yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

ہاؤسنگ اسکینڈل کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

MH Kazmi April 9, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ’ججوں کو بدنام‘ کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) سے وضاحت طلب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حزب اختلاف اور سابق ہاوسنگ وزیر اکرم خان درانی کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق نیب کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ نیب نے اکرم خان درانی کے خلاف گزشتہ برس جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے تھے۔سابق ہاوسنگ وزیر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے دائر کی تھی۔جب چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل آئی ایچ سی کے ڈویژن بینچ نے ضمانت کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع کی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اکرم خان درانی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے کے بعد یہ درخواست غلط ثابت ہوگئی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے عدالت سے معاملہ اسی کے مطابق نمٹانے کی درخواست کی۔17 مارچ کو جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیے تھے کہ نیب نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں آئی ایچ سی کے کچھ ججوں کے ساتھ دیگر جوڈیشل افسران کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے ججوں کو بدنام کرنے اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے رپورٹ کو خفیہ رکھنے کی نیب کی درخواست پر بھی برہمی کا اظہار کیا تھا اور یہ بھی ریماکس دیے کہ ججوں کو بلیک میل کرنے کی غرض سے یہ کسی تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔بینچ نے نیب سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر بیورو کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی رضامندی سے رپورٹ تیار کی گئی ہو تو وہ عدالت کو آگاہ کریں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب خان نے تاہم عدالت کو آگاہ کیا کہ اس معاملے میں تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا، تفتیش کسی دوسرے افسر کو سونپی گئی ہے۔انہوں نے آئی ایچ سی بینچ کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ واپس لے لیے گئے ہیں اس معاملے کو نمٹانے کی درخواست کی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ چونکہ ججوں کے نام نیب کی رپورٹ میں شامل کردیے گئے ہیں لہذا بینچ اس کیس کی تفصیلات پر غور کرے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم نے کوئی غلط کام کیا ہے اور ہمیں قوائد کے خلاف گھر الاٹ ہوئے ہیں تو ہم بھی جوابدہ ہیں۔2015 میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے مبینہ طور پر آئی ایچ سی کے عدالتی افسران اور عملے کو سرکاری رہائش گاہوں کی سب سے بڑی جگہ الاٹ کی تھی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست ضمانت ختم کرنے کے لیے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بینچ نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ وہ تفتیشی افسر کی رپورٹ پیش کرے اور اس کیسز کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راجہ انعام آمین منہاس نے کہا ہے کہ نیب نے عدلیہ کی ساکت خراب کرنے کے لیے من گھڑت رپورٹ تیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس من گھڑت رپورٹ کے پیچھے نیب کے چیئرمین کے ساتھ دیگر عہدیداروں کا عمل بدانتظامی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے وکلا عدلیہ کو نشانہ بنانے کے اس فعل پر ناراض ہیں اور ایک مناسب فورم کے سامنے نیب کے چیئرمین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post خبردار! کرونا سے حفاظتی کٹس میں ملبوس ڈاکٹرز بھی بچ نہیں پاتے، کووڈ 19 کے شکار افراد کس وقت اس وائرس کو آگے منتقل کرتے ہیں؟
Next Post پاکستان کی کورونا وائرس پر بھارتی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں عدم شرکت

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.