yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

علی اشرف فاطمی کے ہاتھ سے دربھنگہ ٹائمز کے ناول نمبر کا اجرا

F A Farooqi May 29, 2016 1 min read
Darbhanga Times Ijra
Share this:
Darbhanga Times Ijra
Darbhanga Times Ijra

دربھنگہ: دربھنگہ سے شائع ہونے والے سہ ماہی ادبی جریدہ ‘دربھنگہ ٹائمز’ کا تازہ شمارہ ناول نمبر کے طور پر منظر عام پر آچکا ہے۔ گزشتہ روز اس شمارہ کا اجرا سابق وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند علی اشرف فاطمی کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔اس موقع پر دربھنگہ ٹائمز کے مدیر ڈاکٹر منصور خوشتر، بزرگ شاعر پروفیسر عبد المنان طرزی، معروف ناقد ڈاکٹر احسان عالم، نوجوان افسانہ نگار مجیر احمد آزاد،نوجوان صحافی فردوس علی اور عرفان احمد پیدل کے علاوہ درجنوں لوگ موجود تھے۔ رسم اجرا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی اشرف فاطمی نے ناول نمبر کی اشاعت پر دربھنگہ ٹائمز کے مدیر ڈاکٹر منصور خوشتر کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ منصور خوشتر کے خلوص، محنت اور ادب کے تئیں ان کے جنون کا ہی نتیجہ ہے کہ دربھنگہ جیسے چھوٹے شہر سے نکلنے والا یہ رسالہ آج عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ جناب فاطمی نے کہا کہ انہوں نے رسالہ کی مشمولات کا جائزہ لیا اور ابھی سرسری طور پر چند ایک مضامین اور کچھ انٹرویوز پڑھے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رسالہ کو ملک و بیرون ملک کے کئی بڑے ادیب اور دانشوروں کاقلمی تعاون حاصل ہے۔ بلاشبہ یہ ایک دستاویزی رسالہ ہے اور میں یہ وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جب کبھی اردو ناول کی سمت و رفتار پر گفتگو ہوگی ‘دربھنگہ ٹائمز ‘ کے ناول نمبر کا تذکرہ حوالہ کے طور پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ‘دربھنگہ ٹائمز’ کا گزشتہ شمارہ (افسانہ نمبر) بھی علمی و ادبی حلقے میں موضوع گفتگو رہا تھا۔ جناب فاطمی نے کہا کہ ‘دربھنگہ ٹائمز’ نے نہ صرف بہار بلکہ ہندوستان کے معیاری ادبی رسائل میں اپنی شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ رسالہ پابندی کے ساتھ شائع ہوتا رہے گا۔

اس موقع پر رسالہ کے مدیر ڈاکٹر منصور خوشتر نے عالمی سطح پر رسالہ کی پذیرائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے ملنے والے تہنیتی پیغامات اور لوگوں کی محبت ہی ان کا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب اردو رسائل کے مدیران اس بات کا شکوہ کرتے ہیں کہ رسالہ فروخت نہیں ہوتا ‘دربھنگہ ٹائمز’ کی اشاعت سے قبل ہی اس کی آدھی سے زیادہ کاپیاں بک کر لی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس رسالہ کو مزید بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ بزرگ شاعر پروفیسر عبد المنان طرزی نے اپنے منظوم تہنیتی پیغام کے توسط سے رسالہ کی اشاعت کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے جواں سال ادیب اور رسالہ کے مدیر ڈاکٹر منصور خوشتر کی محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج زبان و ادب کو ایسے ہی متحرک اور فعال نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے معیاری رسالہ کی اشاعت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

دربھنگہ شہر سے تعلق رکھنے والے معروف ناقد ڈاکٹر احسان عالم نے بھی اس موقع سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا معیاری رسالہ کی اشاعت پر ڈاکٹر منصور خوشتر کو مبارکباد پیش کی۔ نوجوان افسانہ نگار مجیر احمد آزاد نے کہا کہ ‘دربھنگہ ٹائمز’ کا ناول نمبر ایک تاریخی کارنامہ ہے ۔ ناول تنقید کے حوالے سے کام کرنے والے دانشوروں اور ریسرچ اسکالرز کے لیے یہ شمارہ کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ نوجوان صحافی فردوس علی اور عرفان احمد پیدل نے منصور خوشتر کی ادبی صحافت کی ستائش کی اور کہا ہے کہ ‘دربھنگہ ٹائمز’ کی اشاعت اور کامیابی نے ایک بار پھر پوری دنیا کی توجہ بہار کی جانب مبذول کرا دی ہے۔ شرکاء نے رسالہ کی مسلسل اشاعت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
International Tournament Tent Pegging
Previous Post بارسلونا (نمائندہ خصوصی): اوسلو ٹینٹ پیگنگ کلب کے زیر اہتمام 5جون کو اوسلو ناروے میں انٹرنیشنل نیزہ بازی کا ٹورنامنٹ منعقد ہو گا
Next Post رب کعبہ کا فرمان ہمارے نام انتہائی سبق آموز رکوع
Quran

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.