yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

افغان مہاجرین سے حکمران خاموشی تک

Yes 2 Webmaster January 27, 2016 1 min read
Afghan Refugees
Share this:
Afghan Refugees
Afghan Refugees

تحریر: غلام مرتضی باجوہ
امریکہ کی کئی سالوں سے افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری ہے جس کے نتائج پاکستان کو افغان مہاجرین اور دہشتگردوں کی صورت میں مل رہے ہیں۔ تقریبا 50 لاکھوں افغانی اس وقت پاکستان میں موجودہیں۔ لیکن بدنصیبی سے حکمران اس بات کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ درجنوں افغانی پاکستان کیخلاف کارروائی میں ملوث ہیں۔ کوئی لیڈر پورا سچ بولنے اور سامنے لانے کیلئے تیار نہیں۔ انہیں صرف وہ عناصر دہشت گرد لگتے ہیں جو ان کے مفادات کے خلاف سرگرم ہوں اور ان کی ہدایات ماننے سے انکار کر دیں۔جب تک اس دوہرے معیار اور پالیسی کو ترک کرنے کا حوصلہ نہیں کرتے، اس وقت تک دہشت گردی کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں پر موجود رہے گی۔

امریکی صدر نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چارسدہ میں ہونے والے حملے اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اس سلسلہ میں مزید اقدام کر سکتا ہے اور اسے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے سخت ترین کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

اس بیان سے سوال یہ پیداہوتاہے کہ اوباما نے بھی اب اپنی آواز ان لوگوں کے ساتھ ملا دی ہے جو پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ۔تو پاکستان نے بھی امریکی صدر کی اس رائے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ زمینی حقائق سے متصادم ہے۔ پاکستانی فوج اور حکومت دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ سانحہ چارسدہ نے دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک سکول پر ہونے والی دہشت گرددی کی یاد تازہ کر دی۔ گزشتہ برس کے دوران دہشت گردوں کے خلاف جو جنگ جیتی ہوئی سمجھی جا رہی تھی، اب اس کے بارے میں شبہات ابھرنے لگے ہیں۔ لوگوں کی زیادہ تعداد اب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس اعلان پر یقین کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کہ 2016 کے دوران ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Military Operation
Military Operation

2016 کے شروع ہی میں پے درپے سامنے آنے والے سانحات اور ان پر سرکاری اداروں کا غیر واضح ردعمل ہے۔ اب یہ رائے تقویت پکڑ رہی ہے کہ فوج نے اگرچہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے صاف کیا ہے لیکن حکومت اس فوجی آپریشن کے ثمرات سمیٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ یہ بات بھی اتفاق رائے سے کہی جاتی ہے کہ فوج تو مستعد ہے اور ہر موقع پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے لیکن حکومت قومی ایکشن پلان کے تحت قانون سازی کرنے، انٹیلی جنس کو مربوط بنانے اور مذہبی منافرت کے خلاف اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ماہرین ،مبصرین اور صحافیوں کاکہناہے کہ دسمبر 2014 کے بعد رونما ہونے والے حالات و واقعات سے یہ دیکھنے میں آ یا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ وہ اکثر ملتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ لیکن بظاہر تعاون اور خوشگوار سول ملٹری تعلق کی تصویر عملی منظر نامے میں دھندلی ہو جاتی ہے۔ اب یہ احساس عام ہو رہا ہے کہ فوج اور ملک کے سیاسی رہنمائوں کے درمیان انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حوالے سے بعض اصولی پالیسی معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔

Pathankot Air Base Attack
Pathankot Air Base Attack

چند روز قبل بھارتی علاقے پٹھان کوٹ ائر بیس پر دہشت گرد حملہ نے پاکستان کی انتہا پسند تنظیموں اور بااثر قوتوں کے ساتھ ان کے مراسم کے بارے میں بھی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ یہ حملہ اس حوالے سے بھی خاص توجہ کا مرکز بنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ لاہور کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد کی گئی۔ اس لئے متعدد مبصر یہ قرار دے رہے ہیں کہ پٹھان کوٹ ائر بیس کو نئی دہلی اور اسلام آباد میں مفاہمانہ عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے نشانہ بنایا گیا تھا۔

صدر باراک اوباما کا حالیہ بیان بھی پٹھان کوٹ حملہ اور اس پر پاکستانی حکومت کے غیر واضح موقف اور نیم دلانہ اقدامات کی روشنی میں ہی سامنے آیا ہے۔ بھارت اسے سرحد پار سے دہشت گرد کارروائی قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان اس ذمہ داری کو قبول کرنے پر تیار نہیں۔ غیر سرکاری ذرائع اور مبصر اسے بھارتی فوج کی ناکامی اور ان کی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دینے سے بھی نہیں چوکتے۔

امریکہ یوں تو پاکستان سے تقاضہ کرتا ہے کہ وہ بلا تفریق سب شدت پسندوں گروہوں کے خلاف کارروائی کرے لیکن گزشتہ پانچ چھ برس سے وہ براہ راست یا بالواسطہ طور سے افغان طالبان سے سیاسی مذاکرات کرنے کی تگ و دو بھی کر رہا ہے ۔ لیکن نہ امیریکہ افغان طالبان کی سرپرستی سے دستبردار ہونا چاہتا ہے اور نہ ان عسکری گروہوں اور مذہبی لیڈروں سے علیحدگی اختیار کرتا ہے جو بوقت ضرورت ملک میں اسلام اور جہاد کے نام پر بھارت دشمن جذبات کو ہوا دینے کے کام آسکیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان مہاجرین کو باعزت اور فوری پاکستان سے واپس جانے کا حکم دے تاکہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں سے پاکستان میں امن قائم ہوسکے۔

Ghulam Murtza  Bajwa
Ghulam Murtza Bajwa

تحریر: غلام مرتضی باجوہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Lies
Previous Post جھوٹ کا کاروبار
Next Post روس نے ناروے سے ملحق اپنی سرحد کو بظاہر ’سکیورٹی وجوہات‘ کی بنا پر بند کر دیا ہے
Russia Border

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.