yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بنگلہ دیش کی روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سرحد پر اضافی فوج

MH Kazmi November 18, 2016 1 min read
Additional troops on the border to prevent the Rohingyas in Bangladesh
Share this:
Additional troops on the border to prevent the Rohingyas in Bangladesh
Additional troops on the border to prevent the Rohingyas in Bangladesh

بنگلہ دیش نے میانمار سے روہنگیا مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لے سرحد پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

میانمار میں فوج کے کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے سینکڑوں روہنگیا مسلمان سرحد پار کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے حکام کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سرحدی فورسز کی چار اضافی پلاٹونز کو تعینات کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی سرحدی فورس کے مطابق حالیہ دنوں میں روہنگیا مسلمانوں کی ملک میں داخل ہونے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

میانمار میں فوج کے کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے روہنگیا مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد سرحد پار کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں انھیں گولیاں مار کر ہلاک کیا جا رہا ہے۔

ریاست رخائن میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں کم از کم 130 افراد مارے جا چکے ہیں۔

Additional troops on the border to prevent the Rohingyas in Bangladesh
Additional troops on the border to prevent the Rohingyas in Bangladesh

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں مکانات نذر آتش کر دیے گئے ہیں اور غیر ملکی صحافیوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ تاہم حکومت نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔

خیال رہے کہ رخائن میں لاکھوں روہنگیا مسلمان بستے ہیں جنھیں میانمار کا شہری نہیں تسلیم کیا جاتا۔

لوگوں کے خیال میں وہ غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے آنے والے پناہ گزین ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز میں میانمار میں فوج نے کہا تھا کہ اس نے روہنگیا مسلمانوں کے ایک گاؤں میں 25 لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

میانمار کی حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ اس کی فوج نے ریاست رخائن میں ان دیہات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جہاں روہنگیا مسلم اقلیت آباد ہے۔

ریاست رخائن میں کسی آزاد میڈیا کو رسائی حاصل نہیں ہے اس سے کسی بھی سرکاری بیان کو کافی تنقیدی نگاہ سے دیکھنا پڑتا ہے۔

میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق ’روہنگیا مسلمانوں نے 130 گھروں کو نذرِ آتش کیا تاکہ غلط فہمی پیدا کی جائے اور بین الاقومی امداد حاصل کی جا سکے۔‘

اس سے پہلے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی قافلے پر گھات لگا کر کیے گیے ایک حملے کے بعد ہونے والے تصادم میں دو فوجی اور چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔

اطلات کے مطابق رخائن کے علاقے میں کچھ دیہات کو جلایا بھی گیا تھا۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Asim issues detailed verdict on the therapeutic application provider
Previous Post ڈاکٹر عاصم کو علاج فراہم کرنیکی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری
Next Post نیویارک بم دھماکہ: مشتبہ حملہ آور دہشت گردی کے الزامات سے بری
New blast suspect acquitted of terrorism charges

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.