yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مختلف چینلز سے فارغ کیے گئے صحافیوں اور دیگر ملازمین کے لیے تہلکہ خیز خوشخبری آ گئی

Web Editor February 5, 2019February 5, 2019 1 min read
After taking over the power of Imran Khan, a good news came to reporters and other employees who graduated from various channels.
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یقین دلایا ہے کہ حکومت میڈیا ورکرز کے روزگار کا تحفظ کریگی۔ نیا قانون میڈیا ورکرز کے تحفظ اور داد رسی کیلئے لایا جا رہا ہے ،جبری برطرفیوں اور دفاتر بند کرنے والے اخبارات کے ڈیکلیریشن منسوخ کر دینگے۔ پی ایف یو جے پارلیمنٹ میں میڈیا ہاؤسز کے فرانزک آڈٹ کی قرار داد لائے ہم ساتھ دینگے ۔ وفاقی وزیر نے پیر کو آر آئی یو جے کی جانب سے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں ، مختلف اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں اور تنخواہوں سے کی جانے والی کٹوتی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے احتجاج پر ہمیں بھی تشویش لاحق ہے، میں پہلے ہی پی آئی ڈی میں یہ دعوت دے چکا ہوں کہ نیشنل پریس کلب یا کہیں اور ایک میٹنگ رکھ لی جائے جس میں دیگر فریقین کو بھی دعوت دی جائے ہم متاثرہ میڈیا ورکرز کا دکھ درد سمجھتے ہیں ان کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم جو نیا قانون لا رہے ہیں وہ بھی ورکرز حقوق کا تحفظ کرے گا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ رات کو ڈیوٹی سرانجام دے کے جانے والے میڈیا ورکرز کو صبح کہہ دیا جائے کہ آپ کی ضرورت نہیں، اس قانون کے تحت میڈیا ورکرز کو یہ تحفظ ہو گا کم ازکم وہ کسی اپیل میں جا سکیں گے ان کے پاس داد رسی کا کوئی پلیٹ فارم تو ہو گا ،لیبر لاز پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا ،وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے سا بقہ حکومت کے پچاس فیصد واجبات ادا کر دیئے ہیں۔ نیوز پرنٹ پر پانچ فیصد ڈیوٹی بھی ختم کی ہم جو کچھ ورکرز کیلئے کر سکتے تھے وہ کر رہے ہیں اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ حکومت نے نیوز پرنٹ پر ڈیوٹی ختم کی، اشتہارات بھی جاری ہو رہے ہیں ،واجبات بھی کلیئر ہو رہے ہیں مگر مالکان مسلسل کہہ رہے ہیں کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے نہ ہمیں اشتہارات مل رہے ہیں اور نہ ہی واجبات ادا کئے جا رہے ،وزارت اطلاعات ایک مشترکہ میٹنگ بلائے جس میں میڈیا مالکان اور ورکرز کے نمائندے بھی موجود ہوں جہاں بیلنس شیٹ سامنے رکھی جائے۔ ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں گزشتہ پانچ سالہ فرانزک آڈٹ کی قرارداد منظور کی جائے تاکہ علم ہو سکے کہ پانچ سالوں میں کس نے کتنا کمایا اور وہ پیسہ کہاں گیا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ یہ قیامت گزشتہ پانچ ماہ میں آئی ہو اس میں ہمیںحکومت کی حمایت درکار ہے جس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ قرارداد لائیں حکومت ساتھ دیگی ،قبل ازیں پی آئی ڈی میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا، فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے اصغر چوہدری ،ممبر ان گورننگ باڈی این پی سی انوار عباسی اور راجہ ابرار نے وفاقی وزیر کی توجہ گزشتہ17دنوں سے ایک میڈیا گروپ کے سامنے جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کی جانب مبذول کروائی۔ وزیر اطلاعات کو بتایا گیا کہ سخت سردی اور بارش کے باوجود احتجاج 17ویں روز میں داخل ہو چکا جبکہ دیگر کے خلاف بھی احتجاج کی کال دی جا چکی ہے ،وزارت اطلاعات جبری برطرفیوں کے مرتکب میڈیا ہاوسز کے اشتہارات فوری طور پر روکے جس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن اداروں نے جن جن شہروں سے اپنے میڈیا ہائوس کے دفاتر بند کیے ہیں ان کے ڈیکلریشن منسوخ کرنے کی جانب جا رہے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے دعوت دی کہ ایک مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے جس میں متاثرہ میڈیا ورکرز کو بھی بلایا جائے ،آر آئی یو جے اور این پی سی نے وزیر اطلاعات کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے جلد اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
When and when 10 major ministries of the country have been transferred,
Previous Post ملک کی 10 بڑی وزارتیں کب اور کہاں منتقل کی جانیوالی ہیں
Next Post بڑی سیاسی چال یا کچھ اور :
Big political trick or something else:

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.