yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بعد از خدا بزرگ تُوئی

Web Editor December 1, 2017 1 min read
After God, great you
Share this:

آج جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے۔ ہمیں آج اللہ کے سب سے محبوب نبی، رسول اور حبیب آنحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی سیرت ِ طیّبہ پہ غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم اپنی سیرت کو بھی بہتری، خیر، نیکیوں، بھلائیوں اور انسانیت پہ مبنی دیگر اعلیٰ صفات سے منوّر کرسکیں۔

نبی ِمکرّم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی جامع ترین زندگی، جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے بل کہ اقوامِ عالم کے لیے بھی ایک بہترین نمونہ اور اُسوۂ حسنہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عالمین کو درحقیقت اپنے حبیب آنحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لیے خَلق فرمایا ہے۔ یہ عالَمِ رنگ و بو، یہ کائنات اُنھی کے طفیل ہے۔

ارشادِ الہٰی ہے، مفہوم : ’’ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اُس کے رسول ؐ پر ایمان لے آؤ، اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دہرا حصہ دے گا اور تمہیں وہ نور عنایت فرمائے گا جس سے تم راہ طے کر سکو گے اور تمہاری مغفرت بھی کردے گا اور اللہ بڑا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔‘‘

گویا نبوتِ امام الانبیاء ؐ پر ایمان اتنا اہم ہے کہ انسان رحمتِ الہٰی کے دہرے حصے کا حق دار بن جاتا ہے اور اُس کو ایسی طاقت عطا ہوجاتی ہے جس سے مشکل راستوں کو بھی طے کیا جاسکتا ہے۔ ایک دانش ور کے بہ قول مقامِ فکر ہے کہ اگر صرف ایمان لاکر اتنی قوت حاصل ہوجاتی ہے تو اُسوۂ حسنہ کو اپنا کر اور سیرتِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو اپنے لیے راہ نما بنا کر ہم کس قدر قوی ہوسکتے ہیں۔

کفّارِ مکّہ نے خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو خوب پہچاننے اور پرکھنے کے بعد اُنھیں صادق اور امین کے خطاب دِیے۔ یہ آپؐ کی ابدی عظمتِ سیرت و کردار کا بیّن ثبوت ہے۔ تعریف تو وہی ہے جو دشمن اور غیر بھی کرے، دوست اور اپنے تو کرتے ہی ہیں۔ اللہ نے جنھیں اپنے نام دِیے۔ قرآنِ کریم میں رؤف اور رحیم کہا۔ ننانوے نام عطا کیے۔ اللہ محمود ہے، تو اپنے حبیب کو محمدؐ کہا، اپنے نام سے اپنے حبیب ؐ کا نام مشتق کیا۔ قرآنِ حکیم میں آپؐ کی شان میں متعدد سورے اور آیات نازل فرمائیں۔ ایک مکمل سورہ، سورۂ محمد ؐ کے نام سے نازل فرمایا۔ آپؐ کو اپنے اہلِ بیت ؓسے اتنی محبت تھی کہ آپ ؐ کے اہلِ بیتؓ سے مودّت اللہ نے اُمّتِ مسلمہ پر ابد الآباد تک واجب کردی۔ اپنے محبوب ؐ کے اہلِ بیتؓ اللہ تبارک و تعالیٰ کو بھی اتنے محبوب اور پیارے ہیں۔

وہ ذات جو کمالات کا مجموعہ ، وہ ہستی جو تمام تر عظمتوں کا مرکز، جو حیات ِطیّبہ اور سیرت ِمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے عنوان سے ہمیں نصیب ہوئی، جو درحقیقت ہمارے سارے مسائل اور مشکلات کا حل ہے۔ اِس پوری کائنات کو ذاتِ کردگار نے آنحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے طفیل بنایا ہے، جو اللہ کی خالقیت اور ربوبیت کی شاہ کار ہے۔ نبی مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پیغمبر ِ امن ہیں۔ وہ سب کے لیے مسیحا اور مدد گار ہیں۔ جو سب کے لیے ایک ایسا آفاقی پیغام لے کر آئے، جو قیامت تک کے لوگوں کے درد کی دوا رہے گا۔

ہمارا ہر دن یومِ مصطفیؐ ہے۔ ہمارا ہر لمحہ، لمحہ ہے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا، اِس لیے کہ اُن کے نام کے بغیر تو صبح بھی سانس نہیں لیتی۔ ہمارا کوئی دن بغیر نبی ِمکرّمؐ کے نہیں گزرتا۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ ٗ فرماتے ہیں : ’’اللہ تعالیٰ نے آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نبی ِبرحق بنا کر بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو بندوں کی عبادت سے نکال کر اللہ کی عبادت کرائیں، بندوں کے عہد و پیمان سے نکال کر اللہ کے عہد و پیمان کے بندھن میں باندھ دیں، بندوں کی اطاعت چھوڑ کر اللہ کی اطاعت میں لگ جائیں، بندوں کی ولایت سے نکل کر اللہ کی ولایت میں داخل ہوجائیں۔‘‘

ایک موقع پر نبی ِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے چند لوگوں کو دیکھا کہ اُن کے ہاتھ بندے ہوئے ہیں۔ آپؐ نے دریافت فرمایا: ’’یہ کون لوگ ہیں؟ کیوں اِن کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں؟‘‘ کسی صحابی نے بتایا: ’’یہ وہی ہیں، جنہوں نے آپؐ کو مکّہ چھوڑنے پر مجبور کیا، یہ وہی ہیں، جنہوں نے آپؐ کو اذیتیں پہنچائیں۔‘‘

رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے کمالِ رحمت سے فرمایا:

’’جاؤ میں نے تمہیں آزاد کر دیا، میں نے تمہیں معاف کر دیا۔‘‘

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Celebration arrival of Hazrat Mohammad SAWW
Previous Post جشن آمد رسول کریم ﷺ
Next Post جنوبی افریقہ کے ماریس نے تیز ترین فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری بنا دی
Marais of South africa made the fastest first class triple century

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.