yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

افغانستان کے بعد کشمیر کے حق میں آواز اُٹھانے کا وقت آگیا

Web Editor February 1, 2019 1 min read
After Afghanistan, there was time to raise voice in Kashmir
Share this:

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمرفاروق کو فون کرکے یقین دلایا ہے ، کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کسی طور خاموش نہیں رہے گا اور اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ،، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمرفاروق کو فون کرکے یقین دلایا ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کسی طور خاموش نہیں رہے گا اور اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔حریت رہنماؤں اور پاکستانی حکمرانوں کے درمیان ماضی میں دلی اور اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں تاہم نریندر مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد اس سلسلے کو بند کر دیا تھا۔کئی برس بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے براہ راست کشمیری قیادت سے رابطہ کیا ہے ۔ میرواعظ عمرفاروق حریت کانفرنس کے اہم رہنما ہیں حریت کانفرنس میں سید علی گیلانی اور یاسین ملک بھی شامل ہیں۔انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ کی طرف سے کشمیر کی قیادت سے براہ راست رابطہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم پاکستانی حکومت کا اس طرح میرواعظ عمر فاروق کو فون کرنا اور اس فون کال کو عام کرنا کئی پہلوؤں کے اعتبار سے معنی خیز ہے ۔حالیہ مہینوں میں پاکستان کی عسکری قیادت اور عمران خان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ تنازعات حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ حالانکہ بھارت نے اس فون کال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تاہم اکثر تجزیہ کار کہتے ہیں کہ میرواعظ کو فون کرکے نئی دلی کو یہ پیغام دیا گیا کہ کشمیریوں کی غالب اکثریت کے جذبات کی نمائندگی کرنے والوں کو مستقبل کی کسی بھی مذاکراتی کوشش میں تیسرے فریق کی نشست دی جائے گی ، بعض دیگر تجزیہ کار کہتے ہیں ، کہ پاکستانی وزیر خارجہ کی فون کال دراصل مقامی سطح پر جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن گروپوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے تھا۔حالیہ دنوں میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے الزام عائد کیا تھا ، کہ کشمیریوں کے ساتھ کیے جانے والے مظالم پر عمران خان کی حکومت زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے ، سنٹرل یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے سربراہ ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کہتے ہیں ‘عمران خان چاہتے ہیں کہ مستقبل قریب میں وہ بھارت اور کشمیر کے بارے میں جو بھی پالیسی بنائیں اس پر پورے ملک کا اتفاق ہو۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ 44 سال سے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو سرکاری سطح پر ‘یوم یکجہتی کشمیر’ منایا جاتا ہے ، فروری 1975 میں جب اُس وقت کے کشمیری رہنما شیخ محمد عبداللہ نے اندرا گاندھی کے ساتھ سمجھوتہ کرکے رائے شماری کی تحریک لپیٹ دی تھی تو اُس وقت کے پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار بھٹو نے ہر سال5فروری کو یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا۔اس دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بڑے پیمانے پر اظہار کیا جاتا ہے ۔ بعض حلقے کہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کو سراج الحق کے بیان سے لگا ہوگا کہ یوم کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی اور دوسرے اپوزیشن گروپ وزیراعظم کو ہدف تنقید نہ بنائیں جہاں تک شاہ محمود قریشی کا تعلق ہے پرویز مشرف کے دور میں بھی کشمیر کے حوالے سے انہیں سخت گیر مؤقف کے لیے مشرف کی کابینہ کے ساتھ اختلاف ہوا تھا۔ اُن کا میرواعظ کو فون کرنا اس بات کی طرف بھی اشارہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان افغانستان سے فراغت حاصل کررہا ہے ، لہذا اب یک سوئی کے ساتھ کشمیر پر بھرپور توجہ دی جائے گی لیکن اس کی نوعیت کیا ہوگی اس پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، کیونکہ پاکستانی قیادت نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ بھارت میں قومی انتخابات کے اختتام تک مذاکراتی کوششوں میں تیزی نہیں لائی جاسکتی ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why is the Pakistani economy standing?
Previous Post پاکستانی معیشت کیوں لڑ کھڑا رہی ہے
Next Post وزیراعظم عمران خان زندہ باد
Prime Minister Imran Khan survived

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.