yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اشتہار یا شارٹ فلمز

Yes 2 Webmaster February 20, 2016 1 min read
Advertisement
Share this:
Advertisement
Advertisement

تحریر : کوثر ناز
کسی بھی شے کی تشہیر کو اشتہار کا نام دیا جاتا ہیاگر یوں کہوں کہ آج کل زمانہ ہی اشتہارات کا ہے تو غلط نہ ہوگا اشتہار ٹی وی پر ہو یا بل بورڈز پر ہر شے کی بہت عمدگی سے نمائندگی کرتے ہیں کہ تشہیر کے بنا تو کسی بھی آئٹم کو لوگوں کی نظروں میں نہیں لایا جا سکتا نہ ہی کوئی فائدہ کمایا جا سکتا ہے زمانہ جدید میں ہر شے کی تشہیر لازم و ملزوم ہوگئی ہے کہ دور حاضرپہلے کارآمد اشیائ دیکھتا ہے پھر خریدتا ہے ، آنکھیں بند کرکے یا صرف بھروسے کی بنیاد پر کوئی کام کرنا بیوقوفی گردانا جاتا ہے سو ان اشتہارات میں سہولیات و قیمتوں کے علاوہ گارنٹی کی میعاد بھی بتا دی جاتی ہے تاکہ لوگ کم وقت میں بہترین اور معیاری اشیائ خرید لیں۔

لیکن ایسا بھی ممکن نہیں کہ ہر بار شے کی حقیقت ہی بتائی جائے یہاں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اونچی دکانون میں پھیکے پکوان رکھتے ہیں اور بہت عمدگی سے اپنی دس کی چیز کو سو کی بنا کر بیچتے ہیں مگر میرا اختلاف ان میں سے کسی شے پر بھی نہیں ہے بلکہ اختلاف تو اشتہار کے نام پر شارٹ فلمز بنانے پرہے کہ جو اشتہار کم کوئی فلم ذیادہ لگ رہی ہوتی ہے اگر کسی صابن کا اشتہاربھی دینا ہے تو کہیں لانگ ڈرائیو کے لیئے دیری ہوتی دکھائی جا رہی ہوتی ہے تو کہیں صابن کی مہک اس قدر عمدہ ہوتی ہے کہ فرضی بیگم کے شوہر نامدار ان کی سمت کھنچے چلے آتے ہیں جبکہ حقیقت میں انکا معیار صفر ہوتا ہے اور جسکا ہوتا بھی ہے تو اس میں اتنی کشش تو ہر گز نہیں ہوتی کہ اچگے خاسے بندے کع کھینچ لے۔

اشتہار گھر کا ہو یا گھی کا، پتی کا ہو پنکھے کا ہر اشتہار میں ناچنا گانا اور ساس بہو کی سازش لازم وملزوم ہوگئی ہے شاید کے اس کے بغیر انکی کوئی شے بکتی ہی نہیں ویسے ہماری قوم کس قدر ایڈوانس ہے ہر چیز ناچ کے بیچتی ہے اور جن کے پاس کھانے کو نہ ہو وہ بھی ایسے اشہارات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور بڑے چھوٹے کا فرق کیئے دیکھنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور کبھی کبھی تونیوز دیکھتے ہوئے ایسے اشتہار بھی آتے ہیں کہ ہم جیسے گھرانوں کے لوگ یا تو چینل بدل دیتے ہیں یا بڑوں کے سامنے سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

ٹی وی تو ٹی وی ہائی ویز پر لگے اشتہارات بھی کچھ کم نہیں ہوتے ہیں مہنگی برانڈ کے ملبوسات میں خواتین نمائش سرعام کرکے خوب پیسے کمارہی ہوتی ہیں تو دوسری طرف فون بیچنا ہو یا سمز کی تشہیر کے لیئے دشمن ملک کی اداکاراؤں کی مانگ دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے جو کہ اکثر برانڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے برانڈ کے بھی انڈین ہونے کی نمائندگی کر رہی ہوتی ہیں ہمیں تو یہی لگتا ہے کہ ہم موبائل فون کا اشتہار نہیں انڈیا کی کسی فلم کا ائٹم نمبر دیکھ رہے ہیں کیونکہ لباس بھی اس قدر قابلِ اعتراض ہوتا ہے کہ مسلم ملک ہونے کی حیثیت سے قطعی مناسب نہیں لگتے ہوں تو پاکستانی اداکارؤن کے جلوے بھہ کسی طور کم نہیں۔ پیسے کمانے کی دوڑ میں اندھے ہوئے لوگ صحیح اور غلط میں تفریق کرنا ہی بھول گئے ہیں ہر کام اندھا دھند کیئے جاتے ہیں اور ہم بھی آنکھیں کھولے دیکھے جاتے ہیں کیا اشتہارات آپکے بچوں کو نہیں بگاڑتے؟ صرف فلمیں ہی یہ کام کرتی ہیں۔

حیرت ہی کہ ہم تشہیر کے نام پر فحاشی کیوں پھیلا رہے ہیں؟ کیوں اپنے اسلامی و معاشرتی اقداروں کو بھول رہے ہیں؟ کیوں بھول رہے ہیں کہ اگر اشیائ حقیقتاً کارآمد ہیں تو انکی تشہیر سادگی سے کیوں ممکن نہیں کہتے ہیں ناں کی معیاری شے کا نام کافی ہوتا ہے تو پھر آج کل بے حیائی وفحاشی کو فروغ دینے کے نام کیوں معیاری اشیائ کی تشہیر رکھ دیا گیا ہے ضرورت ہے سعچنے کی اور سوچ کر مثبت قدم اٹھانے کی۔

کیونکہ بڑوں کو تو کسی حد تک علم بھی ہوتا ہے کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا مگرجب ہم اپنے بچوں کو ان اشہارات پر انکے ساتھ دیکھتے ہیں تو ہمارے لیئے یہ خوشی کا نہیں فکر کا باعث ہونا چاہیئے کہ جو چیز بچوں کے اذہان میں ابتدا سے گھر کر جائے اسکے اثرات دیر پا ثابت ہوتے ہیں اور انکا اسلامی معاشرے میں پروان چھڑنا بھی مناسب نہیں کیونکہ پھر آپ ہی کو انکی ضرورت پڑنی ہے۔

Kosar Naaz
Kosar Naaz

تحریر : کوثر ناز

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PIA
Previous Post قومی ایئر لائن تباہی کا ذمہ دار کون
Next Post میری ماں بولی
Mother

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.