yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

علی ظفر ہراسانی کیس: میشا شفیع کی شامت آگئی ، کب کیا ہونیوالا ہے ؟

MH Kazmi December 20, 2019 1 min read
ALI ZAFAR, HARRASMENT, CASE, MESHA SHAFI, IN, TROUBLE, LEAGALLY
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)علی ظفر جنسی ہراسانی کیس میں فیڈرل انویسٹی گیش ایجنسی سائبر کرائم نے معروف گلوکارہ میشا شفیع کو طلب کر لیا۔میشا شفیع نے معروف گلوکار فلم اسٹار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور الزام تراشی کے خلاف علی ظفر نے ایف آئی اے

میرے والد نشئی تھے ،والدہ نے انہیں میری اور اپنی جان بچانے کے لیے قتل کیا تھا ؟ نامور اور خوبصورت ترین اداکارہ کا دبنگ اعتراف

کو درخواست دی تھی کہ میشا شفیع کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح اور ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔گلوکار کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاہور اور کراچی کے مختلف فنکاروں کو بھی طلب کیا تھا جنہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس حوالے سے اپنے بیانات بھی قلمبند کرا دیئے تھے۔ علی ظفر کی درخواست پر ہی میشا شفیق کو طلب کیا گیا ہے۔ میشا شفیع بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔واضح رہے کہ میشا شفیع رواں کے شروع میں اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔2006 میں نیویارک سے شروع ہونے والی’’می ٹو‘‘ مہم نے جہاں دنیا بھر میں ایک تحریک کی صورت اختیار کرلی وہیں پاکستان میں بھی اس مہم کے تحت بہت ساری خواتین سامنے آئیں اور اپنے ساتھ ہوئے ہراسانی کے واقعات سے پردہ اٹھایا۔می ٹو مہم سے قبل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کبھی کھل کر اپنے ساتھ ہوئے ہراسانی کے واقعات پر بات نہیں کی تھی تاہم پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے جب جنسی ہراسانی کے واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پر اظہار رائے کیا تو دیگر فنکاراؤں کو بھی ہمت ملی اور انہوں نے بھی اپنے ساتھ ہوئے واقعات نہ صرف لوگوں کے ساتھ شیئر کیے بلکہ جنسی ہراسانی کی کڑی الفاظ میں مذمت کی۔ آئیے دیکھتے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعات جو بہت مقبول ہوئے۔

میشا شفیع:اپریل 2018 میں میشا شفیع نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ انہیں گلوکار واداکار علی ظفر نے کئی بار مختلف مواقعوں پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ یہ کیس پاکستان میں اتنا مقبول ہوا کہ تقریباً دو سال گزرنے کے باوجود آج بھی میڈیا اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر کوریج دیتا ہے۔ میشا شفیع کے سامنے آنے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی دیگر خواتین کو بھی ہمت ملی اور انہوں نے بھی اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کے متعلق سوشل میڈیا پر کھل کر اظہار کیا۔فریحہ الطاف:پاکستان کی نامور کوریوگرافر، اداکارہ ، ماڈل، سماجی کارکن اور ایونٹ مینجمنٹ کی سی ای او فریحہ الطاف بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار رہ چکی ہیں۔ فریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہوئے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں سب سے پہلے ان کے گھر میں کام کرنے والے باورچی نے ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔فریحہ الطاف نے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو بتایا تو انہوں نے باورچی کو سزا تو دی لیکن انہیں اس معاملے پر اپنا منہ رکھنے کے لیے کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایسا نہیں تھا کہ اس پر خاموشی اختیار کی جاتی۔نادیہ جمیل:نادیہ جمیل کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن آج ان کا نام خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے والی سرفہرست خواتین میں لیا جاتا ہے۔ نادیہ جمیل نے اپنے ساتھ ہوئے واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں

ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں۔سب سے پہلے انہیں قرآن کی تعلیم دینے والے قاری صاحب نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، پھر ان کے گھر کے ڈرائیور نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی مواقعوں پر انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔ایمان سلیمان:فیشن ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان می ٹو مہم کی سپورٹر ہیں اور اسی مہم کے تحت انہوں نےبھی اپنے ساتھ ہوئے ہراسانی کے واقعے کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ ایمان سلیمان نے میشا شفیع کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔حریم شاہ:ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے عوامی مقام پر اپنے ساتھ ہونےو الے نارواسلوک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تقریب کے دوران انہیں مقامی افراد کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔ حریم شاہ نے می ٹو کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں کیسے کیسے بے شرم لوگ ہوتے ہیں۔بعد ازاں حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ دبئی کی ایک تقریب میں پاکستانی مردوں نے انہیں نہ صرف ہراسانی کا شانہ بنایا بلکہ انہیں دھکے بھی دئیےکیا آپ اپنی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں؟عائشہ عمر:نامور اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا تھا کہ انہیں بھی کام کے دوران ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اپنے ساتھ ہوئے واقعے کے بارے میں سب کے سامنے بات کرسکیں۔ تاہم انہوں نے میشاشفیع کی جانب سے اٹھائے جانےو الے قدم کی تعریف کی۔متیرا:وی جے اور ماڈل متیرا اپنے لباس اور انداز کی وجہ سے ہمیشہ ہی لوگوں کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ شوبز میں کام کے دوران انہیں کئی لوگوں نے ہراساں کیا۔ اس کے علاوہ ان کے بولڈ اسٹائل کے باعث کئی بار انہیں بے عزتی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ALI ZAFAR, HARRASMENT, CASE, MESHA SHAFI, IN, TROUBLE, LEAGALLY

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I, WAS, THROWN, OUT, OF, HOUSE, NOT, SENT, TO, ANYOTHER, ATAA ULLAH ESSA KHILWI
Previous Post میں گھر سے بھاگا نہیں تھا نکالا گیا تھا ۔۔۔۔۔ کئی دہائیوں بعد عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنا دل کھول کر مداحوں کے سامنے رکھ دیا
Next Post ابرار الحق کے نئے گانے ‘چمکیلی‘ کی شامت ۔۔۔۔۔ کس بات کو بنیاد بنا کر معاملہ عدالت میں پہنچا دیا گیا ؟ جانیے
SONG, OF, CHAMKEELI, BY, IBRARUL HAQ, GOT, PUNISHED, CASE, IS, IN, COURT

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.