yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کم عمری کی شادی اور صحت کے مسائل

Yes 2 Webmaster February 14, 2016 1 min read
Marriage
Share this:
Marriage
Marriage

تحریر: رضوان اللہ پشاوری
چند دن قبل میرے موبائل پر فون آیا نمبر آنجانا تھا، جیسے ہی میں نے کال اٹینڈ کر کے سلام کیا تو اس صاحب نے کہا کہ میں نوید بول رہاہوں، کل پشاور پریس کلب میں ”کم عمری کی شادی اور صحت کے مسائل”کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا ہے،اس میں آپ کی تشریف آوری انتہائی ضروری ہے، کل ساڑھے دس بجے میں اپنی پشاور پریس کلب کی طرف روانہ ہوا،جیسے ہی میں سیمینار ہال میں داخل ہوا،تو ایک صاحب محو گفتگو تھے،میری نظر اچانک ایک لگی ہوئی پوسٹر پر پڑی اس پر لکھا تھا کہ اپنے بچوں سے کھیلیں ان کی زندگی سے نہ کھیلیں،میں اسی پوسٹر پر لکھے ہوئے حروف میں غوطہ زن ہوا،اچانک مجھے کم سنی کے ایک دوست کا واقعہ یاد آیا،میں چھوٹا تھا اس وقت میں حفظِ قرآن کر رہا تھا۔

میرا ایک دوست تھا اس کا ماموں اچانک مسجد کے دروازے سے داخل ہوا اور قاری صاحب سے کہا کہ احسان کی شادی ہے اس کو کئی دن کی چھٹی دیدیں،احسان خوشی سے پھولتا ہوا گھر کی طرف روانہ ہوا،مگر وہ لوگوں سے یہی کہتا پھرتا تھا کہ لوگ یہ شادی کیوں کرتے ہیں؟جب شادی ہوئی واپس آیا تو اس نے کہا کہ میری شادی ہوئی میری بیوی میرے ساتھ گھر میں ہے ہم آپس میں کھیلتے ہیں،تو یہ ہے حال کم سنی میں شادی کا کہ بیوی بھی گھر آجاتی ہے لیکن ان کو ازدواجی حقوق یا جنسی تعلق کا پتہ تک نہیں ہوتاچہ جائے کہ ان کے معصوم کندھوں پر بیوی شوہر یا ماں باپ بننے کی بھاری ذمہ داری ڈالی جائے،یہ تقریباً 2001ء کا واقعہ تھا۔تصویر کا دوسرا رُخ دیکھیں تو بھی پکار پکار کر نوجوان نسل کی ضمیر کا نعرہ والدین کے دماغ میں گونج اٹھنا چاہئے کہ”ہائے رُو بہ ضعف و زوال نوجوانوں کی جوانی برباد کرنے والوں!ہائے ٹیلنٹ کو دبانے اور ضائع کرنے والوں قیامت کے دن آپ سے پوچھا جائے گا”۔

سیمینار میں مملکت خداداد کی قانون اور قانون میں ترمیم بارے بحث جاری تھی کہ لڑکے کی شادی کی کم ازکم عمر 18 سال اور لڑکی کی کم از کم عمر 16 سال ہے، مگر اب یہ عمر بھی کم ہے کیونکہ یہ عمر میں لڑکے لڑکیوں کی تعلیم کی ہے،اب اس سیمینار میں ہر ایک کو چند وقت دیا جاتا تھا،تھا کہ اپنا حاصل مطالعہ کچھ منٹوں میں بیان کر لیں، مگر میری بد قسمتی یہ تھی کہ میں کچھ تاخیر سے پہنچ گیا، اب اس سیمینار کے نائب تیمور صاحب میرے پاس آیا کہ آپ تو لیٹ ہوگئے آپ کا وقت تو گذر چکا ہے،مگر پھر بھی چند منٹ آپ کو دئے جائیں گے، اب ان کو کہنا ہی کیا تھا کہ یہ عمر مناسب ہے یا نہیں؟ تو قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں چند منٹ لے لیئے، کہ قرآن میں جس کے لیے بھی زوج اور نساء کا لفظ ذکر کیا گیا ہے تو زوج ایک ایسا لفظ ہے کہ کبھی مرد اور کبھی عورت کے لیے استعمال ہوتا ہے تو کیا اب یہ بچے مرد اور عورت کہلانے کے درجے میں ہیں؟ نہیں یہ تو ابھی بچہ اور بچی ہیں۔

حالانکہ عمران خان جیسے اُدھیڑ عمر حضرات بھی اپنے کو بابا کہنے پہ غصہ سے تلملاجاتے ہیں۔کم عمری کی شادی کو اس وجہ سے بھی مفید نہیں سمجھا جا سکتا کہ اسلام نے زوج پر نان نفقہ رکھا ہے،اب اگر کوئی آدمی 18 سال کی عمر میں شادی کر لے تو یہ اب اپنی بیوی کو کیسے نفقہ دے گا کیونکہ یہ وقت تو خود لڑکے کی تعلیم وتعلم کی ہے،اب یہ خود تعلیم کرے گا یا اپنی بیوی کو نان نفقہ دیگا۔؟ہاں اگر اس کا انتظام ہوتو ایک الگ بات ہے،لیکن وہ کوئی خاص صورت ہوگی حالانکہ یہاں بات عام معاشرے کی ہے اور عام معاشرے کی حالت یہ ہوتی ہے کہ تندورِخداکے لیے حلال وحرام کی تمیز کئے بغیر قوت لایموت پیدا کرنے کے لیے اور اپنے تاریک مستقبل میں ایک معمولی سا دیا جلانے کے لیے برائے نام تعلیم وتعلم کا سہارا لیا جاتا ہے۔لیکن افسوس صد افسوس کہ وہ زرین عہد بھی موبائل اور نیٹ کے بے جا استعمال کے ساتھ ساتھ۔

میری رائے کے مطابق اُن خود ساختہ دہشت گردوں نے دھندلادیا ہے جو تعلیم کے دشمن ہیں،اپنی قوم کے دشمن ہیںاور خصوصاً غیور پختون نسل کے دشمن ہیں،خود ساختہ میں نے اس لیے کہا کہ یہ شجرکاری بھی ان کی کارستانی ہے اور اب اس مخصوص خطہ کو آگ کی وادی میں دکھیلنا بھی ان ہی کی مہربانی ہے۔یہی تو ہماری بدقسمتی ہے کہ ارض پاک کا یہ حال بیرون ملک کی کسی بھی جگہ پر جاکر ڈگری دکھاتے ہیں تو ایسا ہی کہا جاتا ہے کہ چھوڑوں بس پاکستانی ہے،اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہاں پر امتحانات شروع ہوجاتے ہیں تو یہاں پر ٹی وی سکرین پر کرکٹ شروع ہوجاتا ہے اور ہم نے تو بہت ہی پہلے سے اپنے اہل وعیال کو کرکٹ کے پُجاری بنا چکے ہیں۔

تو اب یہ بچہ امتحان کے لیے کام کریگا یا کر کٹ دیکھے گا تو ضروری بات ہے کہ کرکٹ دیکھے گا اور پھر صبح کو یہ بچہ پیپر ضرور نقل ہی کے ذریعے حل کریگا، بات کہاں سے کہاں نکل گئی؟ اچھا تیسری بات یہ ہے کہ کم سنی میں شادی کا فیصلہ کرنا یا شادی کے بعد خانگی مسائل کے حل کے لیے گہری سوچ کا حامل انتظام کرنا یہ گوناگوں اور پیچ وتاؤب کھانے والے مسائل اس عمر کے مناسب کہاں؟ جو حضرات اس تلخ تجربات سے گزر چکے ہیں انہیں بس سر ہلا کر اپنے بچوں پر رحم کرنا چاہئے۔نیز طبی حوالے سے بھی اب وہ زمانہ نہیں رہا سب کچھ چائنہ(ہائبریڈ)ہے،جسمانی قوتیں وہ نہیں رہی کہ اتنی کم عمر میں ہوش کی بجائے جوش اور انسانیت کے بجائے بہیمیت والے ازدوجی تعلقات،پھر حمل اور زچگی کے بارِگراں کہ جس کو قرآن پاک نے بھی بارِگراں ہی قرار دیاہے کے یہ چائنہ جسم اور جسمانی قوت متحمل نہیں ہوسکتی اور عین اسی کمزوری کی وجہ سے دوران زچگی شرح اموات رو بہ اضافہ ہے۔

اور جیسے یہ کم سنی کی شادی لڑکے کے لیے مفید نہیں ہے تو بالکل اسی طرح یہ لڑکی کے لیے بھی مفید نہیں ہے،ازدواجی تعلقات اور جسمانی صحت میں براہِ راست تعلق ہوتا ہے ۔برسوں کے مشاہدے اوربہت سے علمی مضامین سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جوڑوں کے درمیان صحت مند اور پُر مُسرّت شادی کے نتیجے میں صحت پر مثبت اثرات مُرتّب ہوتے ہیں۔عام طور پر نو عمری 18سال سے کم عمرکی شادیاں ترقی پذیر ممالک میں نظرآتی ہیں اور دُلہن بچّیوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں مثلاً بچّے کی پیدائش کے وقت پیچیدگیاں ، غیر مطلوبہ حمل، اور اکثر اوقات پیدا ہونے والے بچے میں غذائی قِلّت وغیر ہ جیسے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

نوعمر ی میں شادی ہوجانے والی لڑکیوں کو نفسیاتی مسائل ،مثلاًذہنی دباؤ ڈپریشن ، اور ذہنی تناؤ سے تعلق رکھنے والے مسائل بھی پیش آتے ہیں۔ مشاہدات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نو عمری میں شادی کرنے والی لڑکیوں کے ہاں بار بارغیر مطلوبہ حمل اور اسقاط حمل کے پیچیدہ مسائل سامنے آتے ہیں اور نتیجے کے طور پر ان کی صحت پر خراب اثرات مُرتّب ہوتے ہیں۔ لہذا ایسی ماؤں کے ہاں اکثرپیدا ہونے والے بچّوں کے لئے پیدائشی وزن اور بعد میں ان کی جسمانی صحت کی افزائش معمول سے کم رہنے کا اِمکان ہوتا ہے۔

خلاصہ یہ کہ نوعمری کی شادی اور جنسی اور تولیدی صحت کے خطرات سے بروقت آگاہی ضروری ہے۔ تاکہ مشاعرے میں ایک شعور اجاگر ہوجائے، جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ باشعور، عقل مند اور صالح معاشرہ تشکیل دینے کے لیے اس معاشرہ کی بنیادی اکائی (شوہر بیوی)کی سن رُشد کا انتظار اور انتظام کرنا چاہئے۔چنانچہ اولاً تو بچوں کو ایسے گرم خوراک سے دور رکھا جائے کہ وہ قبل از وقت بالغ نہ ہو،تاکہ والدین قبل از وقت شادی کرنے پر مجبور نہ ہوں۔

دوسری بات یہ کہ والدین کو ان تمام خطرات وخدشات کا بھی علم ہونا چاہئے جو کم عمری میں شادی سے بچوں اور خصوصاً بچیوں کو درپیش آسکتے ہیں مثلاً کم عمری میں شادی ہونے اور پہلے حمل میں مطلوبہ تاخیر حاصل کرنے کے لئے ،عورتوں کو منع حمل کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کی ضرور ت ہے۔

٭حمل واقع ہونے کی صورت میں ، زچگی سے پہلے کی دیکھ بھال کے بارے میں آگہی اور ضروری تعلیم فراہم کرنا چاہئے۔

٭ خطرے والے حمل کی صورت میں زچگی ہسپتال میں ہو نہ کہ گھر پر۔

٭ اگر کسی فرد کے بارے میں یہ شُبہ ہو کہ اُس کے لئے ایچ آئی وی ہونے کا زیادہ اِمکان ہے تو ایسی صور ت میں شادی سے پہلے ،ایچ آئی وی ٹیسٹ کروانے کے تصور سے آگہی فراہم کیجئے ،وغیرہ وغیرہ لیکن اس کے ساتھ ساتھ محض رسم ورواج ،بہتر سے بہترین رشتہ کی طمع وامید پر جوانوں کی جوانی سے نہیں کھینا چاہئے کہ کم عمری کی شادی بھی اسی کی ردعمل ہے۔

Rizwan Ullah Peshawari
Rizwan Ullah Peshawari

تحریر: رضوان اللہ پشاوری
rizwan.peshawarii@gmail.com
0313-5920580

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15 اضلاع میں کل سےپولیومہم کا آغازہوگا
Next Post ڈنمارک میں خواتین کی پہلی مسجد ،امام بھی خاتون ہوگی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.