yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

7 ستمبر ختم رسالت کے محافظوں کا دن

F A Farooqi September 7, 2016 1 min read
kalma
Share this:
6th September Pak Army
6th September Pak Army

تحریر: محمد جواد خان
6 ستمبر 1965 کا دن افواج ِ پاکستان کے ساتھ پوری پاکستانی عوام کی آزمائش کا دن تھا جس آزمائش پر ثابت قدم رہتے ہوئے پاک فوج کے زندہ دل نوجوانوں نے ہمت و حوصلے سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اس انداز میں دیا تھا کہ ان کے کھانے کے دانت تک توڑ کر ان کے ہاتھوں میں دے دیئے تھے ۔ اسی طرح 7ستمبر 1974 کا وہ دن جب دفاعیان ِ ختم رسالت نے قادیانیت کے منہ پر اس زور سے طمانچہ مارا کہ رہتی دنیا تک یہ تاریخ بن گیا کہ کوئی بھی آئندہ کھل کر معاذ اللہ ، ثم معاذ اللہ نبوت کے درجے کا دعویٰ تک کرنے کا خیال بھی نہیں کرے گا۔

تاریخ ڈھونڈے کی ثانی محمد ۖ ارے ثانی تو دور سایہ نہ ملے گا ہم مسلمان اور ہمارا ایمان مکمل ہی تب ہوتا ہے جب ہمارا عقیدہ و ایمان اس بات پر متفق ہو اور ہم دل سے اس حق کو بیان کر رہے ہوں کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد عربی ۖ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔دنیا ِ عالم میں دین اسلام آخری دین، قرآن مجید آخری آسمانی کتاب، شریعت محمدی ۖ آخری شریعت اور امت محمدی ۖ آخری امت ہے نہ اس کے بعد کوئی نبی آ سکتا ہے اور نہ کوئی نئی شریعت نافذ ہو سکتی ہے، آیا ت ِ قرآنی ، احادیث نبوی ۖ ، فرمودات ِ صحابہ اکرام رضوان اللہ اجمعین، اور تعلیمات ِ اولیائے اللہ رحمتہ اللہ علیہ سب میں ایک ہی عقیدہ بار بار بیان کرتے ہوئے عقیدہ ختم ِ نبوت کو زندہ جاوید کیا گیا ہے کہ مسلمان ہونے کے لیے اولین شرط ہی عقیدہ ختم نبوت ہے۔۔۔ وگر نہ دیگر کچھ ۔۔۔کچھ نہیں ۔۔۔ماسوائے خاک ۔۔۔

Mirza Ghulam Ahmad Qadiani
Mirza Ghulam Ahmad Qadiani

مرزا غلام احمد قادیانی اس فتنے اور بد بخت شخص کا نام ہے جس کا ظاہر بدصورت اور باطن بددین تھا، یہ انگریز سرکار کے سایہ رحمت تلے پلنے والا وہ شخص تھا جس نے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کا امتحان لینے کے لیے نبوت کا دعویٰ اس لیے کیا کہ مسلمانوں کو شدید جھٹکا دے سکے مگر وہ اس بات سے انجان تھاکہ میرے اس جھوٹے دعویٰ کے بعد ہر شخص ایک ہی نعرہ لگانے شروع ہو جائے گا کہ “کہہ دو گستاخ مصطفی ۖ کو ۔۔۔ان پے مر مٹنے کا جذبہ آج بھی زندہ ہے”۔ اس فتنہ نے جیسے ہی سر اُٹھایا تو ہر طرف سے مسلمانوں کا جذبہ ایمانی ابھرنے لگا، سب نے اپنے مسلکی ، مذہبی اور خاندانی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے میدان ِ کار ساز میں اترنے کا فیصلہ کر لیااور کھلے عام قادیانی سے مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔ اس وقت علماء کرام اور مشائخ سے بھری بادشاہی مسجد، عوام کا رش و جذبات نے وہ وقت بھی دیکھا جب وقت کے ولی اللہ حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب نے قادیانی کو شکست سے اس طرح پاش پاش کیا کہ تمام امت ِ محمدیہ ۖ کے سامنے عقائد حق اور باطل کا فیصلہ ہو گیااور ختم نبوت کے نعروں نے پورے لاہور شہر کو جگا دیا۔ عوام کا اس کفرانہ فتنے کو رد کرنے کے بعد جب باری آئین کی آئی تو رہی سہی کسرحضرت مولانا شاہ احمد نورانی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے اس تاریخ ساز بیان (جو انھوں نے قومی اسمبلی کے حال میں کھڑے ہو کر کیا تھا )نے پوری کر دی تھی۔ اور بھٹو صاحب مرحوم نے شاہ احمد نورانی صاحب کو گلے لگا کر بولا تھا کہ آج آپ نے امت محمدیہ ۖ کو اس فتنے سے بچا لیا۔ ۔۔

وہ وقت تھا قادیانیت کے عقیدے کو پامال کرنے کا جوبر وقت کر دیا گیا اور آئندہ آنے والی نسلوں تک یہ بات بیان کر دی کہ قادیانی قافر ہے نہ کہ مسلم اب ہمارے بھی کچھ فرائض بنتے ہیں کہ ہم بھی کریں تاکہ یہ فتنہ دوبارہ سرنہ اُٹھا سکے ، سب سے پہلے ہم کو اپنے مرکز سے رشتہ جوڑنا ہو گا، اپنے درمیانی اختلافات کو ختم کرنا ہو گا، اپنے علماء اور اکابرین کی عزت و تکریم کرنی ہو گی گوکہ وہ کسی بھی مسلک کے کیوں نہ ہو۔۔۔(کیونکہ تمام مسالک عقیدہ ختم رسالت ۖ پر ایمان رکھتے ہیں)۔ اپنے سے کمزور کا خیال رکھنا ہو گا، دین ِاسلام کے خلاف اُٹھنے والی ہر سازش کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، یہ ہی نہیں کہ نعرے تو ہم سڑکو ں پر لگاتے ہوں مگر نہ چہرے پر سنت محمدی ۖ ہو اور نہ ہی آقا دوجہاں حضرت محمدی عربی ۖ کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی ہو۔ ہماری سوچ اور زندگی صرف کھانے سے شروع ہو کر بستر پر سونے تک بنی ہوئی ہے ، بہت تیر مار لیں تو کسی سیاسی کے حمایتی بن جاتے ہیں مگر امتی نہیں بنتے ، نماز کی پابندی اس لیے نہیں ہوتی کہ آفس کا کام رہ جائے گا، سفر تھوڑ ا لیٹ ہو جائے گا اور داڑھی اس لیے نہیں رکھتے کہ معاذ اللہ چہرے پر بال اچھے نہیں لگتے ، بوڑھے ہو کر رکھ لیں گئے، بیوی منع کرتی ہے۔۔۔ذرا سوچو ۔۔۔!!! اب وقت ہے عملی مسلمان بننے کا نہ کے دلائل دینے کا۔۔۔کیونکہ عملی مسلمان ہی ہر فتنے کو ختم کرنے کے لیے پہلا ہتھیار ہے۔۔۔

kalma
kalma

چھوڑو داڑھی مبارک کے ڈیزائن بنانے کو ، چھوڑے داڑھی شدہ انسان کو مولوی کہنا، بدلو اپنے آپ کو ۔۔۔ زمانہ خود بدلے گا۔۔۔ہر سیاسی پارٹی ہر شخص قابل عزت و تکریم ہے مگر اس کی حمایت کرو جو خود جماعت کروانے کی طاقت تو دور، نماز کا بولنا تو دو رجلسے کے دوران آذان کی آواز آجاتے ہی کم از کم اپنی تقریر کو کچھ دیر کے لیے موخر کر دے۔ ہمارا ملک ، ملکِ پاکستا ن جس نام پر بنایا گیا تھا اس نام کی پاسدداری ہم کو کرنی ہو گی۔ کلمہ حق ہمیں خود اپنے عمل سے بیان کرنا ہو گا۔ عورتوں کی آزادی کے نام پر بے پردگی کو روکنا ہو گا ۔ حجت بازی اور حیلے بہانے سے کچھ نہیں ہوگا۔۔۔

کیونکہ یہ دنیا چند دن کی عارضی دنیا ہے ۔۔۔ آخر ہم کو جانا قبر میں ہے جہاں صرف اور صرف عملی مسلمان ہی کامیاب ہو گا۔ حجت و حیلے بہانے والے مسلمانوں کو دیکھتے ہوئے ہی تو ہر کوئی مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے در پر لگا رہتا ہے، ہر کوئی یہ ہی سوچتا ہے کہ میرے کرنے سے کیا ہو گا۔ مگریہ بھی مسلم حقیقت ہے کہ ایک ایک قطرہ مل کر سمند ر بنتا ہے، اور کوشش کریں کہ ہم ہی وہ پہلا قطرہ بنیں اور اس عورت کی مثال کو زندہ کرے جو حضرت یوسف علیہ السلام کو خریدنے کے لیے بانڑھ کی رسی لے کر آئی تھی کہ کم از کم میرا نام تو آئے گا خریداروں میں۔۔۔ آئو ہم زندہ قوم بن کر زندہ جاوید ہونے کا ثبوت دیں۔

Mohammad Jawad Khan
Mohammad Jawad Khan

تحریر: محمد جواد خان
aoaezindgi@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Dr Misfar
Previous Post کشمیر پر عالمی دنیا کی بے حسی پاکستان کی غیر موثر خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے. ڈاکٹر مسفر حسن
Next Post قبائلیوں کی مشکلات اور حکومتی اقدامات
Fata Operation

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.