yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

زراعت ۔ کسان تباہ۔۔۔۔ ذمہ دار کون۔۔۔۔؟

Yes 2 Webmaster February 20, 2016 1 min read
Agriculture main
Share this:
Agriculture main
Agriculture main

تحریر: محمد ریاض پرنس
بلا شعبہ زراعت پاکستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ لیکن گزشتہ چند سالوں سے فصلوں کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات اور زرعی کپاس ،دھان ،گنا،آلو،گندم ،مونجی،مکئی اور دوسری فصلوں کے کم نرخوں کی وجہ سے آج کسان پریشان ہے اور اس سے وابستہ تمام افراد حکمرانوں کی بے حسی، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی نظر اندازی کے باعث تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ جب سے پاکستان وجود میں آیا اس وقت پاکستان کی زراعت کی پوزیشن 53 فیصد تھی ۔جو اب حکمرانوں کی نظر ہوتے ہوئے 21 فیصد رہ گئی ۔ پاکستان کے حکمرانوں اور سرمایہ کاروں نے زراعت کے شعبہ کی طرف دھیان نہیں دیا۔ کیا یہ حکمران نہیں جانتے کہ اگر سب سے بڑی معشیت زراعت تباہ ہو جائے گی تو ملک ترقی کیسے کرے گا۔ پاکستان کا تقریباً 80 فیصد رقبہ قابل کاشت ہے لیکن اس میں سے محض 20 سے 43 فیصد رقبے پر کاشت ہو رہی ہے ۔زرعی ملک پاکستان کی سابقہ اور موجودہ حکومتوں کا عالم یہ رہا ہے کہ ملک کی غذائی ضروریات کو ملکی وسائل سے پورا کرنے اور کاشت کا رقبہ بڑھانے کی بجائے اربوں روپے کا زرمبادلہ خرچ کر کے امپورٹ کیا جا رہا ہے ۔پاکستانی حکمرانوں اور زرعی ملک کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہو سکتی ہے ۔کہ ہمسایہ ملک بھارت سے ہم نے ایک سال میں 15ارب کا ٹماٹر منگوایا ہے ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ کیاہمارے کسان ٹماٹر کاشت نہیں کر سکتے یا پھر پاکستانی حکمرانوں کو پاکستانی ٹماٹر پسند نہیں ۔ بہت افسوس ایسے حکمرانوں پر جو ایسی منصوبہ بندی کرتے ہیں پاکستان میں تمام فصلوں کو کاشت کرنے کے وسائل موجود ہیں مگر ہمارے حکمرانوں کو اپنے دیس کی فصلوں اور کسانوں سے محبت نہیں ہے ۔ یہ حکمران غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر یہ حکمران کسانوں کو تمام فصلوں اور سبزیوں پر سبسڈی دیں تو پاکستان زرعی لحاط سے دنیا کا سب سے بہترین ملک بن سکتا ہے ۔ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دوسرے ملکوں سے لائی جانے والی اشیاء کو ڈیوٹی فری کر دیا جاتا ہے ۔ جس سے ملک کو بہت سا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔

کاشت کار تنظیموں کے دھرنوں کے اثر سے حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے اور شعبہ زراعت سے وابستہ 67 فیصد آبادی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے 341 ارب پر مشتمل کسان پیکج کا اعلان کردیا ۔لیکن وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔بہت سی سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاست چمکانے کے لئے اپنی تقریروں میںاور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے اس پیکج کی بھر پور مخالفت کی تھی ۔ یہ سیاسی جماعتیں بھی نہیں چاہتی کہ کسان کا فائدہ ہو سکے ۔ وزیر اعظم نے دھرنوں اور کسانوں کی سختہ حالی کو دیکھ کر کسان پیکج کا اعلان تو کر دیا مگر دوسری سیاسی جماعتوں سے یہ پیکج ہضم نہیں ہو سکا۔ اس سے ثابت یہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں موجود تمام سیاستی جماعتیں صرف کسانوں کے ساتھ ہیں مگر جب ان کے فائدہ کی کوئی بات ہو تی ہے تو یہ اس کے خلاف ہو جاتے ہیں ۔سیاسی جماعتوں میں یہ دوغلا پالیسی کب ختم ہو گی ۔ اور کب کوئی کسانوں کے بارے میں سوچے گا۔

اگر ہم نے اپنے کسانوں اور زراعت کے شعبہ کو بچانا ہے تو زراعت کے شعبہ کو ترقی دینے کے ٹھوس پالیسیز کی ضرورت ہے۔ جس سے کسان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کی جا سکے ۔جس سے کسان کو بچایا جا سکے ۔جس سے کسانوں کے گھروں کو دوبارہ شادباد کیا جا سکے۔ جس کسانوں کے بجھے چہروں پر دوبارہ رونق آسکے۔ایسی پالیسیز بنائی جائیں جس سے کسان کو زیادہ سے زیادہ رلیف مل سکے ۔کسانوں کو اس کی فصل پر سبسڈی دی جائے جس سے کسان اپنی پیداوار کو بڑھا سکے ۔ کیونکہ اگر کسان کو رلیف ملے گا تو شعبہ زراعت بھی ترقی کرے گا۔شعبہ محکمہ زراعت کے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو اپنی سروسز فراہم کریں اور کسانوں کو زیادہ پیداوار بڑھانے کے لئے ان کی معاونت کریں ۔اور کسانوں کی فصل کا معائنہ کریں اور ان کو اچھی اور معیاری ادویات کا استعمال بتائیں ۔تاکہ ان کی فصل کیٹرے مکوڑے،اور سنڈیوں سے بچ سکے۔اور پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔ اگر اسی طرح منصوبہ بندی نہ کی گئی تو زراعت کا شعبہ تباہ ہو جائے گا۔جس سے پاکستان کی زرعی ترقی کا نقصان ہو گا۔ اور کسان کی بھی ترقی نہیں ہو سکے گی۔

اگر ان کو بچانا ہے تو ان کے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے شعبہ زراعت اور کسان دونوں کو بچایا جا سکے۔آج کسان اور زراعت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔ ان کو بچانے کے لئے حکومت کیامنصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس شعبہ کو بچانے کے حکومت کو سنجیدہ طور پر کچھ نہ کچھ کرنا ہو گا۔ ورنہ یہ کسان تو پہلے ہی مر رہا ہے کہیں یہ محکمہ اور اس کے نمائندے بھی سڑکوں پر نہ آجائیں ۔اگر یہ محکمہ اور کسان خوشحال نہیں ہوتے تو اس کی ذمہ داری کس پر ہوگی ۔ اگر ان کو نہ بچایا گیا اور ان کو وسائل میسر نہ کیے گئے تو ان کی تباہی کی ذمہ داری حکومت اور حکومتی نمائندوں پر ہو گی ۔خدارا ہمارے ملک کے کسانوں کی حالت پر رحم کرو اور ان کو خوشحال بنانے کے لئے کچھ اقدامات کرو۔

Riaz Prince
Riaz Prince

تحریر: محمد ریاض پرنس
03456975786

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post کرپشن فری پاکستان کیسے ممکن ہے
Next Post کیوی کپتان برینڈن مکولم نے اپنا آخری ٹیسٹ یادگار بنادیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.