yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بش کی صلیبی جنگوں کے بعد ٹرمپ کا اسلامی دہشت گردی کاطعنہ

MH Kazmi January 22, 2017 1 min read
After Bush's crusader War، Trumps criticize Islami terrorism by Asad Ullah Ghalib on today
Share this:

بش نے نائن الیون کے بعد نئی صلیبی جنگوں کا بگل بجایا تھا، اب ٹرمپ نے اسلامی دہشت گردی کے انسداد کا اعلان کیا ہے، ذرا پیچھے جائیں تو ریگن نے نئے ورلڈ آرڈر کو مسلط کیا تھا۔وہ دن اورا ٓج کا دن امریکہ اور اہل مغرب عالم اسلام کے در پے ہیں اور ایک کے بعد ایک اسلامی ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں۔
امریکہ سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے۔ اس وقت ٹرمپ کے خلاف جلوس نکل رہے ہیں مگر کیا مجال کسی ایک جلوس میں ٹرمپ کی اسلام دشمنی کے خلاف نعرہ بلند کیا گیا ہو۔یا اس کی مذمت میں کسی نے لب کشائی کی ہو۔
عالم ا سلام کو اچھی طرح احساس ہے کہ امریکہ نام بدل بدل کر ، ایک ہی پالیسی پر گامزن ہے اور اور وہ ہے مسلم ہولو کاسٹ۔ تاریخ جانتی ہوگی کہ ہٹلر نے کتنے یہودیوں کو ہولوکاسٹ کی بھینٹ چڑھایا تھا مگر آج لوگ دیکھ رہے ہیں کہ مسلم دنیا میں ہر روز ایک نیا ہولو کاسٹ برپا کیا جارہا ہے۔اور دنیا یہ بھی دیکھ چکی ہے کہ صرف اسرائیل نے کتنے لاکھ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام سے ہاتھ رنگے ہیں۔لیبیا میں کرنل قذافی کو نیٹو طیارے سے چلائے جانے والے میزائل سے ڈھیر کیا گیا، عراق میں صدام حسین کوپھانسی پر لہرا دیا گیا اور لاکھوں کی تعداد میں عراقی مسلمانوں کو کروز اور ڈرٹی بموں سے تہہ تیغ کر دیا گیا، افغانستان تو ہمارے ہمسائے میں ہے، مجھے بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس ملک میں کتنے لاکھ مسلمانوں کو کارپٹ بموں سے شہید کیا جا چکا ہے اور تورا بورا کا کس طرح فلوجہ بنا دیا گیا۔شام کے مسلمانوں کے قتل عام کو دیکھ کر چشم عالم بھی نمناک ہے ۔ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی جن میں صرف ڈیڑھ سو مصوم بچے تو پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے تھے۔ اور ہمارے ہی ہمسائے میں کشمیریوں کی زندگی کس طرح جہنم بنا دی گئی ہے۔
یہ سب کس کی دہشت گردی ہے، کیا یہ مسلم دہشت گردی ہے۔ یا امریکی بی باون کی دہشت گردی۔ امریکی کروز میزائلوں کی دہشت گردی، امریکی ڈرون طیاروں کی دہشت گردی اور مسلمانوں کے بھیس میں دہشت گردوں کی نان اسٹیٹ ایکٹرز کی شکل میں جونئی فوج ظفر موج کھڑی کر دی گئی ہے،اس کی دہشت گردی۔
ٹرمپ کیا نیا کام کیا کرے گا، کچھ بھی نہیں ، وہی قتل و غارت کا پرانا، آزمودہ کھیل جو امریکہ ایک زمانے میں ویت نام میںکھیل چکا ہے ، اس سے پہلے اس نے ہیرو شیما اور ناگا ساکی کے دو جاپانی شہروں پر ایٹم بم گرا کر ہلاکو خانی کا مظاہرہ کیا تھا، ٹرمپ یہی کرتا رہے گا، امریکہ کو یہی ایک فن آتا ہے، ہر امریکی صدر یہی کچھ کرتا چلا آیا ہے، سینئر بش، جونیئر بش، اوبامہ اور اب ٹرمپ کی باری ہے۔
مگر امریکی عوام کا ایک حصہ ٹرمپ کے گناہوں کی پردہ پوشی کے لئے اس کےخلاف نعرے لگاتا رہے گا، سی آئی اے کا چیف جو کئی اسلامی ملکوں پر ڈرون طیارے مارتا رہاہے، وہ ٹرمپ کے خلاف بول کر کلمہ حق کہنے کا کریڈیٹ لینا چا ہتا ہے، صرف اس لئے کہ ا سے علم ہے کہ ایک تو وہ ٹرمپ کے مسلم کشی کے احکامات کی سر جھکا کر تابع داری کرتا رہے گا، دوسری طرف وہ مطمئن ہے کہ اس کی آئینی ٹرم کے دوران ٹرمپ اس کو تبدیل کرنے کی مجال نہیں رکھتا، اس لئے مسلمانوں کو احمق اور الو بنانے کے لئے اس طرح کے کلمہ حق کہنے والے بہت سے امریکی سا منے آئیں گے۔ مگر ٹرمپ کے دست قاتل کو روکنے کے لئے کوئی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔
عالم اسلام کی بدقسمتی ہے کہ ا سی طرح مار کھاتا رہے گا،ا س لئے کہ اس میں انتشار ہے، عدم اتحاد ہے، نفاق ہے، کہاں ایک مسلم خلافت ہوتی تھی، کہاں اغیار نے سازشوں سے ہمیںچھوٹے ٹکڑوںمیںبانٹا، پھر صوبائیت، علا قائیت، فرقہ واریت، لسانیت کے فتنے جگائے، ایک زمانے میں ترک خلافت کے حصے بخرے کرنے کو بالکنائزیشن کا نام دیا گیا، پھر مزید ٹکڑے کرنے کے لئے ہالبروکنائزیشن کا عمل شروع ہوا، ہال بروک اس دنیا سے چلا گیا مگر اس کی بد روح ہمارا پیچھا کرر ہی ہے۔ہمیںعرب و عجم کی تفریق سے نہیں نکلنے دیا جاتا۔ سعودی عرب اگر کوئی فوجی اتحاد بناتا ہے ہے تو ہمارے بکاﺅ دانشور اسے سنی اتحاد کی گالی دیتے ہیں اور مغرب اسے اسلامی نیٹو کی گالی دیتا ہے، مگر یورپی نیٹو پر کسی کو اعتراض کرنے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی۔جنرل راحیل نے ا س اتحاد کو جوائن کیا یا نہیں مگر انہیں ہمارے ہی میڈیا نے مغلظات سے نوازا، انہیں راحیل صلا ح الدین ایوبی شریف کہا گیا، کسی نے انہیں ریال شریف کا نام دیا اور یہ جو ترکی کی فوج نیٹو کا مال کھا رہی ہے اور ہم بھی نیٹو کے سامنے کھسیانی بلی بنے بیٹھے ہیں، اور نان نیٹو اسٹیٹس پر ناز کرتے ہیں ، ہمیں بھی تو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، نان نیٹو اسٹیٹس سے ہمارے برا ٓمد کنندگان نے کتنے یورو کمائے، ان کو بھی تو کسی لقب سے نوازا جانا چاہیئے۔، اکیلے راحیل شریف فائر کی زد میں کیوں ہیں۔
ہماری کوئی ایک بدقسمتی ہو تو اس کا رونا روئیں۔ ایک اسلامی کانفرنس بنی تھی جس کا ہونا نہ ہونا ایک برابر ہے۔ عرب لیگ غیر فعال ہے، خلیجی تعاون کونسل بھی عضو معطل ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کا کہیں اتہ پتہ نہیں ملتا۔ سارک کو بھارت نے ڈس لیا ہے ۔کیا بتائیں کہ کس حال میں ہیں یاران وطن۔
امریکہ اور اہل مغرب ،عالم اسلام کی ان کمزوریوں کا فائدہ کیوںنہ اٹھائیں گے، پاکستان سے توقعات وابستہ تھیں ، یہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے مگرا سے داخلی سر پھٹول کا شکار بنا دیا گیا ہے،اس صورت حال میں ٹرمپ تو کھل کھیلے گا ہی، اس کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں۔ عالم اسلام کی پٹائی کے لئے اغیار متحد ہیں۔ادھر ہمارا شیرازہ بکھر چکا ہے ۔ ٹرمپ کا دور مسلمانوں کے لئے بد تریں ثابت ہو گا۔ اللہ پناہ میں رکھے مگر خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی۔ نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Mr. Trump's speech and troubles by Javed Sadeeq on today
Previous Post صدر ٹرمپ کی تقریر اور پریشانیاں
Next Post سومو پہلوان کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Sumo wrestlers cry video viral on social media

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.