yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایئر بلیو، طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے، سپریم کورٹ

Web Editor May 13, 2018May 13, 2018 1 min read
Air Blue should pay compensation to victims of plane crash, Supreme Court
Share this:

کراچی: سپریم کورٹ نے نجی ایئرلائن ’ایئر بلیو‘ کو 2010 میں ہونے والے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

Air Blue should pay compensation to victims of plane crash, Supreme Courtچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران ایئربلیو کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) جنید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا، تاہم وہ اس کے بارے میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جس پر چیف جسٹس نے ان کی سرزنش کی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جب پائلیٹس کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا تھا تو اس وقت ایئربلیو طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ انہیں نجی ایئر لائن کی جانب سے معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود لواحقین کو اب تک معاوضے کی رقم ادا نہیں کی گئی جبکہ نجی ایئر لائن کو ہر مسافر کے اہلِ خانہ کو 50 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 28 جولائی 2010 کو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 147 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایئربلیو کو ہدایت جاری کی کہ وہ عدالت میں لواحقین کو ادا نہ ہونے والے چیک جمع کرائیں اور ہلاک ہونے والوں کی مکمل فہرست بھی سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر میں جمع کرائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کو 2012 میں ہونے والے بھوجا ایئر کے طیارہ حادثے کے حوالے سے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جس کے حوالے سے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک کے رشتہ دار نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں جوڈیشل انکوائری کی جاچکی ہے جس نے اسے ایک حادثہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں بھوجا ایئرلائن کے مالک اور حادثے کے ذمہ دار دیگر افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا لیکن پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اس کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ہدایت دی کہ وہ مقامی ایئر کے عملے کی ڈگریوں کو ان کی متعلقہ جامعات سے تصدیق کروا کر 15 روز میں عدالت میں پیش کرے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
France: One killed in a terrorist attack ' many injured
Previous Post فرانس: ’دہشت گردی کے حملے‘ میں ایک ہلاک متعدد زخمی
Next Post شمالی کوریا کا اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان
North Korea announces destruction his nuclear installations

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.