہوتی ہے۔” ”بہرحال اس طرح ملک میں ترقی ہونہ ہو لیکن ووٹ میں ترقی ضرور ہوجائے گی۔” ”قرض سے یاد آیا طاہر القادری صاحب نے بھی فرمایا ہے کہ شہداء کا خون قرض ہے اور وہ بدلہ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔” ” اسی لیے وہ اب آگے نہیں بڑھ رہے کہ بادل نخواستہ دھرنے کی طرح پیچھے نہ ہٹنا پڑ جائے۔”

”ویسے انہیں کہا کس نے تھا کہ وہ قرضہ دیں جب پتا بھی ہے کہ قرضہ واپس کرنے کے لیے نہیں ہوتا۔” ”یہی بات تو زرداری صاحب بھی ایک عرصہ سے سمجھا رہے ہیں۔لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی اسی لیے وہ دل برداشتہ ہو کر ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔” ”جب سے یہ غائب ہوئے ہیں ان کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کا عدالتی ریکارڈ بھی غائب ہو گیا ہے۔” ”لگتا ہے جاتے ہوئے اثاثہ جات لے کر جانے تھے لیکن وہ غلطی سے عدالتی اثاثہ جات کا ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔”

” اسی لیے تو ان کا فرمانا ہے کہ وہ کسی فرد یا ادارے کو زبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔” ” تو پھر کیا طشت میں رکھ کر پیش کریں گے جس طرح انہیں بے نظیر کی شہادت کے بعد ملا ہے!!” ”اقتدار چیز ہی ایسی ہے اس پر جو بھی آتا ہے قابض ہوجاتا ہے۔ پھر ہٹنے کا نام ہی نہیں لیتا۔” ”یہ آخر قبضہ مافیا سے ہماری جان کب چھوٹے گی؟” ” جب عوام جاگے گی لیکن جہاں مرنے والے سیاستدان زندہ ہوجائیں وہاں عوام مردہ ہوجاتی ہے۔”

Mir Shahid Hussain
Mir Shahid Hussain

تحریر : میر شاہد حسین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pen
Previous Post قسم ہے قلم کی
Next Post شاہ بانو میر کو جیو اردو کی طرف سے کالم نگارہ کا ایوارڈ دیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وقار النساء
Shahbano Mir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.