yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت نے کبوتر کے بعد پاکستانی جھنڈے کو بھی ’’جاسوس‘‘ بنادیا

MH Kazmi August 7, 2017 1 min read
After the pigeon, India made "spy" to the Pakistani flag
Share this:

امرتسر: پاکستان سے ہمیشہ خوفزدہ رہنے والا اور الزام تراشیاں کرنے والا بھارت پچھلے سال ایک کبوتر کو پاکستانی جاسوس بنا کر پیش کرچکا ہے لیکن آج کل وہ پاکستانی جھنڈے تک کو جاسوس قرار دے کر اس کے خلاف واویلا کرنے میں مصروف ہے۔

After the pigeon, India made "spy" to the Pakistani flag
After the pigeon, India made “spy” to the Pakistani flag

واہگہ بارڈر کے قریب پاکستانی حدود میں 400 فٹ اونچائی پر 120 فٹ چوڑا پاکستانی پرچم لگانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ یہ پرچم 14 اگست 2017 کے روز، آزادئ وطن کی 70 سالگرہ کے موقعے پر لہرایا جائے گا؛ یہ دنیا کا بلند ترین پرچم بھی ہوگا۔ لیکن اس بے ضرر اور بے جان پرچم سے بھارتی حکام اور میڈیا، دونوں کے پیٹ میں مسلسل مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

اب یہ خبر ملی ہے کہ بھارت نے 400 فٹ بلند پاکستانی پرچم کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد پورے امرتسر پر نظر رکھنا ہے جو لاہور کے پہلو میں بھارت کا سرحدی شہر بھی ہے۔ بھارتی میڈیا اس پاکستانی پرچم کے بارے میں طرح طرح کے دعوے کررہا ہے مثلاً ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی جھنڈا نصب کرنے کےلیے جو ٹاور بنایا گیا ہے وہ اتنا اونچا ہے کہ اس سے پورے امرتسر پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور اس مقصد کےلیے ٹاور کی چوٹی پر جاسوسی کے کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

ایک اور خبر میں بھارتی میڈیا نے اس کے متضاد دعوی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس پرچم بردار پاکستانی ٹاور کو اس طرح بنایا جارہا ہے کہ اس کی چوٹی پر بہ یک وقت درجن بھر سے بھی زیادہ پاکستانی فوجی ہر وقت تعینات رہیں گے جن کا اصل مقصد بھارت کے سرحدی شہر امرتسر پر نظر رکھنا اور بھارت کی جاسوسی کرنا ہوگا۔ یہ دعوی اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یہ ٹاور پورے امرتسر میں ہر جگہ سے بہ آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ البتہ اپنے اس دعوے کے ثبوت میں خود بھارتی میڈیا نے جو تصویر فراہم کی ہے وہ کچھ اور ہی منظر پیش کر رہی ہے:

اب چونکہ امرتسر میں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ہیڈ کوارٹر اور اہم فوجی ٹھکانے بھی موجود ہیں اس لیے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے اس ٹاور پر ’’ہائی ریزولیوشن کیمرے‘‘ بھی نصب ہوں گے جو بطورِ خاص امرتسر میں اہم اور حساس فوجی مقامات پر نظر رکھیں گے۔

اور تو اور، نامعلوم ’’سیکیورٹی ایجنسیوں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا اس بے بنیاد اور مضحکہ خیز پروپیگنڈے میں بھی مصروف ہے کہ یہ پرچم اور ٹاور، دونوں ہی پاکستان نے چین سے بنوائے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق بی ایس ایف حکام نے پاکستان کو اپنے خدشات اور اعتراضات سے آگاہ کردیا ہے لیکن سرکاری ذرائع سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے مارچ 2017ء میں واہگہ بارڈر کے نزدیک امرتسر میں 350 فٹ اونچا بھارتی جھنڈا لگایا تھا لیکن وہ ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے وہ چند مہینوں کے اندر ہی پھٹ گیا اور بالآخر اسے واپس اتارنا پڑا۔ اس واقعے پر ساری دنیا میں بھارت کا خوب مذاق اُڑایا گیا۔ تاہم اب یوں لگتا ہے جیسے بھارت اپنی اسی بے عزتی کا بدلہ لینے کےلیے پاکستانی پرچم پر اعتراض کرنے میں مصروف رہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Classical dancer Namreen Butt gave the entry with "Dadda potta" in the film world.
Previous Post کلاسیکل رقاصہ نمرین بٹ نے ’’دادا پوتا‘‘ سے فلمی دنیا میں انٹری دیدی
Next Post کراچی کے علاقے سنگ جانی سے 3 لاشیں برآمد
3 bodies recovered from Sang Jani area of ​​Karachi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.