yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے نسخوں کی پھر تلاش شروع

MH Kazmi July 11, 2017 1 min read
Again start searching of improvements of prescriptions in Domestic cricket
Share this:

لاہور:  پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے نسخوں کی پھر تلاش شروع کردی۔

Again start searching of improvements of prescriptions in Domestic cricket
Again start searching of improvements of prescriptions in Domestic cricket

قومی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے سلیکٹرز اکثر شکوہ کرتے ہیں کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں معیار کا بہت زیادہ فرق ہے جس کے سبب کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں، اس کی ایک وجہ فارمیٹ میں بار بار تبدیلی کے ساتھ ناقص گیندوں کا استعمال بھی ہے، گراؤنڈز کی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے فیلڈرز بھی ڈائیوکرنے کے عادی نہیں ہوتے،اس لیے انھیں دیگر ملکوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقابلوں کے معیارمیں فرق کی نشاندہی سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی کرتے رہے ہیں،ان مسائل کو حل کرنے کیلیے پی سی بی گورننگ بورڈ نے کرکٹ اور ڈومیسٹک افیئرز کمیٹی کے تحت ایک سب کمیٹی قائم کی تھی، اس کا ایک اہم اجلاس بدھ کی صبح11بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا۔  رائع کے مطابق میٹنگ میں قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والی8ریجنز اور اتنی ہی ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کے کپتانوں اور کوچز کو بطور رکن مدعو کیا گیا،گورننگ بورڈ کے رکن اور ڈومیسٹک افیئرز کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ سب کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین،سینئر منیجر ڈومیسٹک کرکٹ افیئرز سیکریٹری ہونگے، ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر،ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید،چیف سلیکٹر انضمام الحق،منیجر امپائرز اور ریفریز بلال قریشی بطور رکن شریک ہونگے۔

اس موقع پر شرکا سے گزشتہ ملکی سطح کے مقابلوں میں استعمال ہونے والی گیندوں کے معیار اور نتائج پر بات کرتے ہوئے مستقبل کیلیے پالیسی بنائی جائے گی، فرسٹ کلاس مقابلوں میں کرکٹرز کی کارکردگی اور فٹنس کے مجموعی معیار کا بھی جائزہ لینے کے بعد بہتری لانے کیلیے تجاویز طلب کی جائیں گی،ریجنل اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں کیلیے پلان اور کم از کم فٹنس کا ایک معیار وضع کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ سیزن میں امپائرنگ کے معیار پر خاصی شکایات سامنے آئی تھیں، ملک کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز بھی عجیب و غریب فیصلوں پر نالاں اور امپائرز سے الجھتے نظر آئے تھے، اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت خاص طور پر محسوس ہو رہی تھی۔ اجلاس میں مزید ریفریشر کورسز سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، پاکستانی کرکٹرز کی آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کارکردگی کا گراف گرنے کی ایک بڑی وجہ ملکی سطح کے مقابلوں میں لو باؤنس والی غیر معیاری پچز کا استعمال بھی ہے۔ عالمی معیار کے ٹرف تیار کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ پاکستان کا موسم بھی ہے لیکن اسلام آباد،ایبٹ آباد اور کشمیر سمیت چند علاقوں میں گرین ٹاپ اور باؤنسی ٹریک تیار کرنے کی کوششیں کامیاب ہوسکتی ہیں،اس حوالے سے پی سی بی حکام اور فرسٹ کلاس ٹیموں کے کپتان و کوچز تجاویز دینگے، حیرت انگیز طور اس اہم مسئلے کے حل میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والے کسی کیوریٹر کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ زیادہ تر انٹرنیشنل میچز میں استعمال ہونے والی کوکا بورا گیند کے استعمال کی بھی کوشش ہوئی تھی لیکن مہنگی ہونے کے باوجود ملکی میدانوں کی حالت کے سبب جلد خراب ہونے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Recommendation of JIT to reopen the Hudaibiya Paper Mills case
Previous Post جے آئی ٹی کی حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی سفارش
Next Post سری لنکن وفد چاول خریداری کیلیے پاکستان پہنچ گیا
Sri Lankan delegation reached to buy Pakistan rice

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.