yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

افغانستان، طالبان کیساتھ مذکرات کی کوریج کیلئے جانیوالا صحافی بم دھماکے کی زد میں آکر ہلاک

MH Kazmi May 31, 2020May 31, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) افغانستان میں ایک ٹیلی ویژن چینل کا رپورٹر پیشہ ورانہ ذمہ داریو ں کے دوران بم دھماکے کا شکار ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ تب پیش آیا جب افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹ اچانک پھٹ گیا۔ اور ٹی وی چینل کا رپورٹر اس کی زد میں آگیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے عبداللہ عبداللہ کو اعلیٰ مذاکرات کار مقرر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کے 15 ملازمین سے بھری بس سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ افغان حکومت نے اس بم حملے کو ’بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیا ہے۔
افغانستان میں مقامی میڈیا کے عملے کی بس پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن ایک خواب بننے لگا، امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والی امن ڈیل کے باوجود شورش زدہ ملک میں لڑائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں مقامی میڈیا کے عملے کی بس پر بم حملہ ہوا، حملہ آوروں نے مقناطیس کے ذریعہ بم میڈیا عملے کی بس سے چپکا دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں افغان نجی ٹی وی کے کا ایک صحافی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والا صحافی نجی ٹی وی میں رپورٹر تھا، اس کا نام ضمیر امیری ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا نام شفیق ہے۔

مقامی ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے چھ افراد میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کو فوری طور پر کابل ایمرجنسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ افغان طالبان نے نہیں کیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی فوجیوں کا انخلا طے شدہ وقت سے پہلے ہی جاری ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب 3 روز کی تاریخی جنگ بندی کے بعد افغانستان کی طویل جنگ کے اگلے مرحلے سے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں۔

طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر اعلان کردہ جنگ بندی 26 مئی کی رات کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد افغان شہری بے چین تھے کہ اس میں توسیع ہوگی یا دوبارہ جھڑپوں کا آغاز ہوگا۔

جنگ بندی کے خاتمے کے بعد بھی تشدد کی سطح کم رہی لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کیے جس میں 18 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

رواں برس فروری میں طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت مئی 2021ء میں فوجوں کے مکمل انخلا سے قبل پینٹاگون کو فوجیوں کی تعداد جولائی کے وسط تک 12 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار 600 کرنی تھی۔

تاہم امریکا کے سینئر دفاعی عہدیدار نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد پہلے ہی ساڑھے 8 ہزار کے قریب ہے کیونکہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کمانڈرز انخلا میں تیزی لارہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے انخلا میں تیزی لائی گئی لیکن اس سلسلے میں صحت کے خدشات یا ایک مخصوص عمر کو ترجیح دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس وقت امریکی سپاہی کی تعداد 7 ہزار تک ہے۔ اس کے اگلے روز ہی انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کو افغانستان میں پولیس فورس کا کردار نہیں ادا کرنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 19 سال کے بعد اب وقت آیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے پولیسنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہیوں کو وطن واپس لائیں لیکن قریب سے دیکھیں کہ کیا ہورہا ہے اور اگر ضرورت پڑے تو ایسا زوردار حملہ کریں جو پہلے کبھی نہ ہوا ہو۔

دوسری طرف پینٹاگون کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل تھامس کیمپ بیل نے کہا تھا کہ امریکا طالبان سے کیے گئے معاہدے پر قائم ہے۔

علاوہ ازیں افغان شہریوں نے 19 سالہ جنگ کے دوران غیر معمولی جنگ بندی کا لطف اٹھایا جو صرف دوسری مرتبہ ہی نافذ کی گئی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پیپلز پارٹی گوجرخان کے مرکزی راہنما عبدالرحمن مرزا لجبال بھٹو خاندان دے، مرزا عتیق اورمرزا عبدالرحمن کے بھائی حبیب الرحمن مرزا کی وفات پر قاری فاروق احمد گورسی ممبرایگزیکٹو پی پی پنجاب کونسل کا اظہار تعزیت اور دعا
Next Post مقدس ترین مسجد الحرام عام نمازیوں کے لیے بند مگریروشلم میں تیسرا مقدس ترین مقام مسجد الاقصیٰ نماز کے لیے کھل گیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.