yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

سنگین جرائم میں ملوث 400 طالبان کی قسمت کے فیصلے کے لیے ’لویہ جرگہ‘

MH Kazmi August 7, 2020August 7, 2020 1 min read
LOYA JIRGA, TO, RELEASE, 400, TALIBAN, PRISONERS, IN, KABUL
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغان مفاہمت اورامن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے جیلوں میں قید طالبان جنگجوؤں کوفوری طور پررہا کرنے پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مشکل کام ایک اہم نتیجے کی جانب بڑھنے میں مدد فراہم کرے گا جس کی افغانوں اور افغانستان کے دوستوں کو ایک عرصے سے تلاش تھی۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہونے والے ’لویہ جرگہ‘ کے عمائدین پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ جمعے کو افغان ڈاکٹر اشرف غنی کی سربراہی میں ’لویہ جرگہ‘ منعقد ہوا۔ جس میں افغان صدراشرف غنی کے علاوہ، سابق صدر حامد کرزئی اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو برائے افغان امن عمل عبداللہ عبداللہ کے علاوہ بڑی تعداد میں افغان عمائدین نے شرکت کی۔ لویہ جرگہ میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث 400 طالبان قیدیوں کی رہائی اور امن عمل سے متعلق بات چیت ہوئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے جنگ سے متاثرہ افغان قوم کو امن کے راستے پر آگے بڑھنے کی صورت میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ان قیدیوں کی رہائی کوئی آسان اور مقبول فیصلہ نہیں ہے۔’ مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ اسی سے ہی تشدد میں کمی، افغانوں کے مابین براہ راست بات چیت اور امن معاہدے پر پہنچنے اور جنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر اشرف غنی کی حکومت تقریباً پانچ ہزار طالبان جنگجوؤں کو رہا کر چکی ہے لیکن حکام ان 400 قیدیوں کو رہا کرنے سے ہچکچا رہے ہیں جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کابل حکومت سے اپنے 400 جنگجوؤں کی رہائی چاہتے ہیں او وہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو گزشتہ ہفتے باورکراچکے ہیں کہ افغان طالبان کی رہائی کے بغیر امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جائیگا۔ ۔ خبررساں ادارے کے پاس موجود فہرست کے مطابق یہ طالبان جنگجوؤں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں ان میں سے 150 قیدی ایسے ہیں جو سزائے موت کے منتظر ہیں۔ اس فہرست میں 44 جنگجوؤں کا ایک گروپ بھی شامل ہے جو ہائی پروفائل حملوں میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ پانچ ایسے جنگجوؤں بھی ہیں جو 2018 میں کابل انٹرکانٹیننٹل ہوٹل پر حملے میں ملوث پائے گئے، اس حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 14 غیرملکی بھی شامل تھے۔ اس معاملے سے واقف ایک مغربی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ یقینی طور پر اس میں ایسے قیدی موجود ہیں جو اتحادی افواج اور افغانوں پر حملوں میں ملوث ہیں اور لوگ نہیں چاہ رہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ افغانوں کے مابین بات چیت شروع کرنے سے پہلے طالبان نے کابل حکومت سے ان جنگجوؤں کی رہائی کی شرط رکھی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ طویل ترین جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے، ٹرمپ انتظامیہ اس کو نومبر کے انتخابات سے قبل اپنی خارجہ پالیسی کے کامیابی کے طور پر بھی دکھانا چاہتی ہے۔ امریکہ نے 29 فروری کو افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 2021 کے وسط تک تمام امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا ہو جائے گا۔
تاہم امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ افغانستان کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

AFGHAN PRESIDENT, ASHRAF GHANI, EX-PRESIDENT HAMID KARZAI, AND, CHEIF EXECUTIVE ABDULLAH ABDULLAH, DURING LOYA JIRGA

ABOUT 5000 TALIBAN PRISONERS RELEASED BY AFGHAN GOVERNEMNT
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Foreign Minister calls Lebanese Foreign Minister to convey Pakistan’s support and solidarity
Previous Post پاکستان کی طرف سے لبنانی عوام کیلئے 8 ٹن امدادی سامان روانہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا لبنانی ہم منصب کو فون اور اظہار یکجہتی
Next Post لویہ جرگہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور کریگا، زلمے خلیل زاد

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.