yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شریف خاندان ٹف ٹائم کے بعد اب شریف خاندان نے این آر او کے لیے کوششیں تیز کردی

Web Editor May 6, 2019 1 min read
After Sharif family's tough time now the efforts for the NRO accelerated
Share this:

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف کیسز اور ان پر آنے والے ٹف ٹائم کے بعد اب شریف خاندان نے این آر او کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے کئی افراد اور قریبی رفقا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق حکمران خاندان کو کرپشن کے معاملے پر کسی قسم کا ریلیف نہ دینے اور نیب سے پلی بارگین کا پیغام ملا۔ اعلٰی حکومتی عہدیدران نے شریف فیملی کی جانب سے این آر او حاصل کرنے کی تازہ کوشش کے حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ شریف فیملی کے کچھ قریبی دوستوں، جن کا ن لیگ کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، نے این آر او لینے کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کی کوشش کی، لیکن ان کو ملاقات کا وقت نہیں ملا بلکہ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے معاملات نیب سے طے کریں۔پلی بارگین کرلیں اور اس کے بعد جہاں جانا چاہیں چلے جائیں۔ذارئع کےمطابق وزیر اعظم اپنے ان رفقا پر بھی برہم ہو گئے جنہوں نے شریف فیملی کے قریبی دوستوں کے لئے ان سے ملاقات کا وقت مانگا۔ حکومتی جماعت کے کچھ اہم رہنما ،جن میں وفاقی کابینہ کے ممبران بھی شامل ہیں، نے پارٹی چیئرمین اور وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ ملک کے چیلنجز کو دیکھتے ہوئے حکومت کو بہت سارے محاذ نہیں کھولنے چاہئیے۔ انکا مشورہ تھا کہ اگر اپوزیشن کی بڑی جماعتوں ن لیگ اورپی پی پی کی قیادت کرپشن کے کیسز میں سلاخوں کے پیچھے چلی جائے گی تو اپوزیشن کی یہ جماعتیں حکومت کے خلاف دیگر مخالفین کے ساتھ مل بڑا محاذ کھولنے کی کوشش کریں گے جس سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

جس پر وزیر اعظم اپنی جماعت کے لوگوں سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ احتساب اور کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گاچاہے اس کی جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے ۔ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما ،جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور وہ وزیر اعظم کے دست راست مانے جاتے ہیں، نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں شریف فیملی کے ممبر اور ن لیگ کے سیئنر رہنما سے لندن میں ملاقات کی جس میں شریف فیملی نے کسی ایسے این آر او فارمولے کی درخواست کی جس کے تحت وہ نیب سے پلی بارگین کریں گے ، لیکن نیب کے ساتھ ان کے معاملے کو پبلک نہ کیا جائے ۔جس کے بعد وہ ملک سے باہر چلے جائیں۔ اس نمائندے نے شریف فیملی کی این آر او کی کوششوں سے متعلق بعض سیاسی لوگوں اور تجزیہ کاروں کی طرف سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف اشارے کرنے کے حوالے سے جب چند اعلٰی سکیورٹی آفیشلز سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ کرپشن کے خلاف مہم اور احتساب مکمل طور پر نیب اور حکومت کا معاملہ ہے ۔ ملٹری لیڈرشپ اپنی آئینی ذمہ داری کے مطابق حکومت کے پیچھے کھڑی ہے اور صرف اس کے حکم کی پابند ہے۔ جو عناصر بھی اس قسم کا پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں ان سے نمٹنا حکومت کا کام ہے ۔اُمید ہے کہ حکومت ملک کے قوانین کے مطابق ایسے عناصر سے جواب طلبی کرے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The United Arab Emirates ambassador provided a house for Pakistani widows and children in Islamabad
Previous Post متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی بیوہ اور اسکے بچوں کیلئے اسلام آباد میں گھر مہیا کردیا
Next Post جنگی بیڑے کی تعیناتی امریکی افواج پر ممکنہ حملے کے دعویٰ کی بنیاد پر کی گئی
Deployment of combat fleet was based on the claim of possible attack on US forces

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.